
Kifayat Shuari - Article No. 1972
کفایت شعاری
کفایت شعاری سے کام لیتے ہوئے مناسب پیسوں میں اچھی چیزیں تلاش کرنے کی کوشش کریں
جمعرات 20 مئی 2021

مریم نہم جماعت کی طالبہ تھی۔وہ درمیانے درجے کے گھرانے سے تعلق رکھتی تھی۔پڑھائی میں اچھی ہونے کے ساتھ سلیقہ شعار لڑکی تھی،مگر اسے شاہ خرچی کی ایک بہت بُری عادت تھی۔وہ ہمیشہ مہنگی سے مہنگی چیزوں کو فوقیت دیتی تھی۔اس کا خیال تھا کہ مہنگے کپڑے اور جوتے پہننے سے اور برانڈ اشیاء استعمال کرنے سے انسان میں اعتماد پیدا ہوتا ہے اور وہ منفرد نظر آتا ہے۔اس کی امی اسے بہت سمجھاتیں کہ اچھاپہنا، اوڑھنا بُری نہیں،مگر ضروری نہیں کہ اس کے لئے فضول خرچی بھی کی جائے۔
مریم چونکہ اپنے ابو کی لاڈلی تھی،لہٰذا وہ اس کی ضد کے آگے بے بس ہو جاتے۔مریم کی تایا زاد بہن کی شادی ہونے والی تھی۔مریم امی کے ساتھ شادی کے لئے کپڑے اور جوتے وغیرہ لینے بازار چلی گئی۔
(جاری ہے)
کپڑے کی دکان پر اس کی امی کو خوبصورت اور نفیس ریشمی کپڑے بہت پسند بھی آئے،مگر مریم نے انھیں نظر انداز کر دیا اور اپنی امی سے دوسری دکان پر چلنے کی ضد کرنے لگی۔
وہ دونوں دکان پر پہنچ گئیں۔مریم بڑی دکان کے اندر داخل ہوتے ہی کپڑوں کے ڈیزائن دیکھنے لگی۔کچھ دیر بعد مریم ایک فراک اُٹھائے اپنی امی کے پاس آئی۔اس کی امی فراک کی قیمت پانچ ہزار دیکھ کر حیران رہ گئیں،مگر مریم کی ضد تھی کہ اسے وہی فراک لینی تھی۔آخر اس کی امی نے رقم ادا کرنے کے لئے پرس کھولا تو وہ پریشان ہو گئیں۔امی نے بتایا کہ گھر سے نکلتے ہوئے انھوں نے پرس میں پانچ ہزار کے دو نوٹ رکھے تھے،مگر اب ایک نوٹ غائب تھا،لہٰذا انھوں نے وہ فراک اسی دکان پر چھوڑی اور واپس پہلی دکان پر جا کر اپنے اور مریم کے لئے سوٹ خریدے اور گھر واپس آگئے۔
سوٹ بہت خوبصورت تھے ،مگر مریم کو افسوس تھا کہ وہ مہنگا سوٹ نہ خرید سکی۔مریم کی امی فوراً اس کے دل کا حال سمجھ گئیں وہ مریم کو سمجھانے لگیں:”دیکھو بیٹا!ضروری نہیں انسان مہنگے کپڑے پہن کر ہی دلکش لگے۔وہ مناسب قیمت میں بھی خود کو سنوار سکتا ہے۔عام کپڑے کو اس طرح تیار کرکے پہننا کہ وہ دیدہ زیب لگے،یہ ایک فن ہے۔اس سے انسان میں اعتماد آتا ہے۔ہمیں چاہیے کہ کفایت شعاری سے کام لیتے ہوئے مناسب پیسوں میں اچھی چیزیں تلاش کرنے کی کوشش کریں۔“
شادی کی تقریب میں مریم بھی اپنی رشتے کی بہنوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہو گئی۔مریم کی امی نے اس کی طرف دیکھا تو انھیں مریم کی آنکھوں میں اطمینان کی چمک دکھائی دی۔وہ خوش تھیں کہ مریم ان کی بات کو مکمل طور پر سمجھ چکی تھی۔
مزید اخلاقی کہانیاں

دو سہیلیاں جو راستہ بھول گئی
2 Saheliyan Jo Rasta Bhool Gayi

حرا کی توبہ
Hira Ki Tauba

اخلاق کے کرشمے
Akhlaq Kay Karishmay

موچی
Mochi

حَواری
Hawari Malomaat Hi Maloomaat

ہمارے قائد
Hamare Quaid

وطن کی خاطر
Watan Ki Khatir

انوکھا چور
Anokhey Chor

جھوٹے بھکاری
Jhoote Bhikari

کُتری ہوئی کتاب
Kutri Hui Kitab

بادشاہ کاانوکھالباس
Badshah Ka Anokha Libas

ہاتھی کی تربیت(آخری حصہ)
Hathi Ki Tarbiyat
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
آفت
Afaat
-
سامنے گورنر ہاوس ہے ؟ اور ہم مشکل میں
Bachoon K Namwar Adeeb Nazir Ambalvi
-
الفاظ کا جادو
Alfaz Ka Jadu
-
درویش اور اس کا چیلا
darwaish aur is ka chaila
-
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
Hazrat Umer RA
-
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
Hazrat Umer Farooq RTA
-
چچا وہمی
Chacha Wehmi
-
آؤبچو!رمضان کریم کودوست بنائیں
Aao BachooN! Ramzan Kareem Ko Dost Banain
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.