
Larai Ka Badla - Article No. 1372
لڑائی کا بدلہ
راستے سے گزرتے ایک بوڑھے آدمی کی ایک نوجوان سے تْو تکار ہوگئی۔ تھوڑی دیر بحث مباحثہ کے بعد نوجوان وہاں سے چلا گی
پیر 15 اپریل 2019

راستے سے گزرتے ایک بوڑھے آدمی کی ایک نوجوان سے تْو تکار ہوگئی۔ تھوڑی دیر بحث مباحثہ کے بعد نوجوان وہاں سے چلا گیا، بوڑھے آدمی کا غصہ اب بھی اپنی جگہ قائم تھا۔ وہ کسی طرح اس سے اس لڑائی کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔ جسمانی طور پہ کمزور ہونے کی وجہ سے وہ نوجوان سے مار پیٹ تو نہیں کر سکتا تھا لیکن اس نے اسکا ایک اور حل نکالا۔
بوڑھے نے نوجوان کے بارے میں “افواہ” پھیلانا شروع کردی کہ وہ “چور” ہے۔ وہ ہر راہ گزر سے یہی بات کرتا۔ کئی لوگ اسکی بات کو ان سنا کرتے لیکن چند لوگ یقین بھی کرلیتے تھے۔ کچھ دن گزرے تو پاس کے علاقے میں کسی کی چوری ہوگئی۔ لوگوں کے دلوں میں بوڑھے نے پہلے ہی نوجوان کے خلاف شک ڈال دیا تھا۔ چوری کے الزام میں نوجوان کو پکڑ لیا گیا لیکن چند ہی دنوں میں اصل چور کا پتا لگنے پہ اسے کو رہائی مل گئی۔
(جاری ہے)
رہا ہوتے ہی اس نے علاقے کے سردار سے بوڑھے آدمی کی شکایت کی جس کی بنا پہ بوڑھے کو پنچائیت میں بلایا گیا۔
بوڑھے نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے صفائی پیش کی۔ سردار نے بوڑھے کو حکم دیا کہ اس نے جو جو افواہ نوجوان کے بارے میں پھیلائی ہے۔ وہ سب ایک کاغذ پہ لکھے اور پھر اس کاغذ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے چوراہے میں جا کے ہوا میں اڑا دے۔ اگلے دن بوڑھے کی قسمت کا فیصلہ ہونا تھا۔ بوڑھا سردار کا حکم بجا لیا۔ کاغذ پہ سب کچھ لکھا اور اس کے ٹکڑے ہوا میں اڑا دیے۔ اگلے دن جب پنچائیت لگی ۔ سبھی لوگ جمع ہوئے۔ بوڑھے نے رحم کی استدعا کی۔ سردار نے کہا کہ اگر وہ سزا سے بچنا چاہتا ہے تو کاغذ کے وہ سارے ٹکڑے جمع کرکے لائے جو کل اس نے ہوا میں اڑا دیے تھے۔ بوڑھا پریشان ہو کے بولا کہ’ یہ تو ناممکن سی بات ہے’ سردار نے جواب دیا کہ تم نے نوجوان کے بارے میں اسی طرح ہوا میں “افواہ” پھیلائی۔ تمہیں خود بھی اندازہ نہیں ہے کہ تمہاری یہ “افواہ” کہاں کہاں تک پہنچی ہوگی۔اگر تم کاغذ کے ٹکڑے واپس نہیں لا سکتے تو وہ “افواہ” کیسے واپس لاؤ گے جس کی وجہ سے نوجوان بدنام ہوا ہے ۔ بوڑھے نے ندامت سے سر جھکا لیا۔ کئی بار ہم بنا تصدیق کے لوگوں کے بارے میں “افواہیں” پھیلانا شروع کردیتے ہیں۔ ہماری بنا سوچے سمجھے کی گئی چھوٹی سے بات کسی اور کی زندگی پہ کتنا اثر انداز ہو سکتی ہے اسکا شائد ہمیں اندازہ بھی نہیں ہے۔ اس لیے منہ کھولنے سے پہلے تصدیق بہت ضروری ہے۔
مزید اخلاقی کہانیاں

پھنس گیا کنجوس
Phans Giya Kanjoos

جھوٹ سچ آدھا آدھا
Jhoot Sach Adha Adha

صبا کا مسئلہ
Saba Ka Masla

بھوکے ٹومی کی توبہ
Bhukay Tommy Ki Tauba

لاڈلی شہزادی
Ladli Shehzadi

انعام
Inaam

سیاہ پھول
Siyah Phool

پھلوں کی دکان
PhalooN Ki Dukan

باغبان کا راز
Baghban Ka Raaz

جادوئی قلم
Jadui Qalam

سلطان کا عدل
Sultan Ka Adal

بادل کی نصیحت
Badil Ki Naseehat
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
کچھوے کا غصہ
Kachway Ka Ghussa
-
ندامت
Nidamat
-
الہ دین اور چالیس دیو
Aladdin Or 40 Deoo
-
لومڑی کی پیشن گوئی
Lomri Ki Peshan Goi
-
نیکی ضائع نہیں جاتی
Neki Zaya Nehin Jaati
-
پریاں اور غریب موچی
Pariyaan Aur Ghareeb Mochi
-
سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ
Syed Abdul Qadir Jilani RA
-
دُعا کام آگئی
Dua Kam Aa Gai
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.