Maghroor Noriya Ka Khawab - Article No. 1709

مغرور نوریہ کا خواب - تحریر نمبر 1709
اکلوتی ہونے کی وجہ سے اسے اپنے امی، ابو کا بہت زیادہ لاڈوپیار ملا ،وہ اس کی ہر فرمائش پوری کرتے تھے شاید اسی وجہ سے نوریہ کچھ مغرور ہو گئی تھی اور کسی کو خاطر میں نہیں لاتی تھی
پیر 13 اپریل 2020
وہ ساتویں جماعت میں پڑھتی تھی ۔اکلوتی ہونے کی وجہ سے اسے اپنے امی، ابو کا بہت زیادہ لاڈوپیار ملا ،وہ اس کی ہر فرمائش پوری کرتے تھے شاید اسی وجہ سے نوریہ کچھ مغرور ہو گئی تھی اور کسی کو خاطر میں نہیں لاتی تھی اس کے گھر میں ایک پرانی بوڑھی خادمہ موجود تھی جس نے نوریہ کو گودوں میں کھیلایا تھا نوریہ اکثر اس سے بد تمیزی کرتی تھی حالانکہ اس کی امی اسے سمجھاتی تھیں کہ یہ ہماری بہت پرانی ملازمہ ہے اور بہت اچھی خاتون ہے تمہیں اس کا ادب کرنا چاہیے لیکن نوریہ بھلا کہاں سنتی تھی ۔ان کے سامنے اماں بی یعنی ملازمہ کی بے عزتی کرتی تھی کہ تم نے میرے کپڑے اچھی طرح سے استری نہیں کیے انہیں دوبارہ استری کرکے لاؤ، میرے شوز اچھی طرح سے پالش کرو۔
(جاری ہے)
ایک دفعہ نوریہ کی سہیلیاں آئی ہوئی تھیں ۔بی اماں ٹرے میں شربت کے گلاس رکھ کر لائی نوریہ کو کلاس پر کچھ لگا ہوا محسوس ہوا اس نے بی اماں سے ٹرے پکڑ کر زور سے دیوار میں دے ماری سارے گلاس ٹوٹ گئے شربت بہہ گیا اس نے بڑی بد تمیزی سے بی اماں سے کہا آپ کو کچھ نظر نہیں آتا۔
اسی رات نوریہ نے خواب میں دیکھا کہ وہ ایک ملازمہ کے روپ میں ہے اور کسی کے گھر کاکام کررہی ہے اور جو گھر کی مالکن ہے اس نے بہت قیمتی کپڑے پہنے ہوئے ہیں وہ صوفے پر بیٹھی ہے اور جب نوریہ اس کے لئے چائے لے کر جاتی ہے تو اسے محسوس ہوتاہے یہ مالکن اصل میں بی اماں ہے اور وہ غصے سے چائے کا کپ دیوار پر دے مارتی ہے اور کہتی ہے دوبارہ بنا کر لاؤ بس اسی وقت نوریہ کی آنکھ کھل جاتی ہے اسے محسوس ہوتاہے اس کی آنکھوں میں آنسو ہیں ۔
نوریہ پر اس خواب کا بہت اثر ہوتاہے اسے احساس ہوا کہ اگر وہ بی اماں کی جگہ ہوتو یہ کتنی تکلیف دہ بات ہے ۔یہ سوچ کر اپنا رویہ درست کر لیتی ہے ان سے معافی بھی مانگ لیتی ہے سچ ہے کہ انسان جب تکلیف میں مبتلا شخص کی جگہ اپنے آپ کو لا کر دیکھے تو پھر اپنی غلطیوں کا احساس ہوتاہے اب نوریہ بہت اچھی بچی بن گئی کسی کو تنگ نہیں کرتی ۔
Browse More Moral Stories

بڑوں کی نصیحت
BarooN Ki Naseehat

نافرمان چُن مُن
Nafarman Chun Mun

غلطی کا احساس
Ghalti Ka Ehsas

سفید کبوتری
Safaid Kabutri

محنت ہی سفارش ہے
Mehnat Hi Sifarish Hai

لال جادوگر
Laal Jadugar
Urdu Jokes
بچہ دادی جان سے
bacha daadi jaan se
کسی نے مچھروں سے پوچھا
kisi ne macharoon se pucha
دو افیمی رات کو
do afeemi raat ko
ایک دوست
Aik Dost
انگریزی
Angraizi
بلیڈ
Blade
Urdu Paheliyan
جب آیا چپکے سے آیا
jab aaye chupke se aaya
مٹی میں سے نکلی گوری
matti me se nikli gori
سب نے مل کر حلقہ باندھا
sab ne mil kar halqa bandha
کون ہے وہ پہنچانو تو تم
kon he wo pehchano tu tum
اک رہ پہ دو بہنیں جائیں
ek raah pe do behne jaye
اک ڈنڈے کے ساتھ اک انڈا
ek dandy ke sath ek danda