Maloomaat - Article No. 1769

Maloomaat

معلومات - تحریر نمبر 1769

دنیا کے بارے کچھ معلومات

بدھ 22 جولائی 2020

عبدالہادی
مچھلی کی آنکھیں ہمیشہ کھلی رہتی ہیں کیونکہ اس کے پپوٹے نہیں ہوتے۔
الو وہ واحد پرندہ ہے جو اپنی اوپری پلکیں جھپکتا ہے۔باقی سارے پرندے اپنی نچلی پلکیں جھپکاتے ہیں۔
کیا آپ بحیرہ مروار کے متعلق یہ دلچسپ بات جانتے ہیں کہ اگر آپ اس سمندر میں گر بھی جائیں تو بھی آپ اس میں نہیں ڈوبیں گے۔
پاکستان کا ”مکلی قبرستان،ٹھٹھہ“جوکہ مسلمانوں کا سب سے بڑا قبرستان ہے۔
جہاں ایک ہی جگہ پر لاکھوں مسلمان دفن ہیں۔

(جاری ہے)

یہ قبرستان 6میل کے طویل ایریا میں پھیلا ہوا ہے۔
عدد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا نوٹ زمبابوے نے 2009ء میں جاری کیا تھا جو کہ 100ڈالر یعنی 100کھرب زمبابوے ڈالر کا تھا۔
کیا آپ شیروں کے بارے یہ دلچسپ بات جانتے ہیں کہ شیر کے بچے جب اپنے والدین کو کاٹتے ہیں تو وہ اکثر رونے کی ایکٹنگ کرتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ قادوس نامی پرندہ اڑتے اڑتے بھی سو جاتا ہے یا سو سکتا ہے۔
بچھو چھے دن تک اپنا سانس روک سکتا ہے۔بچھو پانی کی تہہ میں سانس نہیں لے سکتا لہٰذا وہ اپنا سانس روک لیتا بھلے اسے چھے دن وہاں پڑا رہنے دو۔وہ سانس نہیں لے گا لیکن زندہ رہے گا۔

Browse More Moral Stories