Mehnat Hi Sifarish Hai - Article No. 2385

Mehnat Hi Sifarish Hai

محنت ہی سفارش ہے - تحریر نمبر 2385

علم ہی طالب علم کی سفارش ہے۔اسے حاصل کرنے کیلئے محنت درکار ہوتی ہے نہ کہ رشتہ داری ضروری ہے۔

بدھ 2 نومبر 2022

فاطمہ ساجد
تیسری کلاس کا رزلٹ اناؤس ہوا،آسیہ فرسٹ جبکہ نائیلہ سیکنڈ آئی،باقی تمام بچیاں پاس ہو گئیں۔کچھ بچیوں نے تالیاں بجائیں،باقی گھروں کو رخصت ہو گئیں۔
پاپا جان!میرے پیپرز ان سب سے اچھے ہوئے تھے۔میں نے پیپرز کے بعد ان سے سوالوں کے جواب پوچھے تھے اور اُن میں سے اکثر غلط تھے۔ان کا ہوم ورک بھی مکمل نہیں ہوتا تھا اور کاپیوں کی حالت بھی خراب ہوتی تھی۔
رابعہ نے ایک ہی سانس میں کہا۔”بیٹا جانی!تمہیں پتہ ہے پرائیویٹ سکولوں میں ایسے ہی ہوتا ہے رشتہ داریاں اور سفارش کام آتی ہے۔فرسٹ آنے والی سکول کی مالک کی بیٹی اور سیکنڈ آنے والی عزیزہ ہے“۔
”اصل میں وہ اپنے پاؤں پر خود ہی کلہاڑی مار رہی ہیں۔اس میں طالب علم کا نقصان ہے“۔

(جاری ہے)

مگر پاپا جان!انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے“․․․․رابعہ نے کہا۔


وہ مجبور ہیں۔شاید اُن کی یہ سوچ ہو کہ ان کے بچے فرسٹ نہ آئیں تو اُن کی عزت نہ ہو گی۔وہ ڈرتے ہیں کہ ان کی ناک نیچی نہ ہو جائے“۔
”وہ تو ٹھیک ہے پاپا جان!انہیں سوچنا چاہئے․․․․
بیٹا تم خوب دل لگا کر پڑھو،پانچویں کے بورڈ کے پیپرز ہیں،وہاں سفارش کام نہیں آئے گی۔رابعہ نے یہ بات پلے باندھ لی اور محنت کرنے لگی۔اس دوران چوتھی کلاس میں بھی اُس کی وہی پوزیشن رہی۔
سکول مالک کی بیٹی فرسٹ اور عزیزہ سیکنڈ آئیں۔فرق یہ پڑا پہلے رابعہ پانچ نمبروں کے فاصلے پر تھی۔اس بار ایک نمبر سے تھرڈ آئی تھی مگر اُس نے ہمت نہ ہاری۔پانچویں کے بورڈ کے امتحانات شروع ہوئے۔سکول کے مالک نے اپنی بیٹی کیلئے تگ و دو کی۔پیپرز کے دوران بھی ”حوصلہ افزائی کی کہ بیٹا گھبرانے کی کوئی بات نہیں“۔وہاں چیٹنگ وغیرہ پر پابندی ہوتی ہے،اگر آپ کی تیاری مکمل ہے تو پیپر دے آؤ وہ خود ڈیوٹی پر چلے گئے۔
پیپر شروع ہوئے۔جب رزلٹ آیا تو رابعہ پرائیویٹ سکولوں میں سیکنڈ آئی جبکہ وہ سالوں سے فرسٹ،سیکنڈ آنے والی طالبات صرف پاس ہوئیں۔آج رابعہ بہت خوش تھی کہ وہ سیکنڈ آئی ہے۔اُس کو محنت کا پھل مل گیا۔دیکھا ساتھیو!علم ہی طالب علم کی سفارش ہے۔اسے حاصل کرنے کیلئے محنت درکار ہوتی ہے نہ کہ رشتہ داری ضروری ہے۔آپ بھی وعدہ کریں کہ محنت سے یہ مقام حاصل کریں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں محنت کی توفیق دے․․․(آمین)

Browse More Moral Stories