Mera Behtreen Dost - Article No. 944
میرا بہترین دوست - تحریر نمبر 944
ہمارے ٹیچر ، مشتاق نامی لڑکے سے بے حدبیزار تھے۔ مشتاق کاکمال یہ تھا کہ ٹیچر اسے جو بھی مضمون لکھنے کوکہتے وہ کسی نہ کسی طرح اس مضمون میں ” میرا بہترین دوست“ ضرور فٹ کردیتا، کیوں کہ یہ وہ واحد مضمون تھا جو اسے فرفریاد تھا۔
منگل 26 جولائی 2016
ہمارے ٹیچر ، مشتاق نامی لڑکے سے بے حدبیزار تھے۔ مشتاق کاکمال یہ تھا کہ ٹیچر اسے جو بھی مضمون لکھنے کوکہتے وہ کسی نہ کسی طرح اس مضمون میں ” میرا بہترین دوست“ ضرور فٹ کردیتا، کیوں کہ یہ وہ واحد مضمون تھا جو اسے فرفریاد تھا۔ مثلاََ اس سے اگر کہا جاتا کہ ’ ریلوے اسٹیشن“ پر مضمون لکھو تو وہ کچھ اس طرح سے شروع ہوتا: میں اور میرا باپ” چیچوں کی ملیاں“ جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن گئے۔ وہاں گاڑی کھڑی تھی اور گاڑی میں میرا بہترین دوست غلام رسول بیٹھا ہوا تھا۔ غلام رسول بہت اچھا لڑکا ہے، غلام رسول․․․․․․“
اگر اسے” میرا پسندیدہ استاد‘ ‘ پر مضمون لکھنے کو کہا جاتا تو وہ کچھ یوں شروع ہوتا: ماسٹر افتخار میرے پسندیدہ استاد ہیں۔
(جاری ہے)
ایک روز میں ان کے گھر گیا۔ وہاں میرا بہترین دوست غلام رسول بیٹھا ہوا تھا۔
غلام رسول میراکلاس فیلو ہے۔ اس کے تین بہن بھائی ہیں۔ اس کا باپ محکمہ پولیس میں․․․․․․ اور غلام رسول․․․ وغیرہ وغیرہ۔ظاہر ہے ب کبھی” ایک کرکٹ میچ“ یا” ایک پکنک“ کی باری آتی تو غلام رسول وہاں بھی موجود ہوتا۔ ایک روز ماسٹر صاحب نے تنگ آکر کہا۔
دیکھو مشتاق! یہ تو ہوہی نہیں سکتا کہ ہر جگہ تمھارا بہترین دوست غلام رسول موجود ہو۔ آج تم ہوائی جہاز پر مضمون لکھواور یاد رکھنا کہ غلام رسول ہوائی جہاز میں دوسرے روز مشتاق ”ہوائی جہاز کا سفر“ پر جو مضمون لکھ کر لایاوہ کچھ اس طرح کا میں اپنے ماں باپ کے ساتھ ائیرپورٹ گیا۔ وہاں جہاز کھڑا تھا۔ جہاز کے پر تھے۔ ہم اس میں بیٹھ گئے۔ جہاز میں غلام رسول نہیں تھا۔ پھر جہاز اڑنے لگا۔میں نے کھڑکی سے نیچے جھانکا تو میں نے دیکھا کہ زمین پرمیرا بہترین دوست غلام رسول جارہاہے۔ غلام رسول میرا کلاس فیلو ہے۔ اس کے تین بھائی ہیں۔ اس کاباپ محکمہ پولیس․․․․․․․ اور غلام رسول․․․․․․ غلام رسول․․․․ ماسٹر صاحب نے یہ مضمون پڑھ کر مولا بخش پکڑلیا اور مشتاق غریب کا بُرا حال کردیا۔
Browse More Moral Stories
دھوبی کی نادانی
Dhobi Ki Nadani
بڑا کام
Bara Kaam
نونی کا کارنامہ
Noni Ka Karnama
لذیذ کھیر
Lazeez Kheer
مغرور بادشاہ کا انجام (آخری حصہ)
Maghroor Badshah Ka Anjaam - Akhri Hissa
خوشبو
Khushbu
Urdu Jokes
آئس کریم
Ice Cream
بچہ انکل سے
Bacha uncle se
گاہک اور ویٹر
gahak aur waiter
ایک لڑکا ہانپتے ہوئے
Aik lurka hanptai huwai
ڈاکڑ مریض سے
dr mareez se
دو لال بیگ
do laal baig
Urdu Paheliyan
بے شک دن بھر پیتے جائیں
beshak din bhar peety jaye
جس شے کو جھولی میں ڈالے
jis shai ko jholi me daly
دھرا پڑا ہے سرخ پیالہ
dhara para hai surkh piala
تول میں پوی لے کر آئے
toul me pori le kar aye
اک منا پانی میں نہائے
ek munna pani me nahae
اس نے سب کے کام سنوارے
us ne sab ke kam sanwary