Mera Jadui Ghar - Article No. 2453
میرا جادوئی گھر - تحریر نمبر 2453
اللہ سلامت رکھے ہر اس ماں کو،جن کے صبر اور نہ ختم ہونے والے کاموں کی وجہ سے ہر گھر میں رونق ہے
منگل 7 فروری 2023
اُسید الرحمن،کراچی
ایک ادیب کی بیوی نے اس سے کہا آپ بہت کہانیاں لکھتے ہیں،آج میرے لئے بھی کچھ لکھیں پھر مانوں گی کہ واقعی آپ ادیب ہیں۔
ادیب نے کہا:”ٹھیک ہے،اس کہانی کا نام میرا جادوئی گھر ہو گا۔“
میں،میری بیوی اور بچے ایک جادوئی گھر میں رہتے ہیں۔ہم اپنے میلے کچیلے کپڑے اُتارتے ہیں،جو اگلے ہی دن صاف ستھرے ہو جاتے ہیں۔بچے اسکول سے اور میں آفس سے آتے ہی جوتے اِدھر اُدھر اتار دیتے ہیں،پھر اگلے دن صبح وہ پالش شدہ صاف جوتے پہن کر جاتے ہیں۔ہر روز رات کو کوڑے والی باسکٹ کچرے سے بھری ہوتی ہے اور اگلے دن صبح سویرے ہی وہ خالی ہوتی ہے۔
میرے جادوئی گھر میں بچے کھیلتے ہوئے ہر چیز بکھیر دیتے ہیں،لیکن اگلے ہی لمحے گھر صاف ستھرا ہو جاتا ہے اور ان کے کھیلوں کا سامان اپنی جگہ پر ترتیب سے رکھ دیا جاتا ہے۔
ہر روز میرے جادوئی گھر میں میرے بچوں اور میری پسند کے مختلف کھانے بنتے ہیں۔میرے جادوئی گھر میں ہر روز تقریباً سو بار ماما،ماما کہا جاتا ہے۔
”ماما!ناخن تراش کہاں ہے؟“
”ماما!میرا ہوم ورک مکمل کروائیں۔“
”ماما!بھیا مجھے مار رہا ہے۔“
”ماما!بابا جانی آ گئے۔“
”ماما!آج مجھے اسکول لنچ بکس لے کر نہیں جانا۔“
”ماما!آج بریانی بنائیں۔“
”ماما!مجھے سینڈوچ بنا کر دیں۔“
”ماما!مجھے واش روم جانا ہے۔“
”ماما!یہاں میری بک پڑی تھی،اب نہیں ہے۔“
رات سونے سے پہلے آخری لفظ ماما اور صبح اُٹھتے ہی پہلا لفظ ماما میرے جادوئی گھر میں سننے کو ملتا ہے۔کوئی اس جادوئی گھر کی طرف کبھی متوجہ نہیں ہوا ہو گا،حالانکہ ایسا گھر بیشتر لوگوں کے پاس ہے،مگر کسی نے اس گھر کے جادوگر کا شکریہ ادا کیا ہو گا۔ان جادوئی گھروں کا جادوگر کوئی اور نہیں،بلکہ ہر سمجھ دار خاتون ہے،جو اپنے اپنے گھروں میں ایسے جادو کرتی ہے۔اللہ سلامت رکھے ہر اس ماں کو،جن کے صبر اور نہ ختم ہونے والے کاموں کی وجہ سے ہر گھر میں رونق ہے۔
ایک ادیب کی بیوی نے اس سے کہا آپ بہت کہانیاں لکھتے ہیں،آج میرے لئے بھی کچھ لکھیں پھر مانوں گی کہ واقعی آپ ادیب ہیں۔
ادیب نے کہا:”ٹھیک ہے،اس کہانی کا نام میرا جادوئی گھر ہو گا۔“
میں،میری بیوی اور بچے ایک جادوئی گھر میں رہتے ہیں۔ہم اپنے میلے کچیلے کپڑے اُتارتے ہیں،جو اگلے ہی دن صاف ستھرے ہو جاتے ہیں۔بچے اسکول سے اور میں آفس سے آتے ہی جوتے اِدھر اُدھر اتار دیتے ہیں،پھر اگلے دن صبح وہ پالش شدہ صاف جوتے پہن کر جاتے ہیں۔ہر روز رات کو کوڑے والی باسکٹ کچرے سے بھری ہوتی ہے اور اگلے دن صبح سویرے ہی وہ خالی ہوتی ہے۔
میرے جادوئی گھر میں بچے کھیلتے ہوئے ہر چیز بکھیر دیتے ہیں،لیکن اگلے ہی لمحے گھر صاف ستھرا ہو جاتا ہے اور ان کے کھیلوں کا سامان اپنی جگہ پر ترتیب سے رکھ دیا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
”ماما!ناخن تراش کہاں ہے؟“
”ماما!میرا ہوم ورک مکمل کروائیں۔“
”ماما!بھیا مجھے مار رہا ہے۔“
”ماما!بابا جانی آ گئے۔“
”ماما!آج مجھے اسکول لنچ بکس لے کر نہیں جانا۔“
”ماما!آج بریانی بنائیں۔“
”ماما!مجھے سینڈوچ بنا کر دیں۔“
”ماما!مجھے واش روم جانا ہے۔“
”ماما!یہاں میری بک پڑی تھی،اب نہیں ہے۔“
رات سونے سے پہلے آخری لفظ ماما اور صبح اُٹھتے ہی پہلا لفظ ماما میرے جادوئی گھر میں سننے کو ملتا ہے۔کوئی اس جادوئی گھر کی طرف کبھی متوجہ نہیں ہوا ہو گا،حالانکہ ایسا گھر بیشتر لوگوں کے پاس ہے،مگر کسی نے اس گھر کے جادوگر کا شکریہ ادا کیا ہو گا۔ان جادوئی گھروں کا جادوگر کوئی اور نہیں،بلکہ ہر سمجھ دار خاتون ہے،جو اپنے اپنے گھروں میں ایسے جادو کرتی ہے۔اللہ سلامت رکھے ہر اس ماں کو،جن کے صبر اور نہ ختم ہونے والے کاموں کی وجہ سے ہر گھر میں رونق ہے۔
Browse More Moral Stories
اللہ نگہبان ہے
ALLAH Nigehban Hai
ذرا سی بھول
Zara Si Bhool
بڑا مجرم
Bara Mujrim
آدم خور
Adam Khor
دوست وہ جو ہمیشہ کام آئے
Dost Wo Ju Hamesha Kaam Aye
نافرمان
Nafarman
Urdu Jokes
ڈرائیوری کا امتحان
drivery ka imthehaan
جج ملزم سے
Judge mulzim se
وکیل ملزم سے
Wakeel mulzim
مشہور ڈرامہ نگار
Mashhoor drama nigar
دادا
Dada
گونگا
goonga
Urdu Paheliyan
جو بھی اس پر آنکھ جمائے
jo bhi us par aankh jamaye
سب کے دستر خوان پر آئے
sab ke dasterkhan per aye
اس کے ایک طرف ہے کھال
uske aik taraf he khaal
اک ڈبے میں میٹھے دانے
ek dabby me meethe danny
پردے میں وہ چھپ کر آیا
parde me wo chup kar aya
کل کا بچہ ایک نادان
rakhi thi wo chup chaap kaise
ArticlesStoriesMiscellaneousGamesBaby NamesUrdu Videos