Moor Ki Udassi - Article No. 1765

مور کی اُداسی

یکا یک اسے اپنی کرخت اور بھدی آواز کے ساتھ اپنے بد صورت پیروں کا بھی خیال آیا،تو وہ ایک دم اُداس ہو گیا۔

پیر جولائی

Moor ki udassi
رامین
آج موسم برسات کا ایک پیارا اور خوبصورت دن تھا۔ہلکی ہلکی پھوار برس رہی تھی۔انسانوں کے ساتھ جنگل کے سب ہی جانور بھی بہت خوش تھے۔ایک مور خوشی کے عالم میں اپنے رنگین اور خوب صورت پر پھیلائے جنگل میں ناچ رہا تھا۔
یکا یک اسے اپنی کرخت اور بھدی آواز کے ساتھ اپنے بد صورت پیروں کا بھی خیال آیا،تو وہ ایک دم اُداس ہو گیا۔اس کا چہرہ ز رد پڑ گیا اور آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔اس کی نظر ایک بلبل پر پڑی۔جو قریبی درخت کی شاخ پر بیٹھا گا رہا تھا۔
اس کی آواز سن کر مور نے خود سے کہا”اس کی آواز کتنی حسین ہے۔انسان ہو یا جانور سب ہی اس کی آواز کے دیوانے ہیں لیکن جب میں اپنی آواز نکالتا ہوں تو سب میرا مذاق اڑاتا ہے۔میں بھی کتنا بد نصیب ہوں۔“
اس لمحے جنگل میں ایک بزرگ نمودار ہوئے اور انہوں نے مور سے کہا”تم اس قدر اد اس اور پریشان کیوں لگ رہے ہو؟“مور نے بزرگ کو دیکھا اور سسکیاں لیتے ہوئے کہا،”میرا جسم کتنا خوبصورت ہے اور میرے پر تو بہت ہی حسین ہے لیکن میرے لئے یہ ساری خوب صورتی بے کار ہے کیوں کہ میری آواز اتنی کرخت اور بھدی ہے کہ جو بھی اسے سنتا ہے وہ خوب ہنستا ہے۔

(جاری ہے)

بزرگ نے پیار سے کہا”تم وہ واحد پرندے ہو جو اداس اور پریشان دکھائی دے رہے ہو۔خدا نے اپنی مخلوق کو بہت سی نعمتیں عطا کی ہیں۔
تمہیں خوبصورتی اور حسن سے نوازا ہے۔عقاب کی طاقت عطا کی ہے۔بلبل کی میٹھی اور سریلی آواز ہے،اس لئے اپنی خامیوں پر پریشان مت ہو بلکہ اپنی خامیوں کے ساتھ جینا سیکھو اسی میں خوشی بھی ہے اور اطمینان بھی“۔
مور بزرگ کی بات سن کر شرمندہ ہوا اور بولا ”آپ ٹھیک کہتے ہیں جسے ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔میں اللہ کا احسان مند ہوں کہ اللہ نے مجھے خوبصورت پر عطا کیے“۔اس دن کے بعد سے مور نے اُداس رہنا چھوڑ دیا اور خوش رہنے لگا۔

مزید اخلاقی کہانیاں

Purana Sikkah

پرانا سکہ

Purana Sikkah

Amish - Saadgi Sachai Or Qadeem Rewayatoon Se Jura Hua Haseen Qabila

آمِش سادگی سچائی اور قدیم روایتوں سے جڑا ہوا حسین قبیلہ

Amish - Saadgi Sachai Or Qadeem Rewayatoon Se Jura Hua Haseen Qabila

Baktar Band Jism Ka Malik Gainda

بکتر بند جسم کا مالک گینڈا

Baktar Band Jism Ka Malik Gainda

Machli Sab Ko Mili

مچھلی سب کو ملی

Machli Sab Ko Mili

Anaaj

اناج

Anaaj

Tohfa

تحفہ

Tohfa

Rozay Ka Maqsad

روزے کا مقصد

Rozay Ka Maqsad

Wardat

واردات

Wardat

Haqeeqi Uraan

حقیقی اڑان

Haqeeqi Uraan

Munni Ke Jute

مْنّی کے جوتے۔۔تحریر:مختار احمد

Munni Ke Jute

Saudagar Ki Beti

سوداگر کی بیٹی۔۔تحریر:مختار احمد

Saudagar Ki Beti

Kahani Quaid E Azam Ki

کہانی قائداعظم رحمتہ اللہ کی

Kahani Quaid E Azam Ki

Your Thoughts and Comments