Mosquito K Bare Main Heeran Kun Malomat - Article No. 1729

Mosquito K Bare Main Heeran Kun Malomat

مچھر کے بارے میں حیران کن معلومات - تحریر نمبر 1729

مچھر، جس کو ہم معمولی سا کیڑا سمجھتے ہیں لیکن حشرات الارض (Insects) میں سے سب سے زیادہ خطر ناک جاندار ہے

جمعرات 14 مئی 2020

سجاد عثمانی
مچھر، جس کو ہم معمولی سا کیڑا سمجھتے ہیں لیکن حشرات الارض (Insects) میں سے سب سے زیادہ خطر ناک جاندار ہے جس کی وجہ سے ہر سال لاکھوں لوگ مرتے ہیں ،سب سے زیادہ انسان جس جاندار کی وجہ سے مرتے ہیں وہ مچھر ہی ہے ،اس لئے اس کو Earth Animais deadliestکہا جاتا ہے۔ یہی مچھر سکندر اعظم (GreatTheAlexande)کی موت کا سبب بنا۔ مچھروں کی تقریباً 3500سو انواع (Species) ہیں اور ان میں سے صرف 200اقسام ایسی ہیں جن کی صرف مادہ مچھر (Mosquitoes Female) ہی خون پینے کے لئے کاٹتی ہیں اور یہ ہر قسم کے جانور کو کاٹتے ہیں جیسے سانپ ، مینڈک ، پرندے، گھوڑے ، گائے، انسان وغیرہ باقی نر مچھر پھولوں پتوں وغیرہ سے اپنی خوراک حاصل کرتے ہیں ۔

جدید تحقیقات کے مطابق مچھر کا وجود انسان کے وجود سے بھی پہلے کا ہے ،یہ زمین پر دس کروڑ( Million 10) سال سے رہ رہا ہے جو کہ نظر یہ ارتقاء کے لئے ایک بڑی مشکل پیدا کرتا ہے کیوں کہ مچھرکے ایک سوملین یعنی 10کروڑ سال پرانے فوسلز (Fossils) اور آج کے مچھر میں کوئی ارتقائی تبدیلی نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ مچھر دو ارب سال پہلے بھی موجود تھا۔

مچھر کی عمر 5یا 6ماہ تک ہوتی ہے ،اس کے تین دل دو دماغ اور دو آنکھیں ہوتی ہیں اور ہر آنکھ میں تقریباً ایک ہزار (Lenses) ہوتے ہیں جو آزادانہ طور پر (Independent)مختلف سمتوں میں دیکھ سکتے ہیں ۔مچھر ایک سیکنڈ میں ایک ہزار مرتبہ اپنے پر (Wings) مارتا ہے اس کے باوجود وہ ایک گھنٹے میں صرف ایک سے ڈیڑھ میل کا فاصلہ ہی طے کر پاتے ہیں ۔مادہ مچھر ایک ہی وقت میں 200انڈے دیتی ہے ۔

مچھروں میں سب سے زیادہ خاص بات ان کے خون چوسنے کا طریقہ ہے ۔مچھرکے منہ میں 6سوئیاں (Needle Six) ہوتی ہیں جن میں سے ہر ایک کا اپنا کام ہوتا ہے ان کی مدد سے دو صرف مطلوبہ خون ہی چوستے ہیں خراب یا غیر ضروری خون نہیں پیتے ۔مچھر جب انسان کے کسی حصے کو کاٹتا ہے تو اس حصے کو پہلے اپنے لعاب سے سن کرتا ہے، پھر اس حصہ میں اپنی چھ سوئیاں انجیکشن کی طرح ڈال کر خون پینا شروع کرتا ہے ۔
اور اس کا لعاب Kiter Painکا کام کرتا ہے جس وجہ سے کاٹتے وقت درد محسوس نہیں ہوتا ۔یہ پورا عمل ایک Deviceکی طرح ہوتاہے جیسے Device implantatioN ruralہوتی ہے انسان نے یہ Deviceبھی مچھر کو دیکھ کر بنائی ہے ۔مچھر میں انتہائی حساس حرارتی Receptorsہوتا ہے جس کی مدد سے کسی بھی جاندار کی موجودگی اور مختلف رنگوں میں خارج شدہ حرارت کو سمجھتا ہے اور اس حرارت کے اعتبار سے جاندار کو پہچان لیتا ہے ۔جس وجہ سے مچھر اندھیرے میں بھی جاندار کو پا لیتا ہے ۔اور جسم کے اندر خون کی نالیوں کو بھی پہچان لیتا ہے ۔انسان کا خون صرف مادہ مچھر ہی پیتے ہیں اور یہی مادہ مچھر ہر سال لاکھوں انسانوں کی موت کا سبب بنتے ہیں۔

Browse More Moral Stories