Mutwazan Khurak - Article No. 1260

متوازن خوراک

امی ! آپ نے آج پھر بھنڈی پکائی ہے مجھے یہ بالکل پسند نہیں ہے بریانی کھانے کو دل چاہ رہا ہے۔ 8 سالہ گلشن نے امی سے کہا۔ امی نے پیار سے سمجھایا بیٹی کل دوپہر بریانی کھائی تھی آج پھر بریانی کیسے بناتی؟

جمعرات 27 دسمبر 2018

امی ! آپ نے آج پھر بھنڈی پکائی ہے مجھے یہ بالکل پسند نہیں ہے بریانی کھانے کو دل چاہ رہا ہے۔ 8 سالہ گلشن نے امی سے کہا۔ امی نے پیار سے سمجھایا بیٹی کل دوپہر بریانی کھائی تھی آج پھر بریانی کیسے بناتی؟ سبزیاں، پھل اور دالیں بھی تو صحت کے لئے ضروری ہیں۔

گلشن نے بھنڈی دےکھ کر بُرا سا منہ بناےا اور اپنے کمرے میں چلی گئی۔ اگلے دن دوپہرکے کھانے میں دال چاول بنے تو گلشن دستر خوان پر دال چاول دےکھ کر بھاگنے لگی۔ امی نے پوچھا کہاں جا رہی ہو؟ گلشن نے جواب دیا امی آپ کو پتہ ہے مجھے صرف چکن یا گوشت پسند ہے یہ کہہ کر گلشن جلدی سے کمرے سے نکل گئی۔
اگلے دن انہوں نے دوپہر کے کھانے میں قورمہ اور چکن پلاو بنایا، گلشن کی تو جیسے جان میں جان آ گئی فوراً کچن کی طرف دوڑی اور اپنی امی سے پوچھا کہ امی جان آج کیا پکا ہے؟ ضرورکوئی چکن کی ڈش ہو گی جو اتنی خوشبو آرہی ہے۔

(جاری ہے)

امی نے کہا ہاں بیٹی آج چکن پلاو اور قورمہ پکا ہے۔

گلشن کہنے لگی کہ امی جان جلدی سے دستر خوان لگائیں مجھ سے اور انتظار نہیں ہو رہا۔ اس کے بعد گلشن نے مزے کے ساتھ کھانا کھایا۔ اسی دن رات کے کھانے میں گلشن کی امی نے بکرے کے گوشت کا سالن بنایا اور گلشن کو بُلایا باقی گھرکے افراد بھی دستر خوان پر موجود تھے۔
امی نے کہا گلشن دیکھو آج میں نے کیا پکایا ہے؟ گلشن مسکرائی اور کہا امی جان ےہ مجھے بہت پسند ہے گلشن نے سیر ہوکرکھانا کھایا اور سو گئی۔ اگلے دن گلشن سکول سے آئی تو اس کی امی کھانا لگا چکی تھیں۔ انہوں نے گلشن سے کہا کہ گلشن منہ ہاتھ دھوکر کھانا کھانے بیٹھ جاو آج میں نے چکن بریانی پکائی ہے، گلشن تو یہ سُن کر کوئی زیادہ خوشی نہ ہوئی کہ کھانے میں چکن ہے لیکن اس نے کھانا کھا لیا۔
رات کو گلشن کی امی نے پھرقورمہ پکا لیا اب گلشن کی ہمت جواب دے گئی اس نے امی سے کہا امی میں چکن کھا کھا کر اُکتا گئی ہوں آپ دال ےا سبزی کب بنائے گے؟گلشن کی امی نے کہا دیکھو گلشن میں کہتی تھی نا ہروقت چکن نہیں کھانا چاہئے ابھی تو مجھے روزانہ چکن پکاتے ہوئے دو تین دن ہی گزرے ہیں اور تم اُکتا گئی ہر وقت چکن کھانے سے انسان صرف اکتا ہی نہیں جاتا بلکہ یہ صحت کے لئے بھی اچھا نہیں ہمیں متوازن خوراک کھانی چاہئے۔
گلشن نے کہا امی جان اب میں سمجھ گئی ہوں اور آئندہ میں سبزی اور دالیں بھی کھاوں گی اور اپنی خوراک کو متوازن رکھوں گی۔ گلشن کی امی یہ سن کر بہت خوش ہوئے اور کہا شاباش بیٹی۔

مزید اخلاقی کہانیاں

Billiyon Ka Dais

بلیوں کا دیس

Billiyon Ka Dais

Acha Larka Pakka Dost

اچھا لڑکا پکا دوست۔۔تحریر: مختار احمد

Acha Larka Pakka Dost

Raaz Ki Baat

راز کی بات

Raaz Ki Baat

Ibtedai Tibbi Imdaad

ابتدائی طبی امداد

Ibtedai Tibbi Imdaad

Harkat Main Barkat

حرکت میں برکت

Harkat Main Barkat

School Ka Pehla Din

اسکول میں پہلا دن

School Ka Pehla Din

Waqt Ka Tohfa

وقت کا تحفہ

Waqt Ka Tohfa

Aik Plate

ایک پلیٹ

Aik Plate

Khas Kam

خاص کا م

Khas Kam

بادشاہ اور غریب میں‌ فرق

Badshah Aur Ghareeb Main Faraq

Jhagra Ya Pyar

جھگڑا یا پیار

Jhagra Ya Pyar

Ajnabi Ka Tohfa

اجنبی کا تحفہ

Ajnabi Ka Tohfa

Your Thoughts and Comments