Namkin Lemo - Article No. 1090
نمکین لیموں - تحریر نمبر 1090
تینوں نے کہا کہ شادی کے لئے تو بہت دولت کی ضرورت ہوتی ہے پہلے ہمیں دولت کا بندوبست کرنا ہوگا تینوں قسمت آزمائی کے لئے مختلف سمتوں میں روانہ ہوگئے اور طے پایا کہ ایک سال بعد دوبارہ اسی جگہ ملیں گے
جمعرات 8 مارچ 2018
علی حسن ساجد
صدیوں پہلے ترکی کے شہر قسطنطنیہ میں تین نوجوان گہرے دوست حامد،محمود اور احمد تھے وہ تینوں شہزادی سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن یہ بات ایک دوسرے سے چھپائی ہوئی تھی کہ کہیں مذاق نہ بنے ایک دن شادی کا ذکر نکلا تو تینوں نے کہا کہ شادی کے لئے تو بہت دولت کی ضرورت ہوتی ہے پہلے ہمیں دولت کا بندوبست کرنا ہوگا تینوں قسمت آزمائی کے لئے مختلف سمتوں میں روانہ ہوگئے اور طے پایا کہ ایک سال بعد دوبارہ اسی جگہ ملیں گے،
حامد شمال کی طرف محمود جنوب کی طرف اور احمد مشرق کی طرف روانہ ہوگیا۔
(جاری ہے)
”لے لو آئینہ سرکار،،،قیمت اس کی سو دینار“
حامد نے حیرت سے کہا آئینے کے اتنے دام یہ تو بہت مہنگا ہے،
سوداگر بولا بالکل نہیں حضور! میں تو کوڑیوں کے مول بیچ رہا ہوں آئینہ لاجواب ہے حضور اس آئینے میں یہ خوبی ہے کہ اسے سامنے رکھیے اور جس شخص کا نام لیجیے اس کی صورت میں نظر آجائے گی اور معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس حال میں ہے اور کس جگہ پر ہے،حامد نے حیرت سے پوچھا چاہے وہ شخص یہاں سے سیکڑوں کوس پر ہو؟سوداگر نے بتایا اے حضور سیکڑوں کہتے ہیں میں کہتا ہوں چاہے کوئی ہزاروں کوس پہ کیوں نہ ہو فقط اس کا نام لیجئے وہ نظر آجائے گا حامد ٹھیک ہے میاں سوداگر یہ لو سو دینار اور آئینہ مجھے دو،
سوداگر شکریہ حضور اللہ آپ کو جیتا رکھے،محمود جنوب کی طرف روانہ ہوا تھا اور اس نے کئی دریا پار کیے بہت سے جنگلوں کی خاک چھانی کئی ملکوں کی سیرکی آخر وہ ملک زر نگار میں پہنچا وہاں کے ایک شہر میں داخل ہوا اس شہر کے ایک بارونق بازار میں ایک سو داگر قالین بیچ رہا تھا محمود سوداگر سے باتیں کرنے لگا،سوداگر دیکھو کتنا ہے زریں کتنا اچھا ہے قالین اس کی قیمت دو سو دینار ہے سرکار لے لیجئے،محمود نے کہا آخر اس میں کون سی خوبی ہے جو اس قدر مہنگا ہے؟سوداگر میرے سرکار یہ جادو قالین ہے حضور اس قالین پر بیٹھ کر اسے حکم دیجئے کہ چل قالین پھر یہ اُڑنے لگے گا اور جہاں آپ کا جی چاہے گا وہاں یہ آپ کو لے جائے گا محمود کو بڑی حیرت ہوئی اچھا ایسا ہے ؟سوداگر بولا جی سرکار جبھی تو اس کی قیمت دو سو دینار ہے،محمود نے کہا خوب خوب یہ لو میاں دو سو دینار اور ادھر لاﺅ قالین سوداگر جھک کر آداب بجا لایا عنایت نوازش مہربانی،
احمد مشرق کی طرف روانہ ہواوہ عمر میں سب سے چھوٹا تھا خوب صورت رحم دل اور بہادر بھی تھا اس نے سب سے زیادہ دکھ جھیلے اس کی ٹوپی پر گرد کی تہ جم گئی اس کا لباس تار تار ہوگیا وہ راستے بھر غریبوں محتاجوں اور مصیبت زدوں کی مدد کرتا اپنا کھانا فقیروں کو کھلاتا ہوا ایک ملک سے دوسرے ملک میں چلا جارہا تھا حتیٰ کہ وہ ایک شہر کے جگمگاتے ہوئے بازار میں پہنچ گیا وہاں ایک تاجر لیموں بیچ رہا تھا تاجر آواز لگارہا تھا میرا لیموں ہے نمکین کھائے اسے بیمار مکین احمد بولا بھائی کیا کہتے ہو کہیں لیموں نمکین ہوتا ہے؟سوداگر نے جواب دیا یہ وہ لیموں ہے سرکار جس کو کھاتے ہیں بیمار احمد نے پوچھا کتنے کا؟سوداگر بولا ایک ہزار دینار احمد نے حیرت سے کہا بھئی کیوں مذاق کرتے ہو؟سوداگر نے بتایا اس کا عرق آب ِحیات کا اثر رکھتا ہے یعنی بیماری سے مایوس انسان کو اچھا کردیتا ہے جس مریض کو دوا سے فائدہ نہ ہوا اس لیموں کو کاٹ کر عرق نچوڑیے بیمار کے حلق میں ٹپکائے وہ فوراً بھلا چنگا ہوجائے گا،احمد نے کہا اچھا ایسی بات ہے تو یہ لو بھائی ایک ہزار دینار اور ادھر لاﺅ لیموں ،سوداگر خوش ہوکر بولا جُگ جُگ جئیں سرکار اللہ آپ کو کامیاب کرے ایک سال گزرگیا وہ تاریخ آپہنچی جس کے لئے تینوں دوستوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس مقام پر جمع ہوں گے جہاں سے وہ رخصت ہوئے تھے تینوں نے وعدہ پورا کیا اور وہاں پہنچ گئے پہلے حامد نے آئینے کے بارے میں بتایا بھائی میرے سفر کا تو حال یہ آئینہ ہے یہ ایسا ہے کہ جس شخص کے دل میں خیال کرو اس کی صورت اس میں نظر آجائے گی اور معلوم ہوجائے گا کہ وہ شخص کہا ں ہے؟
محمود نے کہا بھائی میں یہ قالین لایا ہوں اس میں خوبی یہ ہے کہ اس پر بیٹھ کر جہاں چاہو اُڑ کر پہنچ جاﺅ،
احمد نے بتایا میں تو یہ لیموں لایا ہوں محمود اور حامد ہنسنے لگے احمد نے مزید کہا اس لیموں کا عرق جس بیمار کو پلادو وہ فوراً ہی اچھا ہوجاتا ہے محمود نے پوچھا اور ملا کتنے کا؟احمد نے بتایا ایک ہزار دینار کا۔
محمود نے بتایا انہیں نہیں جانتے یہ شاہی طبیب ہیں احمد نے کہا ہاں یہ بڑے حکیم جی ہیں مگر یہ بالکل مایوس اور نااُمید نظر آرہے ہیں احمد نے کہا کاش میرے لیموں کا عرق اس کی حلق میں ٹپکایا جاسکتا مگر یہاں سے شاہی محل کا فاصلہ بہت زیادہ ہے جب تک میں لیموں لے کر پہنچوں کا شاید شہزادی چل بسے محمو دبولا نہیں ایسا نہیں ہوگا تم دونوں میرے قالین پر بیٹھو ہم تینوں پلک جھپکتے میں ان کے کمرے میں موجود ہوں گے وہ طلسمی قالین پر بیٹھ کر تھوڑی ہی دیر میں محل میں پہنچے تو شہزادی کی آواز آئی ہائے میرے اللہ میں مری ابا جان اب میں نہیں بچوں گی بادشاہ نے اسے تسلی دی بیٹی نااُمید نہ ہوں اچانک بادشاہ کی نظر تینوں نوجوانوں پر پڑی ارے کون ہو تم لوگ؟احمد نے کہا ظلِ سبحانی میں شہزادی صاحبہ کے لئے دوا لے کر آیا ہوں حضور ملاحظہ فرمائیے ایک لیموں ہے جس کا مزہ نمکین ہے اس لیموں کا عرق جیسے ہی شہزادی صاحبہ کی حلق میں ٹپکایا جائے گا اللہ کے حکم سے وہ فوراً اچھی ہوجائیں گی بادشاہ نے کہا تو پھر دیر نہ کرو لیموں کا عرق پینے کے تھوڑی دیر بادشاہ نے شہزادی سے پوچھا اب کیسیی طبیعت ہے بیٹی شہزادی نے مسرت سے بھرپور لہجے میں کہا میں اب بالکل اچھی ہوں ابا جان اب میں بیٹھ سکتی ہوں اب میں کھڑی بھی ہوسکتی ہوں یہ لیجئے میں کھڑی ہوگئی ،بادشاہ ماشاءاللہ بہت خوب اللہ نظر بد سے بچائے اللہ سلامت رکھے جُگ جُگ جئیں بادشاہ تینوں کی طرف متوجہ ہوا اے رحمت کے فرشتوں تم کہا سے آئے ہو؟حامد نے جواب دیا ہم تینوں بہت دور سے آئے ہیں بادشاہ نے حیرت سے پوچھا تمہیں شہزادی کی بیماری کی خبر کہاں سے ملی؟انہو ں نے تمام قصہ بادشاہ کو سنادیا بادشاہ نے کہا خوب خوب تم تینوں نے بڑا کاکیا مانگو کیا مانگتے ہوں؟تینوں بیک زبان ہوکر بولے حضور جان کی امان پائیں تو کچھ عرض کریں؟بادشاہی مابدولت نے تمہیں جان کی امان دی پہلے آئینے والا جوان مانگے حامد جھجکتے ہوئے بولا حضور میں شہزادی صاحبہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں بادشاہ نے محمود سے پوچھا قالین والے جوان تو کیا مانگتے ہوں؟محمود نے کہا حضور میں بھی شہزادی سے شادی کرنا چاہتا ہوں ،
بادشاہ نے احمد سے پوچھا اور لیموں والے نوجوان تیری کیا خواہش ہے،حضور خواہش تو میری بھی وہی ہے جو ان دونوں کی ہے آگے حضور کو اختیار ہے بادشاہ نے تینوں سے پوچھا سب سے زیادہ شہزادی کا حق دار کون ہے؟حامد نے کہا حضور میں زیادہ حق دار ہوں کیوں کہ اگر میرا آئینہ نہ ہوتا تو شہزادی صاحب کی بیماری کا حال ہی نہ معلوم ہوتا محمود بولا ظلِ سبحانی اگر میرا قالین نہ ہوتا تو آئینے کا ہونا نہ ہونا سب بے کار ہوتا نہ اتنی جلدی ہم پہنچتے نہ ہماری سرکار شفا یاب ہوتیں،بادشاہ نے احمد سے کہا لیموں والے نوجوان تم چپ کیوں ہو؟حضور مجھے کچھ نہیں کہنا ہے میری خدمت حضور کے سامنے ہے بادشاہ کے لئے انصاف کرنا سخت مشکل ہوگیا اس نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے قاضی صاحب کو طلب کرلیا قاضی صاحب آئے تو بادشاہ نے تمام واقعہ ان کے سامنے رکھ کر کہا کہ فیصلہ کیجیے قاضی صاحب نے کچھ دیر سوچ کر کہا حضور لیموں والے کا حق سب سے زیادہ ہے بادشاہ نے پوچھا وہ کیسے؟قاضی نے وضاحت کی حضور آئینہ اور قالین اب تک صحیح سلامت ہیں مگر لیموں کام آگیا اب وہ دوبارہ کام نہیں آسکتا اس کا عرق واپس نہیں آسکتا اس لیے لیموں والے کا حق سب سے زیادہ ہے بادشاہ نے کہا ہم نے تمہارے فیصلے کو پسند کیا آج سے تمہارا منصب اور بلند ہوا لیموں والے نوجوان تمہیں مابدولت نے داماد کے طور پر چُن لیا احمد نے جھکتے ہوئے کہا حضور کی ذرّہ نوازی ہے بادشاہ نے اعلان کیا آئینے اور قالین والے نوجوان کو انعام و اکرام سے مالا مال کیا جائے گا اور آج سے یہ دونوں ہمارے وزیر ہیں دونوں نے ایک ساتھ کہا اللہ حضور کو سلامت رکھے۔
Browse More Moral Stories
حیرت انگیز مخلوق
Hairat Angaiz Makhlooq
انکل ایلف کی بہادری
Uncle Elef Ki Bahaduri
جھوٹے بھکاری
Jhoote Bhikari
ڈائنو سار
Dinosaur
ذمے دار ٹنکو
Zimedar Tinkoo
ہمت والا
Himmat Wala
Urdu Jokes
ٹپ
Tub
استاد شاگرد سے
ustaad shagird se
بیٹے کی پٹائی
Bete Ki Pitai
کہیں مجھے نہ نگل جانا
kahin mujhe nah nigal jana
ملا نصیر الدین
mullah nasser Aldeen
شرافت
sharafat
Urdu Paheliyan
رہتی ہے وہ ڈھیلی ڈھالی
rehti hai wo dheeli dhali
اک ہے چیز بڑی انمول
ek hi cheez badi anmol
اس کے ہوتے کچھ نہ کھایا
uske hote kuch na khaya
جس کے پاؤں کے نیچے آئے
jis k paon ke neeche ae
فٹ بھر ہے اس کی لمبائی
fut bhar he uski lambai
رنگ برنگی چھیل چھبیلی
rang birangi chel chabeli