
Num - Article No. 1209
”نعم“
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ اپنے وزیر کے ساتھ جنگل کی سیر کو گیا ۔اُسکو ایک بوڑھا دکھائی دیاجو باغ میں کھجوروں کی گھٹلیاں بورہا تھا۔بادشاہ نے وزیر سے کہا کہ اِس سے پوچھو کہ یہ کیا بو رہا ہے ؟
ہفتہ 20 اکتوبر 2018

محمد اسد سعید
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ اپنے وزیر کے ساتھ جنگل کی سیر کو گیا ۔اُسکو ایک بوڑھا دکھائی دیاجو باغ میں کھجوروں کی گھٹلیاں بورہا تھا۔بادشاہ نے وزیر سے کہا کہ اِس سے پوچھو کہ یہ کیا بو رہا ہے ؟
وزیر نے اُس سے پوچھا تو جواب ملا ؛“کھجور کی گھٹلیاں بورہا ہوں“۔
بادشاہ نے پوچھا؛“یہ کتنے عرصے میں پھل لے آئیں گی؟“
بوڑھے نے جواب دیا؛“پچیس برس بعد “۔بادشاہ ہنسنے لگا کہ بوڑھے کے پاؤں قبر میں لٹک رہے ہیں اور پچیس سال بعد کا سامان کررہا ہے ۔وزیر نے یہ بات بوڑھے سے کہی تو وہ بولا اگر سب باغ لگانے والے یہی سوچا کرتے جوتم سوچتے ہوتو آج ہمیں ایک بھی کھجور نصیب نہ ہوتی ۔بادشاہ سلامت ! دنیا میں کام یو نہی چلتا رہتا ہے کہ کوئی لگاتا ہے تو کوئی کھاتا ہے ۔
(جاری ہے)
آج ہم بھی اپنے باپ دادا کے لگائے ہوئے درختوں کے پھل کھارہے ہیں ۔کل ہمارے بچے بھی اِن درختوں سے پھل کھائیں گے ۔
بادشاہ نے یہ معقول جواب سن کر کہا”نعم“تُم نے درست کہاہے۔
وزیر نے کہا؛“کہو کیا بات ہے ؟“
بوڑھے نے کہا کسی کا بیج تو بیس پچیس سال میں پھل لاتا ہے لیکن میرے بیج نے ایک ہی ساعت (سال)میں پھل لا دئیے ہیں ۔بادشاہ نے پھر کہا؛”نعم“۔ وزیر نے ایک ہزار دینار کی دوسری تھیلی بھی اُسکے حوالے کر دی ۔پھر آگے بڑھنے لگے تو بوڑھے نے پھر کہا کسی کا بیج سال میں ایک بار پھل لاتا ہے لیکن میرے بیج نے ایک ساعت میں دومرتبہ پھل لگا دئیے ۔بادشاہ نے خوش ہو کر کہا؛”نعم“۔ وزیر نے ایک ہزار دینار کی تیسری تھیلی بھی اُسکے حوالے کر دی ۔وزیر نے بادشاہ سے کہا کہ بادشاہ سلامت ہمیں یہاں سے اب جلدی جانا چاہئے کیونکہ ہم نے اِس بوڑھے کو بے وقوف سمجھا تھا لیکن وہ بہت عقلمند ہے ۔
مزید اخلاقی کہانیاں

نانی ماں نے جان بچائی
Nani Maan Ne Jaan Bachai

آخرت کی تکلیف
Akhirat Ki Takleef

روپ بہروپ
Roop Behroop

سام ہاؤس
Saam House

نیلم چڑیا اور آگ
Neelam Chirya Or Aag

ننھا سہارا
Nanha Sahara

انوکھا چور
Anokhey Chor

جھوٹے بھکاری
Jhoote Bhikari

یوٹرن
U Turn

ہم کہاں کھیلیں؟۔۔۔تحریر:مختار احمد
Hum Kahan Khelen?

چمکتا چاند ستارہ رہے
Chamakta Chand Sitara Rahe

گمنام ہمدرد
Gumnaam Hamdard
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.