Parri Ki Charri - Article No. 1173
پری کی چھڑی
ربیعہ کو کتب بینی کا بہت شوق تھا ،خاص طور پر وہ پریوں کی کہانیاں بڑی رغبت و شوق سے پڑھتی تھی ۔ایک دن سکول سے واپسی میں اُس نے ایک بڑھیا کو دیکھا جو قدرے پریشان معلوم ہوئی ۔
ہفتہ ستمبر

اقراء
ربیعہ کو کُتب بینی کا بہت شوق تھا ،خاص طور پر وہ پریوں کی کہانیاں بڑی رغبت و شوق سے پڑھتی تھی ۔ایک دن سکول سے واپسی میں اُس نے ایک بڑھیا کو دیکھا جو قدرے پریشان معلوم ہوئی ۔جب ربیعہ نے اُن سے احوال پوچھا تو اُنہوں نے بتایا کہ کچھ خاص موتی یہاں گر گئے ہیں جو سفید رنگ کے ہیں اور تعداد میں گیارہ ہیں ۔
(جاری ہے)
رات کے کھانے کے بعد تھوڑی دیر گھر کی چھت پر ٹہلنا اُسکا معمول تھا ۔
آج کافی خوبصورت موسم تھا،بالکل صاف وشفاف ودلکش سا چاند پورے جو بن پر چمک رہا تھا ۔ہر جانب چاندنی کی کرنیں پھیلی تھیں ،ہوا سے پتوں کی سر سراہٹ اچانک ہر جانب بھینی بھینی خوشبو پھیلنے لگی دور سے ایک روشنی کا ہالہ قریب آنے لگا ۔جیسے چاند باسی دھرتی کی جانب رخت سفر ہے ۔آہستہ آہستہ منظر صاف ہورہا تھا ،اُسکی اُڑان کچھ تتلی کی مانند تھی بلآخر وہ قریب آگئی وہ ایک بہت حسین وجمیل سفید لباس میں ملبوس ہاتھ میں چھڑی لئے ایک پری تھی ۔چاند کی کرنوں سے بنا آنچل اس کا
ہاتھ میں لیے موتیوں کی چھڑی
چہرے پہ ہر وقت نور کا ہالہ
جسم ہے جیسے چاندنی کی مورت
ربیعہ تھوڑی سی پریشان ہوگئی لیکن پری نے اُسے حوصلہ دیا کہ وہ اُسکے احسان کا بدلہ چکانے آئی ہے ۔پری نے اُسے بتایا کہ سکول کے بعد اُس نے جس بڑھیا کی مدد کی تھی اصل میں وہ میں تھی ۔مجھے سب چاند پری کہتے ہیں ،جو موتی تم نے مجھے ڈھونڈ کر دےئے تھے اصل میں وہ میری چھڑی کے تھے جو شیطانی قوتوں سے لڑتے ہوئے ٹوٹ گئی تھی ۔اِس کے ٹوٹتے ہی میرے جسم کی طاقت ختم ہو گئی تھی اور میں بوڑھی نظر آنے لگی لیکن وہ موتی جس جگہ گرے تھے وہ تمہارے سکول کے پاس کی جگہ تھی جہاں تمہارے جیسی نیک دل لڑکی نے میری مدد کی میں تمہاری کوئی بھی خواہش پوری کروں گی ۔ربیعہ نے جھٹ سے پرستان دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی ۔پری نے ربیعہ کا ہاتھ پکڑا اور چھڑی گھمائی تو وہ فوراََ پرستان نے دروازے پر پہنچ گئی جو بادلوں اور اوس سے ڈھکا ہواتھا ۔وہ اندر داخل ہوئی ،پرستان بہت حسین ودلکش تھا ۔لال نیلے پیلے سنہری نارنجی اور گلابی ہر رنگ کے پروں والی پریاں وہاں موجود تھیں ۔چاند پری کی شان سب سے الگ تھی ۔ہر رنگ کے پھول ،پھولوں سے لدی ڈالیاں ہر رنگ کے پھول پھولوں سے چھپی پہاڑیاں ہوا میں رقص کرتی پریاں تھیں ۔گل وپھول کی گلیاں ہر جانب فطرت کا رنگ پھیلا ہوا تھا اِسکے ساتھ ہی چاند پری نے ایک شاندار دوعوت کا انتظام کیا جس میں سب پریاں مدعو تھیں ۔کھانے میں شہد ،انواع اقسام کے پھل اور مٹھائیاں پیش کی گئیں ۔پھر محل میں گھومنے کے بعد وہ ایک لائبریری میں گئی ،جہاں سے اُس نے کہانیوں کی کتا بیں ساتھ لے جانے کیلئے رکھ لیں ۔اب واپس جانے کا وقت آگیا تھا ۔ربیعہ سب پریوں سے ملی اور چاندپری سے اجازت چاہی ۔پھر اُس نے چھڑی گھمائی اور ربیعہ واپس اپنے گھر میں موجود تھی ۔اُسکے ہاتھ میں بہت سی کتابیں تھیں ۔چاندپری نے اُسے تحفے میں دیں تھیں اور وہ بہت خوش تھی۔
مزید اخلاقی کہانیاں

عنایہ کی گڑیا۔۔۔تحریر: مبشرہ خالد
Anaya Ke Gurya

اور نجات مل گئی
Orr Nijaat Mil Gai

بابا بیرو:
Baba Berro

خوشی
Khushi

خود پے بھروسہ
Khud Pe Bhrosaa

جس کا کام اُسی کو ساجھے
Jis Ka Kaam Usi Ko Sajahy

لذیذ کھیر
Lazeez Kheer

شیر کی بادشاہت
Sheer Ki Badshahat

اضافی پیسے
Izafi Paisay

دادا کے کھیت میں
Dada Ke Khait Mein

ایک نیک دل پری
Ek Naik Dil Pari

کیسا بڑا آدمی
Kaisa Bara Aadmi
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.