Pinki Ka Award - Article No. 2322

پنکی کا ایوارڈ - تحریر نمبر 2322
میری نظر میں اس بار کا سب سے پیارے اور مہربان جانور کا ایوارڈ پنکی گلہری کو ملنا چاہیے
جمعرات 4 اگست 2022
پنکی نام کی ایک چھوٹی سی گلہری کو شرطیں لگانے کا بہت شوق تھا۔وہ اکثر اپنے دوست ٹوٹو طوطے سے شرط لگاتی اور ہر بار ہار جاتی۔ہارنے کے بعد اُسے جرمانے کے طور پر اپنے پانچ پسندیدہ بیج ٹوٹو کو دینے پڑتے تھے۔اُس کے سب ہی دوستوں نے اُسے بار بار شرط لگانے سے منع کیا مگر پنکی نہ مانی اور ٹوٹو سے شرطیں لگاتی رہی اور ہارتی رہی۔
ٹوٹو طوطا ایک مرتبہ کانٹے دار جھاڑیوں میں پھنس گیا تھا جس سے اُس کے پنجے کا ایک ناخن ٹوٹ گیا تھا اور اُس کا پر بھی زخمی ہو گیا تھا۔اس کے بعد سے ٹوٹو کو ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کرنے میں بہت مشکل پیش آتی تھی۔
دوسری جانب گلہریوں کا پورا گروپ پنکی گلہری کا خوب مذاق اُڑاتا تھا کیونکہ وہ ٹوٹو سے کبھی کوئی ایک شرط بھی نہیں جیت سکی تھی۔
(جاری ہے)
پھر اس ایوارڈ کے فاتح کے نام کا اعلان ہوا تو سریلی چڑیا نے ایک بار پھر یہ ایوارڈ جیت لیا تھا۔سریلی چڑیا سٹیج پر پہنچی اور اُس نے اعلان کیا”میری نظر میں اس بار کا سب سے پیارے اور مہربان جانور کا ایوارڈ پنکی گلہری کو ملنا چاہیے۔“چڑیا کے اس اعلان نے سبھی کو حیران کر دیا۔شیر بادشاہ نے پوچھا ”وہ کیوں؟وجہ بھی بتاؤ“ ہم سب جانتے ہیں کہ ٹوٹو طوطا جب جھاڑیوں میں پھنس کر زخمی ہوا اور اُس کے پنجے کا ایک ناخن بھی ٹوٹا تو اُسے خوراک کیلئے مدد کی ضرورت پڑی۔اس موقع پر ہم میں سے کسی نے اُس کی مدد نہیں کی۔ہم نے یہ بھی دیکھا کہ پنکی گلہری اُس کے ساتھ شرط لگاتی اور ہر بار ہار جاتی ہے کیا کسی نے سوچا ہے وہ ایسا کیوں کرتی ہے؟
”کیوں کرتی ہے؟“شیر کی رعب دار آواز گونجی۔وہ جان بوجھ کر ہارتی ہے تاکہ اپنے دوست طوطے کی مدد کر سکے اور اُسے خوراک فراہم کر سکے۔سریلی چڑیا نے جواب دیا۔
یہ سن کر جنگل کے سبھی جانوروں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔اُنہوں نے مڑ کر دیکھا تو اُنہیں پنکی اور ٹوٹو ساتھ کھڑے دکھائی دیئے،دونوں بہت خوش تھے۔سریلی آواز والی چڑیا نے اعلان کیا،پنکی آؤ اور اپنا ایوارڈ وصول کرو کیونکہ اس سال کے ایوارڈ کی مستحق تم ہی ہو۔
Browse More Moral Stories

بھولا ہوا سبق
Bhola Huwa Sabaq

نیلی چڑیا اور بلی
Nili Chidiya Aur Billi

عید کا تحفہ
EID Ka Tohfa

قصہ ایک بھیڑیے کا
Qissa Aik Bheriye Ka

انٹرویو
Interview

کسان کی دانائی
Kisaan Ki Danai
Urdu Jokes
خشک کتاب
khushk kitab
نمائش
numaish
ایک صاحب
Aik Sahib
ایک ماں نے
Aik Maa ne
ماں اور حامد
maa aur Hamid
کنکر
kankar
Urdu Paheliyan
کھلا پڑا ہے ایک خزانہ
khula pada hai ek khazana
گھوم گھوم کر گیت سنائے
ghoom ghoom ke geet sunaye
لکڑی کی ڈبیہ جب ہاتھ آئی
lakdi ki dibiya jab hath ai
ہرا ہرا یا پیلا پیلا
hara hara ya peela peela
کالے بن کے کالی ماسی
kaaly ban kay kaaly maasi
لوگوں نے کیا بات گھڑی
logo ne kya baat ghari