Qeemti Chuttiyan - Article No. 2273

Qeemti Chuttiyan

قیمتی چھٹیاں - تحریر نمبر 2273

آریان اور ثنا نے چھٹیوں میں اپنے موبائل اور کمپیوٹر کا اچھا استعمال کیا اور چھٹیوں کو بھی قیمتی بنا لیا

جمعہ 3 جون 2022

ارفع زینب،ڈیرہ غازی خان
آریان کمپیوٹر پہ کچھ کام کر رہا تھا کہ اس کی بہن ثنا کمرے میں داخل ہوئی اور اعلان کیا:”کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے حکومت نے اسکولوں میں ایک مہینے کی مزید چھٹیاں بڑھا دی ہیں۔“
آریان بے اختیار اس کی طرف متوجہ ہوا تو وہ پھر بولی:”ساری چھٹیاں ہی بے کار گزری ہیں۔“
آریان:”مگر اب نہیں گزریں گی۔

”وہ کیسے؟“ثنا نے پوچھا۔
”آن لائن نمائش منعقد ہو رہی ہے۔پوری دنیا سے لوگ شرکت کریں گے۔“آریان نے کہا۔

(جاری ہے)


”پھر کیا ہو گا؟“ثنا نے پوچھا۔
”چونکہ ہم دونوں اچھی تصویر بنا لیتے ہیں،اس لئے اپنے ہاتھ سے بنی ہوئی تصویریں نمائش میں رکھیں گے۔ہو سکتا ہے لوگ یہ تصویریں پسند کریں اور ہم سے خرید لیں۔“آریان نے تفصیل سے بتایا۔
”ہاں خیال تو اچھا ہے۔“ثنا بولی۔
ثنا اور آریان نے اپنی تصاویر نمائش میں رکھنا شروع کیں۔کئی لوگوں نے انھیں پسند کیا اور کئی تو ان تصویروں کو آن لائن خریدنے پر تیار ہو گئے۔اس طرح آریان اور ثنا نے چھٹیوں میں اپنے موبائل اور کمپیوٹر کا اچھا استعمال کیا اور چھٹیوں کو بھی قیمتی بنا لیا۔

Browse More Moral Stories