Ramzan Mian - Article No. 1727

رمضان میاں

سال کے بارہ مہینوں میں ایک رمضان ہی کے مہینے میں تو اسے کچھ سکون میسر آتا تھا ۔

منگل مئی

Ramzan Mian
محمد علیم اللہ اصلاحی
جیسے جیسے عید کا دن قریب آرہا تھا رمضان میاں کی الجھن بڑھتی جا رہی تھی ۔سال کے بارہ مہینوں میں ایک رمضان ہی کے مہینے میں تو اسے کچھ سکون میسر آتا تھا ۔اب وہ بھی ختم ہونے کو تھا ۔
کچھ سال پہلے تک حالات اتنے دگرگوں نہ تھے ۔وہ محنت مزدوری کرکے کسی نہ کسی طرح گھر کا خرچ پورا کر لیتا تھا ،لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے کمر توڑ مہنگائی اور اقتصادی بحران نے تو جینا ہی مشکل کر دیا تھا ۔اب اس قلیل آمدنی میں پورے گھر کا خرچ چلانا بہت مشکل ہو رہا تھا ۔
روزگار کے مواقع بھی کچھ بہتر نہ تھے۔ اور اوپر سے حکومت کی نت نئی پالیسیوں نے تو سب کچھ تباہ کرکے رکھ دیا تھا۔
ان حالات میں ایک مزدور کی گزر اوقات بہت مشکل ہو گئی تھی ۔گھر میں ایک بوڑھی ماں ،بیوی اور تین بچے تھے، چھ افراد کے اخراجات کسی پہاڑ سے کم نہ تھے ۔

(جاری ہے)

بڑوں کو تو سمجھایا جا سکتا تھا لیکن بچے ماننے میں کہاں آتے تھے ۔ان کو تو بس ایک ہی دھن تھی کہ عید آرہی ہے اب نئے کپڑے بنیں گے گھر میں سویاں تیار ہو گی۔ اوروں کی طرح ہمیں بھی عیدی ملے گی۔
رمضان شروع ہوا تو تھوڑا سکون ملا تھا۔
چلو اب ایک وقت ہی کے کھانے کا بندوبست کرنا پڑے گا ۔بیمار ماں نے بھی روزے رکھنے شروع کر دئیے کہ اس بہانے بیٹے کو کچھ سکون ملے گا۔ بیوی نے ان بچوں کو جن پر ابھی روزے فرض بھی نہ ہوئے تھے ثواب کا لالچ دے کر روزے رکھنے کے لئے راضی کر لیا تھا ۔
اب صرف ایک وقت کے کھانے کا امکان باقی تھا۔ اس کے علاوہ بستی کے کھاتے پیتے لوگ بھی کبھی کبھی افطاری کے نام پر کچھ پکوان اور پھل وغیرہ بھیج دیتے ،جس سے کچھ گزر اوقات ہو جاتی تھی۔ رمضان میاں سوچ رہے تھے ،عید آنے کو ہے لیکن یہ مہینہ تو جیسے پر لگا کر اڑتا جا رہا تھا بس اب آخری عشرہ باقی رہ گیا تھا ۔
عید آنے کو ہے ۔اب کیا ہو گا ؟بچوں کے کپڑے کہاں سے بنیں گے ؟گھر میں سوئیاں وغیرہ کا تو کوئی انتظام ہی نہیں ہے، اور آگے پھر سے دو وقت کی روٹی کا اہتمام کرنا پڑے گا۔ کاش کہ ساری عمر رمضان کا ہی مہینہ ہوتا۔

مزید اخلاقی کہانیاں

Allama Se Wadda

علامہ اقبال‌سے وعدہ

Allama Se Wadda

Bara Nuqsan

بڑا نقصان

Bara Nuqsan

Aqalmand Wazir Zada

عقل مند وزیر زادہ

Aqalmand Wazir Zada

Hathi Aur Bandar Main Ho Gayi Larai

ہاتھی اور بندر میں ہوگئی لڑائی

Hathi Aur Bandar Main Ho Gayi Larai

Sainkaron Saal Baad

سینکڑوں سال بعد

Sainkaron Saal Baad

Anjan Chuha

انجان چوہا

Anjan Chuha

Mujrim Pakde Gaye

مجرم پکڑے گئے۔۔تحریر:مختار احمد

Mujrim Pakde Gaye

Tanha Muqabla Karna Sekhiye

تنہا مقابلہ کرنا سیکھئے

Tanha Muqabla Karna Sekhiye

Nishan E Haider

نشان حیدر

Nishan E Haider

Khargosh K Karname

خرگوش کے کارنامے

Khargosh K Karname

Maimnay Ka Bhai

میمنے کا بھائی

Maimnay Ka Bhai

Shurkiya

شکریہ

Shurkiya

Your Thoughts and Comments