Ramzan Ul Mubarak Ka Tohfa Eid Ul Fitr - Article No. 2242

رمضان المبارک کا تحفہ،عید الفطر - تحریر نمبر 2242
ہم سب رمضان میں روزے رکھتے ہیں اور اچھے اچھے کام کرتے ہیں۔پھر اللہ پاک ہمیں عید الفطر کا تحفہ دیتے ہیں جس میں سب خوشیاں مناتے ہیں
منگل 26 اپریل 2022
پیارے بچو!رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ماہ رمضان خوشیاں اور رحمتیں بکھیرتا شروع ہو چکا ہے۔یقینا آپ بھی روزے رکھ رہے ہوں گے۔رمضان المبارک اللہ پاک سے اپنا روحانی تعلق مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،اس مہینے مسلمان اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے والے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔یہ مبارک مہینہ جب شروع ہوتا ہے تو رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں،شیاطین کو جکڑ لیا جاتا ہے،رزق میں برکت ہوتی ہے۔گھروں میں افطار کے وقت کچھ زیادہ ہی رونق دیکھنے میں آتی ہے۔
غرض ایک روحانی فضا چہار سو پھیلی ہوتی ہے۔نماز کی پابندی،قرآن کی تلاوت،مساجد میں رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں،اس مبارک مہینے میں اللہ کی رحمتیں ٹھاٹھیں مارتی ہیں اور ندا ہوتی ہے کہ ان رحمتوں اور برکتوں کو حاصل کرو۔
(جاری ہے)
یہ صبر و برداشت،عبادت اور ریاضت کا مہینہ ہے،جس نے اس ماہ مبارک کا احترام کر لیا،سمجھو کہ اُس نے اللہ کی خوشنودی حاصل کر لی۔
روزہ رکھنے کے بعد اس کی حفاظت کرنا بھی بہت ضروری ہے۔اپنے ہاتھ کو،زبان کو،آنکھوں کو کنٹرول کرنا چاہیے۔آپ کی وجہ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو۔آپ کو معلوم ہو گا کہ اس ماہ مبارک میں ایک نیکی کرنے سے ستر نیکیوں کا ثواب ملتا ہے۔ساتھیو!کوشش کریں کہ دوسروں کے کام آئیں،ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کریں۔غربا اور مساکین کا روزہ افطار کروائیں۔سحری کیلئے کھانے پینے کی اشیاء مہیا کریں اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ جو آپ خود کھاتے ہیں،جو اپنے لئے پسند کرتے ہیں وہی چیزیں ان کو دیں۔روزے کا اجر اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔کوشش کریں کہ اس مبارک مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمائیں۔
پیارے بچو!ہم سب رمضان میں روزے رکھتے ہیں اور اچھے اچھے کام کرتے ہیں۔پھر اللہ پاک ہمیں عید الفطر کا تحفہ دیتے ہیں جس میں سب خوشیاں مناتے ہیں۔لیکن یاد رکھنا عبادت اور نیک کام صرف رمضان میں ہی نہیں کرنے بلکہ اس کے بعد بھی کرتے رہنا ہیں۔
Browse More Moral Stories

بھوکا بھیڑیا
Bhooka Bheriya

عقل کا آلہ
Aqal Ka Aala

بیو قوف ڈاکو اور عقلمند موچی
Bewaqoof Daku Or Aqalmand Mochi

بہارے کی کہانی
Bahare Ki Kahani

حَواری
Hawari Malomaat Hi Maloomaat

گمنام دوست
Gumnaam Dost
Urdu Jokes
باپ بیٹے سے
Baap bete se
سینٹرل جیل
Central Jail
سوراخ
Sorakh
جواب کی تلاش
jawab ki talash
مرغی بچ گئی
murgi bach gayi
سیاح
Siah
Urdu Paheliyan
باتوں باتوں میں وہ کھایا
bato bato mein woh khaya
اک کپڑا ایسا کہلایا
ek kapra esa kehlaya
کہہ دیں اس کو آتا جاتا
keh dena usko aata jata
گونج گرج جیسے طوفان
gounj garaj jesy toufan
گوڑا چٹا چاندی جیسا
gora chitta chandi jaisa
لکڑی کی ڈبیہ جب ہاتھ آئی
lakdi ki dibiya jab hath ai