Sacha Sathi - Article No. 2297

Sacha Sathi

سچا ساتھی - تحریر نمبر 2297

ہمیں جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے

ہفتہ 2 جولائی 2022

ایمان حمزہ
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ سلطانہ نامی ایک لڑکی اپنے والد کے ساتھ ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتی تھی۔اس کی والدہ کا بچپن میں ہی انتقال ہو گیا تھا۔وہ اپنے گھر کا کام خود ہی کرتی تھی اور پھر کالج بھی جاتی تھی۔کالج جاتے ہوئے وہ ہر روز راستے میں ایک جگہ پر پرندوں کو کھانا کھلایا کرتی تھی۔اس کے گھر میں بھی دو پرندے تھے،وہ انہیں روزانہ کھلایا کرتی تھی۔
ایک دن زمیندار کے بیٹے نے اسے پرندوں کو کھانا کھلاتے دیکھا۔تو اس نے اپنے والد کے پاس جا کر کہا کہ وہ سلطانہ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔
زمیندار نے سلطانہ کے والد سے بات کی اور اپنے بیٹے کی شادی سلطانہ سے کروا دی۔سلطانہ اپنے پرندوں کا پنجرے کے ساتھ اپنے سسرال کے گھر گئی۔وہ پرندوں کو روزانہ کھلاتی تھی۔

(جاری ہے)

سلطانہ کی ساس کو یہ بات بالکل پسند نہیں تھی۔

وہ ان پرندوں کو تنگ کرتی تھی۔وہ ان کے دانے زمین میں پھینک دیتی تھی۔ایک دن سلطانہ کی ساس نے پرندوں کا پنجرا زمین پر پھینک دیا۔سلطانہ نے اسے یہ کرتے دیکھ لیا۔
جب سلطانہ نے اپنی ساس کو منع کیا تو اس کی ساس نے اسے ڈانٹ دیا۔سلطانہ اپنی ساس کی ان سب چیزوں سے پریشان ہونے لگی۔ایک دن جب سلطانہ کے شوہر نے پریشانی کی وجہ پوچھی تو اس نے ساری بات بتا دی۔
اس کا شوہر سلطانہ کو پرندوں کی بھلائی کے لئے انہیں پارک میں چھوڑنے کا مشورہ دیتا ہے۔اپنے شوہر کے کہنے پر سلطانہ نے باقی پرندوں کے ساتھ دونوں پرندوں کو بھی پارک میں چھوڑ دیا۔
وہ کبھی کبھی کھانا دینے پارک میں جاتی تھیں۔اب پارک کے سارے پرندے سلطانہ کے اچھے دوست بن چکے تھے۔پرندوں نے بھی اب سلطانہ کے گھر آنا شروع کر دیا۔جب سلطانہ کی ساس کو یہ پتہ چلا تو وہ ناراض ہو جاتی ہے۔
ایک دن وہ سلطانہ کو اپنے ساتھ ڈاکٹر کے پاس لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں،کچھ چوروں نے سلطانہ کی ساس کے زیورات چوری کرنے کی کوشش کی۔تب سلطانہ کے پرندے آئے اور چوروں پر حملہ کیا۔جس کی وجہ سے چور فرار ہو گئے۔اس کے بعد سلطانہ اور اس کی ساس گھر لوٹ گئیں۔
اب سلطانہ کی ساس نے پرندوں کے بارے میں اپنا ذہن بدل لیا تھا۔اس نے سلطانہ سے کہا کہ اب ہم دونوں پرندوں کو کھانا دینے اور پہلے دو پرندوں کو گھر واپس لانے کے لئے جائیں گے۔یہ سن کر سلطانہ بہت خوش ہوئی۔یہ کہانی ہمیں سبق دیتی ہے کہ ہمیں جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے۔

Browse More Moral Stories