Sachi Lagan - Article No. 1925

سچی لگن

ساریہ نے عہد کیا کہ وہ نہ خود علم سے پیچھے ہٹے گی بلکہ دوسروں کو بھی جزبہ دلائے گی

جمعہ 19 مارچ 2021

Sachi Lagan
وجیہہ ندیم،کراچی
”بے وقوف!تم تو بہت ہی بے وقوف ہو۔ہر وقت پڑھنے کے علاوہ تمہیں کچھ آتا ہی نہیں۔تم تو کتابی کیڑے کی طرح کتابوں میں دماغ خراب کرتی رہتی ہو۔ہاہاہا“اریبہ نے ساریہ کو اپنی بدتمیزی کا نشانہ بنایا۔
ساریہ کلاس کی سنجیدہ ترین اور اول نمبر پر آنے والی طالبہ تھی۔جو فالتو وقت برباد کرنے کے بجائے ،اسے پڑھنے میں صرف کرتی۔کیمسٹری کا پیریڈ تھا۔سر اشتیاق زور و شور سے ”ایٹم“ پر لیکچر دے رہے تھے۔ اس دوران بھی طلبہ باتوں میں مصروف تھے۔

ماریہ اور آمنہ ایک دوسرے کی کتابوں پر سائنس دانوں کی ڈاڑھی مونچھیں بنانے میں مصروف تھیں۔حلیمہ اور سلیمہ لیکچر سننے کے بجائے ”قائداعظم کے چودہ نکات“بڑ بڑا رہی تھیں۔علینہ کا دھیان کھانے کی طرف تھا۔

(جاری ہے)

باقی سب سرگوشیوں میں دنیا جہان کی باتوں میں لگے ہوئے تھے۔

اسی بدتمیزی کے دوران پیریڈ کی گھنٹی بجی ۔پھر دوسرے پیریڈ میں بھی اسی قسم کی صورت حال رہی۔چھٹی کے بعد ساریہ گھر پہنچ کر نڈھال سی صوفے پر گر گئی۔امی بولیں:”ساریہ بیٹا!کیا ہوا،کھانا تو کھا لو۔“
ساریہ غصے سے بولی:”امی!میں کل سے اسکول نہیں جاؤں گی۔
سوائے کھیل تماشے کے وہاں اور کچھ نہیں ہوتا۔اتنا شور ہوتا ہے کہ مس کی کوئی بات سمجھ میں نہیں آتی۔اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں اسکول نہیں جاؤں گی۔“ساریہ روتے ہوئے اپنے کمرے میں چلی گئی اور دھڑام سے دروازہ بند کر لیا۔

شام کو امی ساریہ کے پاس گئیں جو ٹیوشن جانے کے بجائے صوفے پر سر پکڑے بیٹھی تھی۔امی نے سمجھاتے ہوئے کہا:”دوسروں کی حرکتوں اور لاپرواہیوں کی وجہ سے تم خود اپنا نقصان کر لو گی۔اگر اور لوگ جہالت کے اندھیرے میں ڈوب رہے ہیں تو کیا تم علم کی روشنی کی طرف نہیں بلاؤ گی ساریہ!“
بات ساریہ کی سمجھ میں آگئی۔
ساریہ نے عہد کیا کہ وہ نہ خود علم سے پیچھے ہٹے گی بلکہ دوسروں کو بھی جزبہ دلائے گی۔اس نے اگلے دن سے ہی ”علم پھیلاؤ مہم“کا آغاز کر دیا اور کچھ دن بعد ہی اس کا بہت اچھا نتیجہ سب کے سامنے آیا۔ساریہ کی جماعت کی طالب علموں کا سالانہ امتحان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ ایک روشن ستارے کی طرح چمک رہا تھا۔

مزید اخلاقی کہانیاں

Bhooka Musafir

بھوکا مسافر

Bhooka Musafir

Inaam

انعام

Inaam

Aqalmand Wazir K Hasid Dushman

عقلمند وزیر کے حاسد دشمن

Aqalmand Wazir K Hasid Dushman

Dunya K Chaand Zaheen Tareen Janwar

دنیا کے چند ذہین ترین جانور

Dunya K Chaand Zaheen Tareen Janwar

Urdu Akhabarat Ki Tareekh

اردو اخبارات کی تاریخ

Urdu Akhabarat Ki Tareekh

Ghanne Jangal Se Greater Iqbal Park Tak

گھنے جنگل سے گریٹر اقبال پارک تک

Ghanne Jangal Se Greater Iqbal Park Tak

Allama Iqbal Or Bache

علامہ اقبال اور بچے

Allama Iqbal Or Bache

Kabhi Kissi Ka Dil Na Toro

کبھی کسی کا دل نہ توڑو

Kabhi Kissi Ka Dil Na Toro

Pehli Bazm Adab

پہلی بزم ادب

Pehli Bazm Adab

Lalach Buri Bala Hai

لالچ بُری بلا ہے

Lalach Buri Bala Hai

Pari Ka Bhai - Last Qist

پری کا بھائی (آخری قسط)

Pari Ka Bhai - Last Qist

Soraaj Ki Talash

سورج کی تلاش

Soraaj Ki Talash

Your Thoughts and Comments