Sanp Ki Khaslat - Article No. 2139

Sanp Ki Khaslat

سانپ کی خصلت - تحریر نمبر 2139

جس کے ساتھ نیکی کرو،اس کے شر سے بھی بچو

بدھ 15 دسمبر 2021

حسنین گل،کراچی
موسم سرما کی چھٹیوں میں ہم گاؤں گئے تو وہاں میرے چچا زاد بھائی نے بتایا کہ کچھ دن پہلے یہاں ایک لڑکے کو سانپ نے ڈس لیا ہے۔تفصیل پوچھنے پر اس نے بتایا کہ اس لڑکے کو خطرناک جانور پالنے کا شوق تھا۔
ایک دفعہ اسے ایک چھوٹا سا سانپ ملا۔اس نے سانپ کو بڑی سی بوتل میں بند کر دیا اور روزانہ اس میں دودھ ڈالنے لگا۔

(جاری ہے)

رفتہ رفتہ سانپ بڑا ہوتا گیا۔ایک دن اس لڑکے نے سوچا کیوں نہ میں اسے آزاد کر دوں۔اس نے سوچا ڈسنا تو اسے آتا نہیں ہے،کیونکہ اس نے ہمیشہ دودھ ہی پیا ہے۔پھر اس نے جیسے ہی بوتل کا ڈھکن کھولا سانپ باہر نکلا اور اسے ڈس لیا۔
اس لڑکے کے آخری الفاظ یہ تھے کہ جس کے ساتھ نیکی کرو،اس کے شر سے بھی بچو،اور میں سوچنے لگا کہ واقعی سانپ،بچھو اور بعض لوگوں میں وفا نہیں ہوتی۔اگر ان کے ساتھ نیکی کی جائے تو ان کے شر سے بھی بچنا چاہیے۔

Browse More Moral Stories