Seedha Rasta - Article No. 2076

Seedha Rasta

سیدھا راستہ - تحریر نمبر 2076

پُرسکون رہنے کے لئے ہمیشہ سچ کا سیدھا راستہ اختیار کرنا چاہیے

جمعرات 30 ستمبر 2021

شری مرلی چند
ایمان،امانت،اتحاد،یقین محکم،تنظیم،تعظیم،عبادت،ایثار،صبر اور شکر ایسے الفاظ ہیں جن کا مفہوم بہت ہی وسعت رکھتا ہے۔اگر ان میں ذرا سی بھی کمی ہو جائے تو ان کے معنی بدل جاتے ہیں اور معاشرتی بگاڑ پیدا کرتے ہیں،فساد کا باعث بنتے ہیں۔اسی طرح جھوٹ بولنے کا راستہ بڑی آسانی سے اختیار کر لیا جاتا ہے۔

جب بھی ایمان کی بات آتی ہے تو کامل دین دار جیسے لفظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔انسان ایمان دار بن کر حلال روزی کمائے،رشوت سے دور رہے،اس میں ملاوٹ شامل ہو جائے تو روزی حلال نہیں رہتی۔امانت کے طور پر کوئی چیز آپ کے پاس رکھی جائے تو واپس لوٹا دینے تک مکمل حفاظت کی جائے۔یعنی وہ چیز ویسی ہی لوٹائے،جس صورت میں رکھی گئی تھی۔

(جاری ہے)


آپ کسی بھی کاروبار یا عہدے پر فائز ہوں تو اپنی ذمے داری پوری فرض شناسی سے نباہیں اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہ کریں، لاپروائی کا مظاہرہ نہ کریں اور نہ ایسی غفلت ہو جس سے رسوائی ہو۔

آپس میں اتحاد قائم کریں۔سچ اور حق پر مکمل یقین رکھیں،تنظیم قائم کرکے اور ہر کام نظم و ضبط کے ساتھ کیا جائے۔
جھوٹ سارے فساد کی جڑ ہوتا ہے۔بدقسمتی سے لوگ جھوٹ بولنے کو آسان سمجھتے ہیں اور یہ رواج سا بن گیا،جب کہ سچ بولنا جیسے خواب بن کے رہ گیا ہے،لوگ کاروبار سے لے کر گھریلوں معاملات،ذاتی زندگی میں،سرکاری دستاویزات،رشتے،ناطے اور معمولات میں سچ بولنے کو ضروری نہیں سمجھتے اور جھوٹ بولنے میں مہارت ہو جانے کو اعزاز سمجھتے ہیں۔پُرسکون رہنے کے لئے ہمیشہ سچ کا سیدھا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

Browse More Moral Stories