Shehzadoon Ka Imtehan - Article No. 2268
شہزادوں کا امتحان - تحریر نمبر 2268
میرے بچو!اب میں بوڑھا ہوتا جا رہا ہوں،اس لئے یہ سلطنت تم دونوں میں سے کسی ایک کے نام کرنا چاہتا ہوں اس کے لئے تم دونوں کو ایک امتحان سے گزرنا ہو گا
ہفتہ 28 مئی 2022
وہ بہت نیک دل اور رعایا کا خیال رکھنے والا بادشاہ تھا۔اس کے دو شہزادے عبید اور عزیر تھے۔عبید عمر میں تو بڑا تھا مگر عقل اور سمجھ داری میں عزیر سے کم تھا۔ایک دن بادشاہ نے اپنے دونوں شہزادوں کو بلایا اور کہا:”میرے بچو!اب میں بوڑھا ہوتا جا رہا ہوں،اس لئے یہ سلطنت تم دونوں میں سے کسی ایک کے نام کرنا چاہتا ہوں اس کے لئے تم دونوں کو ایک امتحان سے گزرنا ہو گا۔تم دونوں الگ الگ سمتوں میں جاؤ۔میں تمہیں دس دس اشرفیاں دوں گا۔جس نے بھی رقم کو خوبی سے استعمال کیا،میں اسے بادشاہ بنا دوں گا۔“
دوسرے دن دونوں نے اپنے والدین کو الوداع کہا اور چل پڑے۔کچھ دیر چلنے کے بعد عبید ایک شہر میں پہنچا،جہاں اسے گھڑیوں کی ایک بہت بڑی دکان دکھائی دی۔
(جاری ہے)
کافی دیر بعد اسے ایک سونے کی گھڑی پسند آئی اور اس نے وہ لے لی۔
اس کا خیال تھا کہ بادشاہ کو یہ گھڑی بہت پسند آئے گی۔دوسری جانب شہزادہ عزیر ایک گاؤں پہنچا جہاں پانی کی بہت قلت تھی لوگوں کو پانی حاصل کرنے کے لئے میلوں دور دوسرے گاؤں جانا پڑتا تھا۔اس نے ان اشرفیوں سے وہاں کنواں کھدوا دیا اور پانی کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل کر دیا۔واپس آ کر دونوں شہزادوں نے بادشاہ کو اپنی اپنی داستان سنائی۔
بادشاہ نے عزیر سے کہا:”مجھے تم پر فخر ہے کہ تم نے رعایا کی پریشانی دور کر دی،جب کہ عبید نے اپنے لئے وقتی خوشی حاصل کی۔آج سے تم بادشاہ ہو۔“
Browse More Moral Stories
آخری دعوت
Aakhri Dawat
بھول بھلکڑ
Bhool Bhulakar
پھنس گیا کنجوس
Phans Giya Kanjoos
بادشاہ کا فرمان
Badshah Ka Farmaan
انکل ایلف کی بہادری
Uncle Elef Ki Bahaduri
فرضی دعوت
Farzi Dawat
Urdu Jokes
چھڑی
Churi
دانت کا درد
dant ka dard
بے فکر ہو کر؟
be fikar ho kar
کہیں مجھے نہ نگل جانا
kahin mujhe nah nigal jana
وِگ
Wig
اقبال احمد سے
Iqbal ahmad se
Urdu Paheliyan
دن کو سوئے رات کو روئے
din ko soye raat ko roye
بھرا بھرا تھا ایک مکان
bhara bhara tha ek makan
اس کے ہوتے کچھ نہ کھایا
uske hote kuch na khaya
اک شے سب کی دیکھی بھالی
ek shay sab ki dekhi bhali
جنت میں جانے کا حیلہ
jannat mein jaane ka hela
آپ کے ساتھ وہ چلتا جائے
ap k sath wo chalta jaye