Sheron Ki Batain - Article No. 2267

Sheron Ki Batain

شیروں کی باتیں - تحریر نمبر 2267

ہمیں انسان سے کیا لینا دینا اگر وہ اچھے کام کرے تو اس کا فائدہ اور اگر بُرے کام کرے تو اس کا ہی نقصان ہے

جمعہ 27 مئی 2022

فاطمہ ناہید،کراچی
ایک مسافر ہوائی جہاز دورانِ پرواز خرابی کی وجہ سے گھنے جنگل میں اُتر گیا۔جنگل کے بادشاہ نے اپنی ملکہ شیرنی سے کہا:”جہاز میں لوگ زندہ ہیں۔یہی لوگ لکڑی حاصل کرنے کی خاطر ہمارے جنگل کو ختم کر رہے ہیں۔ان لوگوں کو ختم کر دینا چاہیے۔“
وہ خاموش ہوا تو ملکہ شیرنی نے کہا:”انسان کو اللہ نے علم کی وجہ سے اشرف المخلوقات کہا،جو تمام مخلوقات سے افضل ہے۔
انسان کو دنیا میں بھیج کر جانوروں کو اس کی خدمت پر مامور کر دیا۔

(جاری ہے)


شیر بولا:”انسان بہت بے عقل ہے۔ہمیں مار دیتا ہے یا قید کر لیتا ہے۔ایسے علم کا کیا فائدہ جو وہ لکڑی کی لالچ میں ہمارے جنگل کو بھی ختم کر رہا ہے،جس سے ہمارے ساتھ ساتھ اس کا اپنا بھی نقصان ہو رہا ہے۔اگر ہم چھوٹے جانوروں کا شکار نہ کریں تو ان کی تعداد انسانوں سے زیادہ ہو جائے گی۔اس کے علاوہ جنگلات نہ ہونے سے ماحول میں آکسیجن کم ہو رہی ہے۔“
شیرنی ملکہ نے کہا:”تم ناشکری کر رہے ہو۔انسان ناشکرا ہو سکتا ہے۔ہمیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ہمیں انسان سے کیا لینا دینا اگر وہ اچھے کام کرے تو اس کا فائدہ اور اگر بُرے کام کرے تو اس کا ہی نقصان ہے۔“

Browse More Moral Stories