Shikar Tamasha - Article No. 898
شکار تماشا - تحریر نمبر 898
جانے وہ کیسی گھڑی تھی کہ میں نے سہراب بابوکے ساتھ شکار کا پروگرام بنا لیا ۔ ان کے ایک دوست مرزا حشمت بیگ ایک ریاست کے نواب ہیں۔
بدھ 9 مارچ 2016
جانے وہ کیسی گھڑی تھی کہ میں نے سہراب بابوکے ساتھ شکار کا پروگرام بنا لیا ۔ ان کے ایک دوست مرزا حشمت بیگ ایک ریاست کے نواب ہیں۔
سہراب بابو بولے: میاں ریاست کے ساتھ گھان جنگل ہے۔ شیر، ہاتھی ، ہرن، نیل گائے، بارہ سنگھاجو چاہے شاکر ونہ پر مٹ کا چکر، نہ پولیس کاکھٹکا۔ ابھی ہم نواب حشمت بیگ کی حویلی جارہے ہیں۔ تم دیکھنا وہ خود شکار کے لیے تیار ہوجائیں گے۔
لالچ میں میری بھی عقل ماری گئی۔ سوچا چلو نواب صاحب کی مہمان داری کالطف بھی اُٹھائیں گے اور شکار کا شوق بھی پورا ہوجائے گا۔ جھٹ پٹ تیاری کرلی، چادریں، بستر، ہتھیار سب سہراب بابو کی موٹر گاڑی میں ٹھونس دیا اور پھر گاڑی میں بیٹھ کرروانہ ہوئے۔
کہتے ہیں کہ چلتی کانام گاڑی، مگر سہراب بابوکی گاڑی بھی انہی کی طرح تاریخ نوادر میں سے ایک تھی۔
(جاری ہے)
سہراب بابو نے گاڑی حویلی کے بڑے سے دروازے کے آگے جاروکی۔ملازموں کے ایک ہجوم نے ہمارا استقبال کیا۔ وہ سب سہراب بابو کو جانتے تھے۔ ہماری خوب آؤ بھگت ہوئی۔ رات کو نواب صاحب سے بھی ملاقات ہوئی۔ خوب موٹے تازے، لمبے قد کے نواب صاح بڑی خوشی دلی سے ملے۔ رات کے کھانے کے بعد گپ شپ بھی ہوئی۔ نواب صاحب کہنے لگے: سہراب بابو! اپنے دوست سے کہیے ہمیں بھی شکار پر ساتھ لے چلیں۔
ضرور لے چلیں گے نواب صاحب! سہراب بابو فوراََ بولے۔
لیکن ہمیں بندوق چلانی نہیں آتی۔ نواب صاحب نے کہا۔
آپ کی بندوق چلانی نہیں آتی؟ حیرات کے مارے میرے منھ سے نکل گیا۔
بھئی ہمارے بزرگ توتیروتلوار کے ماہرتھے، مگر ہمیں ان آتشی گولوں سے کبھی دل چسپی نہیں رہی۔ ہمیں تو کنکوا (پینگ) اُڑانے کاشوق ہے۔ بڑے بڑے پتنگ بازوں کے پیچ کاٹے ہیں ہم نے۔ نواب صاحب نے بڑے فخر سے بتایا۔
میں نے سہراب بابو کی طرف دیکھا۔ انھوں نے اشارہ کیا کہ بس سنتے جاؤ، پھرنواب صاحب بولے: نواب صاحب آپ فکر نہ کریں۔ ہم آپ کوبندوق چلانا سیکھا دیں گے۔
نواب صاحب یہ سن کر خوش ہوگئے۔ رات کوجب ہم سونے کے کمرے میں تھے تو میں نے پوچھا: سہراب بابو! کیا ہوگا۔
بولے: میاں! تم فکر کیوں کرتے ہو۔ میں سب سنبھال لوں گا۔
مگر آپ کیا سنبھالیں گے۔ نواب صاحب کو توبندوق چلانا بھی نہیں آتی ۔ شکار کیسے ہوگا؟ میں نے خدشہ ظاہر کیا۔
وہ بولے: میاں! صبح تم نواب صاحب کانشانہ بازی میں ذرا ہاتھ سیدھا کردو، پھر دیکھتے جاؤ کیا ہوتا ہے۔
دوسرے دن سہراب بابو تو بہانہ کرکے کہیں غائب ہوگئے اور میں اکیلا پھنس گیا۔ حویلی میں زوروشور سے شکار کی تیاریاں شروع ہوگئی تھیں۔ دوپہر تک نواب صاحب مجھ سے نشانہ لگانا سیکھتے رہے، مگر ان سے ایک نشانہ بھی ہدف پر نہ لگا۔ سہ پہر کے وقت سہراب بابو بھی آپہنچے۔ ادھر سب تیاریاں مکمل ہوگئی تھیں۔ ہم بہت سارے ملازموں کے جھرمٹ میں جنگل کی طرف چل پڑے۔
جنگل کے کنارے پر سہراب بابو نے دودرختوں پر مچانیں بندھوادی تھیں۔ بھاری بھر کم نواب صاحب کو بڑی مشکل سے مچان پر پہنچایا گیا۔ میں ان کے ساتھ بیٹھ گیا۔ دوسرے مچان پر سہراب بابو بیٹھ گئے۔ سب ملازم ادھر اُدھر چھپ گئے۔
ہم شیر کا انتظار کرنے لگے۔انتظار کرتے کرتے رات ہوگئی اور چاند نکل آیا۔ نواب صاحب بولے: بھئی شیر کب آئے گا۔
مگر میں حیران کہ شیر جنگل کے اس کنارے پہ آئے گاکیسے۔ اتنے میں جھاڑیوں میں سرسراہٹ ہوئی اور پیلے رنگ کی کھال پر سیاہ ڈھاریوں والا جھاڑیوں سے نکل کر سامنے آگیا۔
سہراب بابو نے کہا: نواب صاحب گولی چلائیں۔ نواب صاحب نے بندوق سیدھی کی اور گولی چلادی، مگر گولی شیر کولگنے کی بجائے آسمان کی طرف نکل گئی۔
اور گولی چلائیں۔ سہراب بابو کی آواز آئی۔
نواب صاحب نے پھر گولی چلائی۔ اس دفعہ گولی حیرت انگیزطور پر شیر کو جالگی۔ سارا جنگل نعروں سے گونج اٹھا، مگر میں حیران تھا کہ پہلی گولی چلنے کے بعد شیر بھاگا کیوں نہیں۔ نیچے اتر کے دیکھا سچ مچ کا شیر مرا پرا تھا۔
اس کامیابی پر حویلی میں خوب جشن منایا گیا۔ دوست احباب کی خوب دعوتیں ہوئیں کافی دنوں بعد ہمیں واپس جانے کی اجازت ملی۔ راستے میں، میں نے پوچھا سہراب بابو! یہ سب کیا ڈراما تھا۔
ہنس کربولے: میں نے سارا منصوبہ رات کو ہی بنالیا تھا۔ قریبی شہرکے چڑیا گھر کاانچارج میرا دوست ہے۔ اس سے ایک بھس بھرا شیر اور ایک بوڑھا شیر سستے داموں خریدلیے۔ نواب صاحب کے سب ملازم میرے اعتماد والے ہیں۔ جھاڑیوں کے پیچھے چھپے ملازموں نے بُھس بھرا شیر جھاڑیوں سے آگے سرکایا اور خود پیچھے ہٹ گئے۔ پھرنواب صاحب کے درخت سے نیچے اُترتے اترتے بھس بھُس بھرا شیر ہٹاکر پہلے سے مارا ہوشیر وہاں رکھ دیا گیا۔ میاں تھوڑے پیسے خرچ ہوگئے، مگر نواب صاحب کو خوش کرنا تھا، وہ خوش ہوگئے۔ اب ایسا چکر چلاؤں گاکہ دُگنے پیسے وصول ہوجائیں گے۔
Browse More Moral Stories
درویش اور اس کا چیلا
Darwaish Aur Is Ka Chaila
جگنو کا مٹھو (دوسرا حصہ)
Jugnu Ka Mithu - Dosra Hissa
موتیوں کا ہار
Motiyon Ka Haar
اُونٹ رے اُونٹ
Ont Rey Ont
حیرت انگیز مخلوق
Hairat Angaiz Makhlooq
ا نسان اور مشین
Insaan Or Machine
Urdu Jokes
اخبار
Akhbaar
چار چھٹیاں؟
chaar chuttiyan
مشہور سائنس دان
mashhoor science daan
استاد شاگرد سے
Ustaad shagird se
ہمارے گھر کا پتہ
hamaray ghar ka pata
غریب دیہاتی
Gareeb dehati
Urdu Paheliyan
بن در کے ہے ایک حویلی
bin dar ke hai aik haweli
آتا نہ دیکھا جاتا نہ دیکھا
ata na dekha jata na dekha
چٹے پتھر تڑتڑ برسے
chitty pathar tartar barse
کالے کو جب تائو آئے دیکھو اس کا کام
kaly ko jab tawo aye dkho uska kam
بند آنکھوں نے جو دکھلایا
band ankhon ne jo dikhlaya
کتیا بھونک کہ جو کہتی ہے
kutiya bhounk ke jo kehti hai