Talafi - Article No. 2224

تلافی - تحریر نمبر 2224
کل ہم پر اچھا وقت تھا جو گزر گیا آج بُرا وقت ہے یہ بھی گزر جائے گا
منگل 5 اپریل 2022
احمد اور سائرہ کے والد کسی سیٹھ کے ہاں ڈرائیور تھے۔انھوں نے سیٹھ صاحب سے تین لاکھ روپے قرض مانگا تھا،تاکہ وہ سائرہ کی شادی کر سکیں۔سیٹھ صاحب نے احمد کے والد صاحب کو تین لاکھ روپے دے دیے،جو ہر مہینے اپنی تنخواہ سے کٹواتے تھے۔چھ مہینے بعد اچانک احمد کے والد کو دل کا دورہ پڑا اور وہ وفات پا گئے۔والد کے انتقال کے بعد ان کا قرض چکانے کے لئے اسے والد کی جگہ کام کرنا تھا۔احمد گاڑی چلانا نہیں جانتا تھا،اس لئے اسے سیٹھ کے گھر کے سارے کام کرنا تھے۔قرض کی رقم بڑی تھی۔احمد کو سیٹھ صاحب کے ہاں چوبیس گھنٹے کام کی غرض سے رہنا پڑتا۔
وہ اپنے گھر کے سارے کام احمد سے ہی کرواتے۔گھر کی صفائی ستھرائی،جھاڑ پونچھ،برتن اور کپڑے دھونا،حتیٰ کہ مالی کا کام بھی احمد سے ہی کرواتے۔
(جاری ہے)
ایک بار احمد کی والدہ احمد سے ملنے پہنچی تو دیکھا کہ احمد ان کے گھر کے غسل خانے کی صفائی کر رہا تھا۔احمد کی ماں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ماں کے آنسوؤں کو دیکھ کر احمد نے والدہ سے ایک جملہ کہا:”صدا وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔وقت اچھا ہو یا بُرا گزر ہی جاتا ہے۔کل ہم پر اچھا وقت تھا جو گزر گیا آج بُرا وقت ہے یہ بھی گزر جائے گا۔“
وہ احمد کو دلاسا دے کر واپس گھر چلی گئی۔احمد کی والدہ بیٹے سے ملنے جب بھی آتی تو کبھی احمد سیٹھ کے کتے کو نہلا رہا ہوتا تو کبھی ان کی گاڑی دھو رہا ہوتا،کبھی ان کے گھر کا فرش صاف کر رہا ہوتا تو کبھی ان کے گھر کی دیواریں رنگ کر رہا ہوتا،کیونکہ احمد کو اپنے والدین کا قرض اُتارنا تھا۔اس دوران سیٹھ کی طبیعت کافی حد تک خراب ہو چکی تھی۔شاید وہ کسی شدید بیماری میں مبتلا تھے۔گھر والے ان کی اتنی فکر نہیں کرتے جتنی دیکھ بھال احمد کرتا تھا۔کبھی ان کے پاؤں دباتا تو کبھی سر دباتا۔دوائیں ان کو وقت پر کھلاتا اور ان کو ہوا خوری کے لئے بھی لے کر جاتا،لیکن سیٹھ صاحب کی حالت روز بروز بگڑتی گئی۔سیٹھ صاحب نے ایک وصیت تیار کروائی جس کے مطابق احمد کے گھر کا قرضہ معاف ہو جائے گا اور جائیداد میں سے ایک مکان اور ایک دکان احمد کے نام ہو گی۔
یہ وصیت صرف سیٹھ صاحب اور ان کے وکیل کے درمیان تھی۔کچھ عرصے بعد سیٹھ کا انتقال ہو گیا۔سیٹھ صاحب کا ایک بنگلہ جو کسی نئی آبادی میں تھا،اب وصیت کے مطابق احمد کے نام تھا اور ایک بڑی دکان بھی احمد کے نام تھی۔احمد کی والدہ ان حالات سے بہت خوش ہوئیں۔سب دکھوں کی تلافی ہو گئی تھی۔وہ پچھلی تمام پریشانیاں بھول کر سیٹھ صاحب کی مغفرت کے لئے دعا کرنے لگی۔
Browse More Moral Stories

اللہ سب کا رازق
Allah Sab Ka Raziq

اچھی سہیلی
Achi Saheli

بڑھیا کا جھونپڑا
Burhiya Ka Jhonprra

محنت ہی سفارش ہے
Mehnat Hi Sifarish Hai

مشکل فیصلہ
Mushkil Faisla

ننھی سی جان
Nanhi Si Jaan
Urdu Jokes
ایک فلم ڈائریکٹر
aik film director
شیدائی
shedai
ایک شخص اپنے دوست سے
Aik shakhs apne dost se
ایک امریکی فوجی
Aik amreeki fogi
بیٹے کی پٹائی
Bete Ki Pitai
ہوٹل کے مینجر
hotel ke manager
Urdu Paheliyan
اک لمبے کا سنو افسانہ
ek lambay ka suno afsana
نیچے سے اوپر جاتی ہے
neechy se oper jati he
تول میں پوی لے کر آئے
toul me pori le kar aye
دھرتی سے نکلا اک بالک
dharti se nikla ek balak
صدیوں کا ہے اک گلزار
sadiyon ka hai ek gulzar
ایک گھڑی قدرت نے بنائی
aik ghari qudrat ny banai