
Tanha Muqabla Karna Sekhiye - Article No. 1661
تنہا مقابلہ کرنا سیکھئے
ہمت ہی سے عمل کی راہیں کھلتی ہیں۔ حکمت ،شجاعت اولعزمی اور جہانگیری وجہاں بانی کے ہر موڑ پر صرف ہمت کا پرچم لہراتا ہوا نظر آتا ہے
بدھ 12 فروری 2020

ہمت ہی سے عمل کی راہیں کھلتی ہیں۔ حکمت ،شجاعت اولعزمی اور جہانگیری وجہاں بانی کے ہر موڑ پر صرف ہمت کا پرچم لہراتا ہوا نظر آتا ہے ہم آپ کو جنگلی گائے کا واقعہ بتاتے ہیں کہ ایک جنگل میں بہت ساری گائیں کھاس چرتی تھیں اور پیاس کے وقت پانی پینے جاتی تھیں۔تو اُن پر مگر مچھ حملہ کر دیتا۔سب گائیں بھاگ جاتیں مگر ایک گائے کا پاؤں مگر مچھ پکڑ لیتا۔ اب گائے کے لئے زندگی اور موت کا کھیل شروع ہو جاتا ہے گائے اپنی زندگی بچانے کی جدوجہد شروع کر دیتی ہے اور مگر مچھ اپنی بھوک مٹانے کی کوشش میں مصروف ہو جاتاہے لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس کی ہم ذات وہم قبیلہ گائیں دور کھڑی اس کشمکش کو دیکھ رہی ہوتی ہیں لیکن کوئی ایک بھی گائے اس کی مدد کو نہیں آتی پکڑی جانے والی گائے مگر مچھ کو پانی سے باہر تک کھینچ لاتی ہے لیکن اس کشمکش نے بھی مکمل طور پر ختم کرنے کا پختہ ارادہ کیا ہوتاہے اس کی ٹانگ کو مضبوطی سے پکڑے رکھتاہے۔
(جاری ہے)
گائے کی ہمت جواب دینے لگتی ہے وہ حسرت بھری نگاہوں سے اپنے ہم قبیلہ کو دیکھتی ہے اور گردن جھکا دیتی ہے اور مگر مچھ اسے دوبارہ گھسیٹ کر پھر پانی میں لے جاتاہے وہ ایک بار پھر امید بھری نظروں سے دور کھڑی اپنی دوستوں رشتہ داروں کی طرف دیکھتی ہے جن کے ساتھ وہ ہر روز پانی پینے آتی تھی لیکن دوسری گائیں حسب معمول محوتماشاہی رہیں مگر وہ پھر اپنا بھر پور زور لگاتی اور پانی سے نکلنے کی کوشش کرتی ہے لیکن مگر مچھ نے اس کی ٹانگ کو بڑی مضبوطی سے پکڑ رکھاتھا لیکن گائے بھی مصمم ارادہ کر چکی تھی کہ اس نے خود کو حالات کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑنا لیکن طاقتور مگر مچھ کے آگے وہ ہمت ہارنے لگی مگر مچھ اسے آہستہ آہستہ گہرے پانی میں لے جانے لگا۔لیکن یہاں پر قدرت اپنا کھیل شروع کر دیتی ہے دو دریائی گھوڑے گائے کی مدد کو آجاتے ہیں جو اپنی بھر پور طاقت کے ذریعے اسے مگر مچھ سے آزاد کرا دیتے ہیں اور زخمی گائے پانی سے باہر آجاتی ہے اپنی جان بخشی پر خدا کا شکر ادا کرتی ہے۔
پیارے بچو!یہ زندگی آپ کی ہے اور اسے آپ نے ہی گزارنا ہے لوگ صرف تماشائی ہوتے ہیں حالات سے لڑنا انسان نے خود ہوتاہے زندگی کی جنگ اکیلے لڑنا پڑتی ہے لوگ صرف مبارک باد دینے یا صرف تعریف کرنے کے لئے آتے ہیں انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ مرنے سے پہلے یہ کن حالات سے گزر رہا تھا یا جینے سے پہلے وہ زندگی کی کتنی مشکل اور اذیت ناک لڑائی لڑرہا تھا۔
مزید اخلاقی کہانیاں

بہانے باز
Bahane Baz

بادشاہ ہار گیا
Badshah Haar Gaya

دو دوست دو دشمن
Do Dost Do Dushman

مفید سزا
Mufeed Saaza

شکار تماشا
Shikar Tamasha

بانو اور رانو
Banu Or Ranu

کر بھلا ہو بھلا
Kar Bhala Ho Bhala

سویا ہوا گھر
Soya Huwa Ghar

ننھی سی جان
Nanhi Si Jaan

گھنے جنگل سے گریٹر اقبال پارک تک
Ghanne Jangal Se Greater Iqbal Park Tak

خزانے کی چوری۔۔تحریر:مختار احمد
Khazanay Ki Chori

آم کے آم گٹھلیوں کے دام۔۔۔تحریر:مختار احمد
Aam K Aam
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.