
Tohfa - Article No. 1745
تحفہ
غریب لکڑہارا بھی قیمتی ہار پا کر بہت خوش ہوا اور اُس نے دل ہی دل میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
منگل 16 جون 2020

کسی گاؤں میں ایک غریب لکڑہارا رہتا تھا۔وہ روزانہ جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر لاتا اور انھیں بیچ کر اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالتا تھا۔لکڑہارا بہت غریب تھا لیکن ایمان دار ،رحم دل اور اچھے اخلاق والا آدمی تھا۔وہ ہمیشہ دوسروں کے کام آتا اور بے زبان جانوروں، پرندوں وغیرہ کا بھی خیال رکھتا تھا۔
ایک دن جنگل میں لکڑیاں اکٹھی کرنے کے بعد وہ کافی تھک گیا اور ایک سایہ دار درخت کے نیچے سستانے کے لئے لیٹ گیا۔لیکن جیسے ہی اس کی نظر اوپر پڑی اس کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ۔اس نے دیکھا کہ ایک سانپ درخت پر بنے ہوئے گھونسلے کی طرف بڑھ رہا تھا۔اس گھونسلے میں کوّے کے بچے تھے جو سانپ کے ڈر سے چیں چیں کر رہے تھے ۔بچوں کے ماں باپ دونوں دانہ جگنے کہیں دور گئے ہوئے تھے ۔
(جاری ہے)
رحم دل لکڑہارا اپنی تھکان بھول کر فوراً اُٹھ بیٹھا اور کوّے کے بچوں کو سانپ سے بچانے کے لئے درخت پر چڑھنے لگا۔
سانپ نے خطرہ بھانپ لیا اور گھونسلے سے دور بھاگنے لگا۔اسی دوران کوّے بھی لوٹ آئے۔لکڑہارے کو پیڑ پر چڑھا دیکھا تو وہ سمجھے کہ اس نے ضرور بچوں کو مار دیا ہو گا۔وہ غصے میں کائیں کائیں چلانے لگے اور لکڑہارے کو چونچیں مار مار کر اَدھ مُرا کر دیا۔ بے چارہ لکڑہارا کسی طرح جان بچا کر نیچے اترا اور چین کی سانس لی۔لیکن جب کوّے اپنے گھونسلے میں گئے تو بچے وہاں ڈبکے ہوئے بیٹھے تھے ،بچوں نے ماں باپ کو ساری بات بتادی اور تب ہی انہوں نے دیکھا کہ سانپ بھی درخت سے اُتر کر بھاگ رہا ہے ۔اب کوّوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔وہ بہت زیادہ شرمندہ ہوئے۔کوّے لکڑہارے کا شکریہ ادا کرنا چاہتے تھے ۔کوّے نے گھونسلے میں رکھا ہوا اصلی موتیوں کا قیمتی ہار جو انھیں کچھ ہی دن پہلے گاؤں کے تالاب کے کنارے ملا تھا۔اس ہار کو اُٹھا کر لکڑہارے کے آگے ڈال دیا اور تھوڑی دوری پر بیٹھ کر کائیں کائیں کرنے لگے ۔جیسے کوّے اپنے پیارے بچوں کی جان بچانے پر رحم دل لکڑہارے کا شکریہ ادا کر رہے ہوں ۔غریب لکڑہارا بھی قیمتی ہار پا کر بہت خوش ہوا اور اُس نے دل ہی دل میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
جب لکڑہارا لکڑیوں کا گٹھا سر پر اُٹھا کر اپنے گاؤں کی طرف چلا تو کوّے بھی اس کے اوپر کائیں کائیں کرنے اُڑ رہے تھے۔ لیکن چونچ مارنے کے لئے نہیں بلکہ اُسے دور تک الوداع کرنے کے لئے․․․
مزید اخلاقی کہانیاں

اچھائی کا انعام
Achai Ka Inaam

سنہرے دن
Sunehre Din

خطرناک جنگل
Khatarnak Jungle

سرخ کور کی نوٹ بک
Surakh Cover Ki Note Book
خیالی پلاؤ
Khayali Pulao

آتش بازی (آخری حصہ)
Aatish Baazi

گھریلو آلودگی
Gharelo Aloodgi

کیسا بڑا آدمی
Kaisa Bara Aadmi

بادل کی نصیحت!
Badal Ki Nasehat

سنہری تھیلی
Sunehri Theeli

اصلی خوشی
Asli Khushi

سمندری پریاں آخری قسط
Samundari Pariyaan Akhri Qist
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.