Tohfy - Article No. 1138

تحفے - تحریر نمبر 1138
یہ ایک خوب صورت وادی کی کہانی ہے جو ایک پہاڑی کے دامن میں آباد تھی وہاں کے رنگین پھول بچوں سے باتیں کیا کرتے تھے۔ تمام بچے علم حاصل کرنے کے بہت شوقین تھے وہ آپ کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھتے لیکن ان میں ایک نجمہ بڑی گندی تھی اسے کئی بار سمجھایا گیا لیکن اس نے کسی کی نصیحت پر بھی کان نہ دھرا۔ کبھی تم سے چلتی پھرتی اور باتیں کرتی ہوئی گندگی دیکھی ہے؟ ایک دن نجمہ کو چڑانے کے لیے جب اس کی سہیلیوں نے آپس میں یہ مشورہ کیا۔
جمعہ 22 جون 2018
نصیر انور:
یہ ایک خوب صورت وادی کی کہانی ہے جو ایک پہاڑی کے دامن میں آباد تھی وہاں کے رنگین پھول بچوں سے باتیں کیا کرتے تھے۔ تمام بچے علم حاصل کرنے کے بہت شوقین تھے وہ آپ کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھتے لیکن ان میں ایک نجمہ بڑی گندی تھی اسے کئی بار سمجھایا گیا لیکن اس نے کسی کی نصیحت پر بھی کان نہ دھرا۔ کبھی تم سے چلتی پھرتی اور باتیں کرتی ہوئی گندگی دیکھی ہے؟ ایک دن نجمہ کو چڑانے کے لیے جب اس کی سہیلیوں نے آپس میں یہ مشورہ کیا۔
(جاری ہے)
ایک روز نجمہ صبح سویرے اُٹھی کمرے کی دیوار پر بڑا آئینہ لگا تھا جوں ہی اس کی نظر آئینے پر پڑی ۔
تو آنکھیں مارے خوف کے کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ اس نے دیکھاکہ سامنے ایک چڑیل کھڑی ہے جس کے گندے بال بکھرے ہوئے ہیں چہرے پر ایسے نشان ہیں جیسے مکھیاں بیٹھی تیزی سے گھوم رہی ہوں۔ یکایک اس نے اپنے تیز اور بڑے بڑے دانت نکالے اور اپنے دونوں ہاتھ بڑھا کر نجمہ کو پکڑنے لگی۔نجمہ کو ایسا ڈر لگا کہ وہ بے تحاشا کمرے سے بھاگ نکلی اور اندھا دھند باغ کی طرف بھاگی آخر ہانپتی پھولوں کی ایک جھاڑی کے پاس آ گری وہ اتنی سہمی ہوئی تھی کہ اس نے اپنی آنکھیں زور سے میچ لیں۔ اتنے میں ہلکی سے ہنسی سنائی دی جو آہستہ آہستہ اس کے کانوں میں گونجنے لگی۔ اس نے آنکھیں کھولیں تو پھولوں کوہنستے ہوئے دیکھا پر ایک گلاب کا سرخ پھول جھاڑی سے جھکا اور اور کہنے لگا کہ لڑکی ہماری طرف دیکھو صبح سویرے شبنم نے ہمارا منہ دھلایا اور ہوا نے ایسا گدگدایا کہ ہم خوشی سے بے اختیار ہنس رہے ہیں۔ لو اب سورچ کی کرنیں تیز ہونے لگیں جاوٴ تم بھی منہ دھولو اور صاف ستھرے کپڑے پہنو بالوں میں تیل لگاوٴ اور کنگھی کرو پھر میرے پاس آوٴ۔نجمہ یہ سن کر گلاب کی طرح خوشی سے جھومنے لگی وہ فوراََ غسل خانے کی طرف لپکی نہا دھو کر فارغ ہوئی تو صاف ستھری پوشاک پہنی ، بالوں میں تیل لگا کر کنگھی کی اس کے بعد وہ گنگناتی ہوئی گلاب کے پاس آئی اور کہنے لگی لو میں آگئی۔گلاب کا پھول خوشی سے کھل گیا مجھے توڑ لے اور اپنے بالوں میں لگالو پھر آئینے میں اپنی صورت دیکھنا۔ نجمہ نے ایسا ہی کیا اور آئینے کے سامنے کھڑی ہو ئی لیکن وہ دل ہی دل میں اتنی ڈری ہوئی تھی کہ اس نے اپنی نگائیں نیچے رکھیں۔اتنے میں آواز آئی نجمہ میری طرف دیکھو۔
اس نے سامنے دیکھا تو ایک خوب صورت پری مسکرا رہی تھی وہ نجمہ کو دیکھ کر کہنے لگی میں تمہارے لیے دو تحفے لائی ہوں لو انہیں قبول کرو۔پھر اس نے دن دونوں کو نجمہ کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا ان میں سے ایک صحت ہے اور دورا خوشی۔ نجمہ نے دونوں تحفے لئے اس کا چہرہ شرم کے مارے لال ہو گیا وہ منہ سے کچھ نہ بولی اس کا سر شکریہ ادا کرنے کو جھک گیا۔ لیکن جوں ہی اس نے نظر اُٹھائی تو دیکھا کہ پری غائب ہو چکی ہے اور اب اس کی جگہ ایک خوبصورت لڑکی کھڑی ہے جو اس پری سے بھی زیادہ خوب صورت ہے اور اس کے بالوں پر سرخ گلاب کا پھول خوب صورتی کا تاج معلوم ہوتا ہے۔
Browse More Moral Stories

بادشاہ اور سات شہزادیاں
Badshah Aur Saat Shehzadiyan

مقدر کا لکھا
Muqadar Ka Likha

مینڈک کی نصیحت
Maindak Ki Naseehat

بُرائی کا بدلہ
Burai Ka Badla

زینب کی سالگرہ
Zainab Ki Salgirah

بھاری بستے اور ہمارے طلبہ
Bhari Baste Or Hamare Talba
Urdu Jokes
مجھے پیسے کی کیا پرواہ
mujhe paise ki kya parwah
ایک دوست
Aik dost
باپ بیٹے سے
Baap Bete se
چاہت
Chahat
ایک دوت دوسرے دوست سے
Aik dost dusre dost se
ادریس حنیف سے
Idrees Hanif se
Urdu Paheliyan
مٹی میں سے نکلی گوری
matti me se nikli gori
اس کا دیکھا ڈھنگ نرالا
uska dekha rang nirala
پانی سے ابھرا شیشے کا گولا
pani se bhara sheeshe ka gola
تول میں پوی لے کر آئے
toul me pori le kar aye
کل کا بچہ ایک نادان
rakhi thi wo chup chaap kaise
منہ ہے چھوٹا بڑی ہے بات
munh hai chota badi hai baat