
Usool Ki Kamyabi - Article No. 1891
اصول کی کامیابی
آج اُصولوں کا پابند نعیم بہت بڑی پوسٹ پر تھا اور نقل کے سہارے چلنے والا اسلم اس کے آفس میں جھاڑو لگانے آیا تھا
پیر 8 فروری 2021

”نعیم!اگر تم نے امتحان میں ہماری مدد نہ کی تو یہ تمہارے لئے بہت بُرا ہو گا۔“اسلم نے غصے سے کہا اور نعیم کو گھورتا ہوا چلا گیا۔اسلم،نعیم کا ہم جماعت تھا،لیکن انتہائی نالائق طالب علم تھا اور ہمیشہ نقل کرکے پاس ہوتا تھا۔اسلم کے ساتھ اس کے کئی نکمے دوست بھی تھے۔اس مرتبہ بھی انہوں نے نہ سارا سال پڑھائی کی اور نہ اب امتحان کی تیاری کر رہے تھے۔اس لئے اسلم نے نعیم سے کہا تھا کہ تم امتحان میں ہمیں نقل میں مدد دینا،لیکن نعیم نے انکار کر دیا تھا اور اسلم مدد نہ کرنے پر تلملا کر بُرے انجام کی دھمکیاں دے کر گیا تھا۔
نعیم اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا ۔جیسے ہی وہ سڑک پار کرکے ایک گلی میں مڑا تو اسلم اور اس کے ساتھیوں نے اس پر حملہ پر کر دیا۔
(جاری ہے)
اسلم نے نعیم کو گردن سے پکڑ کر زمین پر گرا دیا اور باقی سب نے مل کر اسے بہت مارا۔اچانک سامنے سے تین چار آدمی آئے انھیں دیکھ کر اسلم اور اس کے ساتھی نعیم کو چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گئے۔
ان لوگوں نے نعیم کو سہارا دے کر اُٹھایا۔پھر نعیم گھر کی طرف چل دیا۔نعیم کی یہ حالت دیکھ کر اس کی امی بہت پریشان ہو گئیں۔”تمہاری یہ حالت کس نے کی ہے؟“امی نے اسے بیٹھاتے ہوئے پوچھا۔
”امی!اسلم اور اس کے ساتھی مجھے امتحان میں نقل کروانے پر مجبور کرنا چاہتے تھے۔“نعیم بولا۔
”دیکھو بیٹا!اس طرح سے ان لڑکوں سے اُلجھنے میں کوئی فائدہ نہیں۔تمہیں اپنے ٹیچر سے بات کرنی چاہیے۔“امی نے کہا۔
دوسرے دن وہ اسکول پہنچا اور اپنے استاد سے کہا:”سر!مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے۔“
”بولو بیٹا!کیا بات ہے۔“سر نعمان نے کہا۔
پھر نعیم نے ساری بات ان کو بتائی۔
”ٹھیک ہے بیٹا!میں اس لڑکے کے بارے میں پرنسپل صاحب سے مشورہ کروں گا۔“سر نعمان نے کہا۔وقفے کے دوران استاد نے پرنسل صاحب سے بات کی:”سر!میں نے اس لڑکے کے بارے میں پوری معلومات لی ہیں۔وہ انتہائی نالائق لڑکا ہے۔بہتر یہی ہے کہ اسے اسکول سے نکال دیا جائے۔“
پرنسپل صاحب نے کہا:”اس کو آخری موقع دے کر دیکھتے ہیں ویسے بھی امتحانات شروع ہونے والے ہیں۔امتحانات میں بیٹھنے دیں پھر کوئی فیصلہ کریں گے۔“
امتحانات شروع ہو چکے ہیں۔انگلش کا پرچہ تمام طلبہ پوری توجہ سے امتحان میں دے رہے تھے۔کہ اچانک سر نعمان کی نظر اسلم کی جوابی کاپی پر پڑی جس کے اندر سے کاغذ کے ٹکڑے نظر آرہے تھے۔انھوں نے فوراً اسلم سے کاپی لے لی اور اسے کلاس سے نکال دیا۔امتحانات کے فوراً بعد اسلم کو اسکول سے نکال دیا گیا۔اس وقت نعیم کو بہت دکھ ہوا حالانکہ اسلم اور اس کے دوستوں نے اس کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا تھا۔
”سر!کن خیالات میں گم ہیں آپ کی چائے ٹھنڈی ہو گئی ہے۔اپنے چپراسی کی آواز سن کر اچانک نعیم خیالات کی دنیا سے باہر آگیا۔نعیم ایک بہت بڑا سرکاری افسر بن چکا تھا اور آج صبح آفس میں نئے صفائی کرنے والے کو دیکھا تو اسے اس کا چہرہ جانا پہچانا سا لگا اور جب نعیم نے اس سے نام پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کا نام اسلم ہے اور آج سے وہ یہاں صفائی کرنے آیا کرے گا۔آج اُصولوں کا پابند نعیم بہت بڑی پوسٹ پر تھا اور نقل کے سہارے چلنے والا اسلم اس کے آفس میں جھاڑو لگانے آیا تھا۔
مزید اخلاقی کہانیاں

منفرد شرط
Munfarid Shart

مغرور بادشاہ
Magroor Badshah

سالگرہ
Salgrah

کسان اور پری
Kisan Aur Pari

انٹرویو
Interview

چنچل بکری کا بہادر بیٹا
Chanchal Bakri Ka Bahadur Beta

میرا پہلا روزہ
Mera Pehla Roza

مالک کی پکڑ
Maalik Ki Pakar

آپ کو دیکھا جارہاہے
Ap Ko Dekha Ja Raha Hai

پیچھے ہٹو اور جیت جاؤ
Peechay Hato Aur Jeet Jao

میرا دل بدل دے
Mera Dil Badal Day

علم کی روشنی
Ilaam Ki Roshni
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.