Wada - Article No. 2412

Wada

وعدہ - تحریر نمبر 2412

میں نے تم سے جھگڑا کیا میں تم سے معافی مانگتا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ ایسی حرکت کبھی نہیں کروں گا

ہفتہ 10 دسمبر 2022

محمد علیم نظامی
آصف اور وحید کی دوستی بہت پرانی اور پکی تھی۔وہ ہر کام اکٹھے ہی کرتے تھے۔ہوم ورک تو مل کر کرتے ہی تھے،کھانا بھی ایک ساتھ ہی کھاتے تھے۔اُن دونوں کے گھر جو ساتھ ساتھ تھے۔ایک دن آصف نے وحید سے اپنی دوستی کو آزمانے کی کوشش کی اور اُس سے کہا:”وہ دیکھو سورج نچلی سطح پر آیا ہوا ہے۔اس پر اُس نے کہا کہ یہ تمہارا وہم ہے ورنہ ایسی کوئی بات نہیں۔
اللہ تعالیٰ نے سورج اور چاند کیلئے جو نظام بنائے ہیں،اُس میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی۔یہ سب اللہ کے حکم سے چلتے ہیں،تم اس طرف زیادہ توجہ نہ دو بلکہ اپنا دھیان اپنی تعلیم پر رکھو۔
ایک دن وحید سکول جاتے ہوئے راستے میں زمین پر گر پڑا۔آس پاس کے لوگوں نے جب یہ دیکھا تو انہیں بہت افسوس ہوا اور انہوں نے اُسے ہسپتال پہنچایا،اس کی مرہم پٹی کرائی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نے کہا کہ یہ کم از کم ایک ہفتہ تک مکمل آرام کرے نہ ہی کوئی کھیل کھیلے۔وہ دو تین روز تک تو بستر علالت پر رہا پھر ایک دن جب آصف وحید کی عیادت کرنے اُس کے پاس آیا تو اُس نے آصف سے جھگڑنا شروع کر دیا۔اگرچہ آصف وحید کی اس حرکت سے پریشان ہوا،تاہم اُس نے تحمل سے کام لیا۔
جب ہسپتال سے چھٹی کرکے وہ گھر پہنچا تو آصف نے وحید سے بڑے پیار سے پوچھا کہ بتاؤ اُس دن کیا بات ہوئی تھی کہ تم میرے ساتھ جھگڑا کرنے لگے تھے۔
تب وحید نے آصف کو ساری صورتحال بتا دی کہ وہ ہسپتال سے فارغ ہو کر باہر نکلا ہی تھا کہ ایک لڑکے نے اس کے سر پر اینٹ دے ماری جس سے وہ زخمی ہو گیا اور اس کا سر پھٹ گیا۔اگر مقامی لوگ اُسے ہسپتال بروقت نہ لے جاتے تو پتہ نہیں کیا ہو جاتا۔بہرحال میں نے تم سے جھگڑا کیا میں تم سے معافی مانگتا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ ایسی حرکت کبھی نہیں کروں گا۔

Browse More Moral Stories