Wada - Article No. 2749

وعدہ - تحریر نمبر 2749
اب میں اپنے اساتذہ کا احترام کروں گا
بدھ 12 فروری 2025
راحیل روتے ہوئے اپنی دادی کے کمرے میں داخل ہوا۔اسے روتا دیکھ اس کی دادی سخت پریشان ہو کر اس سے پوچھنے لگیں، ”کیا ہوا بیٹے! اتنا کیوں رو رہے ہو؟“
راحیل اپنے آنسو پونچھتے ہوئے کہنے لگا، ”دادی امّی آج میرا یونٹ ٹیسٹ تھا اور سچ کہتا ہوں، دادی امّی! میں نے سب کچھ یاد کیا تھا، پورا پورا پڑھا تھا لیکن امتحان ہال میں جب پیپر ہاتھ میں آیا تو مجھے کچھ بھی یاد نہیں آ رہا تھا۔میں سب کچھ بھول گیا تھا۔سب بچے لکھ رہے تھے سوائے میرے۔میں نے اپنا پورا پرچہ خالی چھوڑ دیا۔اب میں فیل ہو جاؤں گا۔“
اتنا کہہ کر راحیل دوبارہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔اس کی دادی نے اس کو چپ کرایا اور کہا۔ ”اچھا راحیل بیٹا۔میرا ایک کام کرو۔
(جاری ہے)
سامنے کے باغ سے چند گلاب توڑ لاؤ اور وہاں سے آتے وقت اس باغ کے مالی کو خوب برا بھلا کہنا۔
“راحیل نے حیرانی سے اپنی دادی کے چہرے کو تکتے ہوئے کہا ”دادی امّی اگر میں اسے برا بھلا کہوں گا تو پھول دینا تو دور، وہ مجھے مار مار کر وہاں سے بھگا دے گا۔“
اس کی دادی جو اس کی بات کو غور سے سن رہی تھیں، کہنے لگیں:”اچھا اور جو تم اتنے دنوں سے اپنے استادوں کا مذاق اڑاتے تھے، ان کی نقل اتارتے تھے، انھیں برا بھلا کہتے تھے۔ہمارے سمجھانے کے باوجود انہیں نام رکھتے تھے۔تو تم کیسے امید کرتے ہو کہ تمہیں علم حاصل ہو گا۔“
راحیل نے شرمندگی سے اپنی گردن جھکا لی۔اور کہا:”دادی امّی واقعی مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی جس کی مجھے سزا ملی۔لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اب میں اپنے اساتذہ کا احترام کروں گا۔“
Browse More Moral Stories

خواہش اور قربانی (آخری حصہ)
Khwahish Aur Qurbani - Akhri Hissa

خواہش
Khwahish

سمندری پریاں
Samundari Pariyaan

قدیم جاپانی فنون
Qadeem Japani Funoon

برداشت کرنا ہی زندگی ہے
Bardasht Karna Hi Zindagi Hai

اصل روپ
Asaal Roop
Urdu Jokes
ایک گلوکار
Aik glukar
کھٹا کھٹا سا دودھ
khatta khatta sa doodh
ایک دولتمند
Aik dolat mand
نوکری
Naukri
ٹیکسی ڈرائیور
Taxi Driver
بچہ ماں سے
Bachaa maa se
Urdu Paheliyan
جب بھی وہ میدان میں آئے
jab bhi wo medan me ae
ہاتھ میں اس کے ہیں ہتھیار
hath me uske he hathiyar
گونج گرج جیسے طوفان
gounj garaj jesy toufan
کالے بن کے کالی ماسی
kaaly ban kay kaaly maasi
کل کا بچہ ایک نادان
rakhi thi wo chup chaap kaise
کتیا بھونک کہ جو کہتی ہے
kutiya bhounk ke jo kehti hai