Zainab Ki Salgirah - Article No. 2588

زینب کی سالگرہ - تحریر نمبر 2588
اس سالگرہ کو منانے کیلئے سارا گھر پُرجوش تھا اور کیوں پُرجوش نہ ہوتا،زینب اس گھر کی پہلی پوتی جو تھی
پیر 16 اکتوبر 2023
زینب کی پہلی سالگرہ قریب تھی۔اس سالگرہ کو منانے کیلئے سارا گھر پُرجوش تھا اور کیوں پُرجوش نہ ہوتا،زینب اس گھر کی پہلی پوتی جو تھی۔جیسے جیسے سالگرہ کا دن قریب آ رہا تھا،زینب کے سارے چچا تیاری میں لگے ہوئے تھے۔زینب کے والدین اور دادا،دادی،زینب کی سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منانا چاہتے تھے۔زینب کے والد نہال احمد نے سارے کمرے کو وائٹ واش کروا لیا تھا۔ادھر زینب کی ماما نے زینب کیلئے خوبصورت جوڑے بنوائے تھے جو زینب نے اپنی پہلی سالگرہ پر زیب تن کرنے تھے۔ایک دن زینب کے چاچو اور پھپھو سالگرہ کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے آئے تو سب نے ان کو سالگرہ کی پارٹی کے بارے میں جوش و خروش سے بتا رہے تھے۔ابھی یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ زینب کے بھائی روحان نے کہا،”ارے آپ کو معلوم ہے ہمارے محلے میں تیسری گلی میں بھی ایک زینب رہتی ہے،اس کی بھی سالگرہ ہماری زینب کی سالگرہ سے دو دن پہلے آتی ہے۔
(جاری ہے)
”بھئی ہم نے آپ سب کو اس لئے بلایا ہے کہ یہ بات آپ کو بتائیں کہ زینب کی سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی جائے گی،گھر بھی سجے گا اور مہمان بھی آئیں گے لیکن یہ سالگرہ ہم اس یتیم بچی کے گھر منائیں اور اس کے گھر کو بھی سجایا جائے گا۔آپ لوگ جلد جا کر اُن کے گھر کی سجاوٹ شروع کر دیں۔“یہ سن کر روحان نے کہا۔”دادی،یہ کیا،ہم نے تو اپنا گھر سجایا ہے،وہاں کیا مزہ آئے گا۔“لیکن دادا کے سمجھانے پر راضی ہو گیا پھر سب نے خوشی سے تالیاں بجائیں۔پھر یوں ہوا کہ چھوٹی زینب کی سالگرہ بڑی زینب کی سالگرہ والے دن یعنی دو دن پہلے منائی گئی۔گھر بھی سجایا گیا،خوب لائٹیں اور غبارے لگائے گئے اور پھر چھوٹی زینب نے بڑی زینب کے ساتھ مل کر سالگرہ کا بڑا سا کیک کاٹا۔بڑی زینب اور اس کی دادی بہت خوش تھیں۔چھوٹی زینب کی دادی نے سالگرہ میں دیئے گئے تحفے دونوں میں آدھے آدھے بانٹ دیئے۔
بڑی زینب بہت شاداں تھی۔اس کی دادی یہ سب دیکھ کر رونے لگیں،چھوٹی زینب کی دادی نے ان کو محبت سے گلے لگا لیا پھر کھانے کے بعد دادا نے سب مہمانوں کے سامنے یہ اعلان کیا کہ،”آج سے بڑی زینب بھی میری پوتی ہے۔میں اس کی کفالت کروں گا اور اس کی پڑھائی،کھانے پینے کا سارا خرچ اُٹھاؤں گا بلکہ ہر سال چھوٹی زینب اور بڑی زینب کی سالگرہ بھی ہم سب ایک ساتھ مل کر ہی منائیں گے۔“یہ اعلان سن کر تمام مہمان بہت ہی خوش ہوئے۔سب نے زور دار تالیاں بجائیں۔بڑی زینب اور اس کی دادی کی خوشی تو دیکھنے والی تھی۔یوں اس کی سالگرہ بہت یادگار ٹھہری۔
Browse More Moral Stories

دو دوست دو دشمن
Do Dost Do Dushman

نقل چور کی توبہ
Naqal Chor Ki Tauba

اوہ میرا پیارا مٹو
Oh Mera Pyara Matto

ماں
Mother

کام بڑا کہ نام
Kaam Bara Kay Naam

عادت یا فطرت (آخری حصہ)
Adat Ya Fitrat - Akhri Hissa
Urdu Jokes
ڈاکٹر اور مریض
doctor aur mareez
ایک آدمی
Aik Admi
سپاہی
Sipahi
باپ
Baap
تن دے تن
tin de tin
پینٹ
pant
Urdu Paheliyan
اک رہ پہ دو بہنیں جائیں
ek raah pe do behne jaye
اک حد تک تو گرمی کھائے
ek hud tak tu garmi khaye
ایک استاد ایسا کہلائے
ek ustad aisa kehlaye
مخمل کے پردے خوشبو کا گھر
makhmal ke parde khushboo ka ghar
اپنے منہ کو جب وہ کھولے
apne munh ko jab wo khole
باتوں باتوں میں وہ کھایا
bato bato mein woh khaya