Zimedar Tinkoo - Article No. 2696

ذمے دار ٹنکو - تحریر نمبر 2696
ٹنکو کے ابو یہ سب دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ادا کرنے لگے کہ جس نے ان کو اتنی لائق، فرماں بردار اور خدمت گزار اولاد دی
جمعرات 12 ستمبر 2024
کسی گاؤں میں ایک آدمی اپنے بیٹے ٹنکو کے ساتھ رہتا تھا۔ٹنکو ایک بہت ہی پیارا، خوبصورت اور سمجھ دار بچہ تھا، جہاں بھی جاتا، دوست بنا لیتا۔
گاؤں والے ٹنکو کو بہت پسند کرتے تھے۔ٹنکو اپنے ابو کی آنکھ کا تارا تھا۔پڑھتا لکھتا اور ساتھ ہی گاؤں میں دوستوں کے ساتھ کھیلتا رہتا۔ٹنکو کی امی ٹنکو کے بچپن میں ہی فوت ہو گئی تھیں۔ٹنکو کی تمام ضروریات کا خیال اس کے ابو رکھتے تھے۔اس کے کپڑے دھوتے، کھانا پکاتے، اسکول کا ہوم ورک کرواتے، اس کو اسکول لے جاتے اور باہر تفریح کے لئے بھی لے کر جاتے۔
غرض ٹنکو کے ابو ماں اور باپ دونوں کا پیار ٹنکو کو دیتے۔وہ اس کی بہت اچھی طرح تربیت کر رہے تھے اور اس کا ہر طرح سے خیال کرتے تھے۔
(جاری ہے)
وقت گزرتا رہا۔ٹنکو بڑا ہو گیا اور ابو بوڑھے ہو گئے۔
ٹنکو کے ابو اب پہلے جیسے طاقتور اور جوان نہیں رہے۔اب وہ جلدی تھک جاتے تھے۔ٹنکو یہ سب کچھ دیکھ رہا تھا کہ ابو اب پہلے جیسے خوش مزاج نہیں رہے۔ان کو بات بات پہ غصہ آنے لگا ہے اور وہ بہت جلدی چڑچڑے ہو جاتے ہیں۔ایک دن ٹنکو کے دل میں یہ خیال آیا کہ وہ اپنے ابو کی ہر طرح سے مدد کرے اور ان کا اسی طرح خیال کرے، جس طرح ابو اس کا خیال رکھتے تھے۔اسی طرح وہ بھی ان کی خدمت کرے گا۔اب وہ کمزور ہو گئے ہیں اور ان سے کام نہیں ہوتا، اس لئے وہ چاہتا تھا کہ ہر طرح ان کی مدد کرے اور ان کے کام میں ان کا ہاتھ بٹائے۔یہ خیال آتے ہی ٹنکو اپنے ابو کی خدمت پر کمر بستہ ہو گیا اور دن رات ہر کام میں ان کی مدد کرنے لگا۔
ٹنکو کے ابو یہ سب دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ادا کرنے لگے کہ جس نے ان کو اتنی لائق، فرماں بردار اور خدمت گزار اولاد دی۔اس خوشی اور مسرت سے ٹنکو کے ابو کا دل باغ باغ ہو گیا۔وہ صحت مند بھی ہو گئے اور پہلے کی طرح دونوں خوش رہنے لگے۔
Browse More Moral Stories

نورپور کی دھوبن
Noorpur Ki Dhoban

عقل مند کسان
Aqalmand Kissan

بلی شیر کی خالہ
Billi Sher Ki Khala

مگر مچھ
Magar Mach

رشتوں کا بوجھ
Rishtoon Ka Boojh

بُستان صاحب کی سیڑھی
Bustan Sahib Ki Seerhi
Urdu Jokes
راوی اور چناب کہاں ہیں؟
Ravi Aur Chenab Kahan hai
جج
Judge
استاد شاگرد سے
Ustad Shagird se
کیڑے مکوڑے
Keeray Makoray
خشک کتاب
khushk kitab
ایک خاتون
Aik Khatoon
Urdu Paheliyan
ننھا منا بڑا دلیر
nanha munna bada daler
سورج کے جانے پر تین
sooraj ke jane per teen
خالی کب ہو ایک گھڑا
khali kab ho aik ghara
دیکھی ہم نے ایک مشین
dekhi hum ne ek machine
بے شک پاؤں کے نیچے آئیں
beshak paon ke neeche aaye
اس نے سب کے کام سنوارے
us ne sab ke kam sanwary