Bachon Ki Taleemi Karkardagi Behtar Ho Sakti Hai - Article No. 784

Bachon Ki Taleemi Karkardagi Behtar Ho Sakti Hai

بچوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے!! - تحریر نمبر 784

اکثر بچے صبح جلدی اٹھنے میں سستی کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سکول دیر سے پہنتے ہیں اور

ہفتہ 9 مئی 2015

اکثر بچے صبح جلدی اٹھنے میں سستی کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سکول دیر سے پہنتے ہیں اور ان کی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثر پڑتا ہے لیکن طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر بچوں کو جلد اُٹھنے پر مجبور کرنے کی بجائے ان کے سکول جانے کے اوقات میں تبدیلی لائی جائے تو اس سے ان کی کارکردگی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ بچے نوجوان بالغ افراد کے مقابلے میں عموماََ دو گھنٹے دیر سے اُٹھتے ہیں اس لئے اگر ان کے سکول ٹائم کو ان کی فطرت کے مطابق تبدیل کر دیا جائے تو اس سے ان کی کارکردگی پر مثبت اثرات پڑ سکتے ہیں ۔

آکسفوڑ یونیورسٹی کے پروفیسر” روسل فوسٹر“ اور کولن اسپائی جلد ایک تحقیقاتی منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں۔ جس میں 106 سکولوں کے 32 ہزار سے زائد طلبہ شامل ہوں گے۔ اس تحقیق کے ذریعے بچوں کو ان کی نیند پوری کرنے کے بعد سکول بھیجنے سے ان کی تعلیمی کارکردگی پر پڑنے والے اثرات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)


ٹریفک کا دُھوان بچوں کیلئے نقصان دہ
ایک نئے طبی جائزے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹریفک کے دھوئیں میں سانس لینے والے بچے سکول میں اچھی کارکردگی دکھانے سے محروم رہتے ہیں۔

سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ فضائی آلودگی جاننے اور سمجھنے کی صاحیتوں کو گھٹا دیتی ہے۔ اس تحقیق نے برطانوی سکولوں کے بارے میں سنگین نوعیت کے سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ محققین نے دیکھا کہ پرائمری سکولوں کے وہ طلبہ جو روزانہ ٹریفک کے دھوئیں سے آلودہ ہوتے ہیں۔ ان بچوں میں سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحتیں کم ہوتی ہیں۔ اس سے قبل برطانوی حکومت پر یہ الزامات بھی لگے ہیں کہ وہ ہوا کی کولٹی کو بہتر رکھنے سے قبل یورپی یونین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

Browse More Mutafariq Mazameen