
Be Ja Dant Dapat Se Bachay - Article No. 785
”بے جا ڈانٹ ڈپٹ سے بچے“ خوداعتمادی کھو دیتے ہیں
ماہرین کے مطابق بچوں پر ڈانٹ ڈپٹ ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے یہ درست ہے کہ بچوں کو اچھے بْرے کی تمیز یاپہچان کروانا بہت ضروری ہے،
ہفتہ 9 مئی 2015

مظہر حسین شیخ:
ماہرین کے مطابق بچوں پر ڈانٹ ڈپٹ ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے یہ درست ہے کہ بچوں کو اچھے بْرے کی تمیز یاپہچان کروانا بہت ضروری ہے،ابتداء یعنی تین یاچار سال یہ ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے اور جب بچہ پڑھنے لکھنے کے قابل ہو جاتا ہے تو اسے صحیح تربیت دینا والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کا بھی فرض بن جاتا ہے کیونکہ اساتذہ کرام ذہین،ہونہار اور لائق بچوں کو فرش سے عرش تک لے جاتے ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ بچے ڈانٹ ڈپٹ اور قوت اعتمادی کھو بیٹھتے ہیں انہیں ڈانٹ سے نہیں بلکہ پیار سے سمجھانے کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
بچے آخر بچے ہیں امیر ہوں یا غریب آج کل کے بچے خدا داد صلاحیتوں کے مالک ہیں جو بچے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے اور چھوٹی سے عمر میں محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں وہ جس فیلڈ سے بھی تعلق رکھتے ہیں ان کی صلاحیتوں کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہوتا کہ اگر یہ اسکول داخل ہوتے تو وہاں بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذہانت کا لوہا منواچْکے ہوتے، لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کروڑوں بچے اس وقت تعلیم سے محروم ہیں کیونکہ وہ تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے اور محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں گو کہ موجودہ حکومت نے بچوں کی تعلیم اور صحت پر خاص توجہ دی ہے لیکن تعلیمی نظام کو درست کرنا فرد واحد کا کام نہیں اس کے لئے تعلیم کے شبہ سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو اپنا حصّہ ڈالنا ہوگا اور اپناکام ایمانداری سے سر انجام دینا ہوگا ، خاص طور پر سرکاری سکولوں کے ٹیچرزکو اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،کیونکہ دیہی علاقوں میں اب بھی زیادہ تر سرکاری سکول ٹیچرز بچوں پر تشدد کرتے ہیں اور اپنا ذاتی کام بھی کرواتے ہیں اور جو بچہ کام سے انکارکرے ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب بچوں کی تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں۔ وہ کئی مرتبہ اس سلسلے میں خطاب بھی کر چکے ہیں حال ہی میں انہوں نے کہا کہ 2018ء تک صوبہ پنجاب کے ہر بچے یا بچی کے سکول داخلے کا ہدف مقرر کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ نئے مرحلے کے تحت سکولوں مین زیر تعلیم طلبا و طالبات کو امتحانی سوالات میں 85 فیصد کے جوابات درست دینا ہوں گے جس سے معیار تعلیم کو فروغ ملے گی اور طلباء و طالبات کی صلاحیتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگاہر طالب علم امتیازی پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے دیہی علاقوں میں ایک اسکول اپنانے (اڈاپٹ کرنے) کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اسکول کے معاملا ت کی نہ صرف نگرانی کریں گے بلکہ گاہے بگاہے اسکول کا دورہ بھی کریں گے۔ بے شک صوبہ پنجاب میں تعلیم پر زور دیا جا رہا ہے لیکن صرف پنجاب ہی کیوں؟ پڑھا لکھا پاکستان ہونا چاہیے دوسروں صوبوں کو بھی تعلیم پر زور دینے کی سخت ضرورت ہے۔ ہمارے سندھی، بلوچی اور پٹھان بہن بھائیوں کو بھی تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اگر پڑھا لکھا پاکستان ہوگا تو مستقبل میں یقیناََ پاکستان کا نام روشن ہوگا۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر بچے کو تعلیم سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے ابھی تعلیمی شعبہ میں ترقی کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے یہاں بہت سے اسکول ایسے ہیں جہاں بنیادی تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے۔ پاکستان کے تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین اور اہم ذمہ داری ہے۔ معیاری تعلیم پر ہر بچے کا حق ہے بہت سے ایسے بچے ہیں جو تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے اور مجبوراََ اپنے بہن بھائیوں کا پیٹ پالنے کے لئے محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔
بات ہو رہی تھی ڈانٹ ڈپٹ کی،جہاں بے جا لاڈ پیار بچوں کو خود سر اور ضدی بنا دیتا ہے وہاں اساتذہ اور والدین کی ضرورت سے زیادہ اور بے جا ڈانٹ ڈپٹ بچوں میں بگاڑ پیدا کرتی ہے جس سے بچہ پڑھنے لکھنے کو ترجیح نہیں دیتا اور اسکول سے جان چھْڑانے کی کوشش کرتا ہے موجودہ دور میں جہاں پوری دنیا میں بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دی جاتی ہے پیارے وطن پاکستان میں بھی تعلیم پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ہر بچے پر تعلیم لازمی ہونی چاہئے اور بچوں کو پیار سے تعلیم کی طرف راغب کرناچاہئے۔
مزید متفرق مضامین

تربیت کی اشد ضرورت
Tarbiyat Ki Ashad Zaroorat

دیا جلائے رکھنا
Diya Jalaye Rakhna

اور ہم نے کار خریدی
Or Hum Ne Car Khareedi

آزادی۔ اللہ کا انعام
Azaadi ALLAH Ka Inaam

یوم دفاع اور بچوں کا جوش و جذبہ
Youm E Difah Or Bachoon Ka Josh O Jazba

نافرمانی کی سزا
Nafarmani Ki Saza

ہار یا جیت
Yar Ya Jeet

پچھلی سیٹ
Pichli Seat

آزادی کی آخری شام
Azaadi Ki Aakhri Shaam

جشن آزادی کی تیاریاں
Jashan E Azadi Ki Tiyariyaan

زیادہ ٹی وی، کم نیند کی وجہ بن سکتا ہے!
Ziada TV Kaam Neend Ki Wajah Ban Sakta Hai

فن لینڈ ایک جادوئی دنیا
Fun Land Aik Jaadoi Duniya
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.