Cartoon Serial K Bacho Per Manfi Asrat - Article No. 1170

Cartoon Serial K Bacho Per Manfi Asrat

کارٹون سیریل کے بچوں پرمنفی اثرات - تحریر نمبر 1170

بچے قوم کا اہم سرمایہ ہیں۔ مستقبل میں ملک کی ڈور،ان کے ہاتھوں میں ہو گی۔ کسی بھی ملک کی ترقی تنزلی اس ملک کی نوجوان نسل پر انحصار کرتی ہے۔

بدھ 29 اگست 2018

عطیہ ضیاء خان
بچے قوم کا اہم سرمایہ ہیں۔ مستقبل میں ملک کی ڈور،ان کے ہاتھوں میں ہو گی۔ کسی بھی ملک کی ترقی تنزلی اس ملک کی نوجوان نسل پر انحصار کرتی ہے۔ نوجوان نسل اسی وقت بہتر طور پر ملک کی ترقی، خوشحالی میں کردار ادا کر سکتی ہے جب ان کی اخلاقی، روحانی تعلیم و تربیت اچھے اور تربیت یافتہ ماحول میں ہوئی ہو۔ حالیہ دور میں ٹیلی ویژن پر دیکھے جانے والے کارٹون سریل بچوں کی زندگی پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں۔

ڈورے مون سیریل جو کہ بہت زیادہ مقبول ہوا ہے بچے اس پروگرام کو بڑے شوق سے دیکھتے ہیں اور وہی سب بچے کرنا چاہتے ہیں جو کچھ کارٹون پروگرام میں دکھایا جاتا ہے۔ اکثر اوقات بچے اپنے والدین سے ضد کرتے ہیں کہ وہ ان کو وہی گیجٹ لا کر دیں جو وہ کارٹون کو استعمال کرتے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے کارٹون دیکھنے کی وجہ سے بچے بہت ز یادہ لاپرواہ و کمزور اور شرارتی ہو جاتے ہیں۔

والدین کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت بہت دیکھ بھال کر کرنی چاہئے کہ کیا ان کیلئے درست ہے؟ اور کیا غلط؟
بچوں کو ٹیلی ویژن دیکھنے سے منع نہ کریں بلکہ ایسے سیریل دکھائیں جو ان کی روحانی ، اخلاقی اور مذہبی طور پر تعلیم و تربیت میں معاون ہو جیسے کہ جان کارٹون جو بچوں کی اخلاقی تربیت کے لئے بہت معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

Browse More Mutafariq Mazameen