Heran Kun Karnama Injaam Dainay Par 5 Sala Bachay Ko Qeemti Mercedes Ka Tohfa - Article No. 1253

حیران کن کارنامہ انجام دینے پر 5 سالہ بچے کو قیمتی مرسڈیز کا تحفہ

2گھنٹے 25منٹ میں 4105پش اپس لگا کر مرسیڈیز جیت لی

منگل 18 دسمبر 2018

heran kun karnama injaam dainay par 5 sala bachay ko qeemti mercedes ka tohfa

خالد نجیب خان
پانچ سال کا ایک بچہ کتنی ورزش کر سکتا ہے ؟
یہ مضمون پڑھنے والا تو شاید کوئی بھی اِس وقت پانچ سال کا نہیں ہو گا مگر چندیا بہت سال پہلے تو وہ ضرور پانچ سال کا رہا ہو گا۔ذرا اپنے ذہن پر بوجھ ڈالیں اور سوچیں کہ پانچ سال کی عمر میں آپ کتنا وزن اُٹھا سکتے تھے اور زیادہ سے زیادہ وزن اُٹھا کر کتنا چل سکتے تھے یا پھر آپ کتنے پش اپ جسے ہم ڈنٹ پیلنا کہتے ہیں لگایا کرتے تھے ؟
ایک محتاظ اندازے کے مطابق دس سال کی عمر کے بچوں میں سے بمشکل ایک فیصد اِس سوال کا جواب ہاں میں دے سکتے ہیں کہ پانچ سال کی عمر میں وہ ورزش کیا کرتے تھے مگر ہلکی پھلکی۔


دس سے پندرہ سال کی عمر کے بچوں میں سے ایک سے ڈیڑھ فیصد ہی ایسے ہوں گے جو پانچ سال کی عمر میں کچھ نہ کچھ ورزش کرنے کے دعویدار ہوں گے ۔

(جاری ہے)

غرض ساٹھ سے ستر سال کی عمر کے زیادہ تر لوگ خواتین ہوں یا مردیہ دعویٰ کرتے ہوتے ملیں گے کہ وہ پانچ سال کی عمر میں بھی سخت ورزش کیا کرتے تھے مگرپانچ سال کی عمر کا شاید ہی کوئی بچہ ہوجو یہ دعویٰ کرے کہ وہ بڑی سخت ورزش کرتا ہے ۔


پاکستان کی 22کروڑ آبادی میں سے ممکن ہے دو یا تین ایسے بچے ہوں مگر اُن کے حوالے سے ہمیں تا حال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے مگر روس کے دارالحکومت ماسکو سے ایک خبر موصول ہوئی ہے کہ وہاں پانچ سال کے ایک بچے رحیم کو رئیف نے صرف دو گھنٹے اور 25منٹ کے دوران میں چار ہزار ایک سو پانچ پش اپس لگائے ۔

پش اپس کی اِس تعداد کا عالمی ریکارڈ کے ساتھ کیا تعلق ہے ،یہ تو ہمیں معلوم نہیں ہوا ہے مگر یہ بات پکّی ہے کہ روسی بک آف ریکارڈ کے ذمہ داران نے اِس مشق کا بذات خود مشاہدہ کیا اور اِسے اپنے ریکارڈ پر لے کر آئے ہیں اوریہ بات بھی پکّی ہے کہ اِس بچے کو روسی صدر پوٹن کے قریبی دوست رمضان قادر وف کو مرسڈیز کا رکا تحفہ دیا ۔

لگژری کا ر کا تحفہ پا کر پانچ سالہ رحیم کو رئیف بہت خوش ہوا اور گاڑی کو چلانے کیلئے ڈرائیونگ سیٹ کی طرف بڑھا مگر انعام دینے والی شخصیت نے اُسے کہا کہ بر خوردار صبر کرو۔گاڑی اپنے والد کو چلانے دوا بھی تم اِس قابل نہیں ہوئے ہو کہ یہ گاڑی چلا سکو ابھی تو تم صرف اِس میں سفر کر سکتے ہو ۔
چیچن سپورٹس آفیشلز کا کہنا ہے کہ رحیم کو رئیف ابھی چار ہزار مزید پش اپس لگانے کا سٹیمنارکھتا ہے ۔چیچن میڈیا نے پانچ سالہ رحیم کو رئیف کو ”چیچن شوار ز نیگر “کا خطاب دیا ہے ۔
وہ ابھی کنڈر گارٹن کا طالب علم ہے مگر ورلڈ ریکارڈ کی طرف کا میابی سے جارہا ہے ۔
اُسکے اہل خانہ توقع کررہے ہیں کہ مستقبل میں وہ شوارزنیگر کے بھی ریکارڈ توڑدے گا اور دنیا شوار زنیگر کی بجائے رحیم کورئیف کی مثالیں دیا کرے گی ۔روس یا دیگر یورپی ممالک میں ایسے بچے ہمارے لئے مثال ہونے چاہیں اور ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ ہمارے بچے بھی اِسی طرح ملک قوم کا نام روشن کریں حقیقت یہ ہے کہ اِس وقت ہمارے بچے کئی طرح کی غلط عادات کا شکار ہیں جسکی وجہ سے وہ اپنی صحت کے ساتھ ساتھ مستقبل بھی خراب کررہے ہیں جس سے بچنا ازحد ضروری ہے ۔
اللہ کرے کہ ہمارے ہاں بھی بچوں کی تربیت رحیم کورئیف جیسے بچوں کی طرح ہو اور وہ دنیا بھر میں اپنا نام اور مقام پیدا کریں ۔

مزید متفرق مضامین

Muhabbat Aik Dolat

محبت ایک دولت

Muhabbat Aik Dolat

Jo Boyen Ge Wohi Katian Gay

جوبوئیں گے وہی کاٹیں گے

Jo Boyen Ge Wohi Katian Gay

2 Parosi

دو پڑوسی

2 Parosi

Mosaam Garma Ki ChuttiyaaN

موسم گرما کی چھٹیاں

Mosaam Garma Ki ChuttiyaaN

Bazurg Ki Karamat

بزرگ کی کرامت

Bazurg Ki Karamat

Be Ja Dant Dapat Se Bachay

”بے جا ڈانٹ ڈپٹ سے بچے“ خوداعتمادی کھو دیتے ہیں

Be Ja Dant Dapat Se Bachay

Zara Si Ghalti

ذراسی غلطی

Zara Si Ghalti

Do Bhaio Ki Kahani

دو بھائیوں کی کہانین

Do Bhaio Ki Kahani

Diya Jalaye Rakhna

دیا جلائے رکھنا

Diya Jalaye Rakhna

Kisaan Or Shettan

کسان اور شیطان

Kisaan Or Shettan

Nayaab Jungli Janwar Panda Ka Sab Se Bara Ghar

نایاب جنگلی جانور پانڈا کا سب سے بڑا گھر

Nayaab Jungli Janwar Panda Ka Sab Se Bara Ghar

Gadhe K Seengh

گدے کے سینگ

Gadhe K Seengh

Your Thoughts and Comments