
Nirali Tarkeeb - Article No. 1161
نرالی تر کیب
کسی ملک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا ۔تمام رعایا بہت خوش حال تھی ۔اللہ کا دیا ملک میں سب کچھ تھا ،اس کے باوجود ملک میں چور بہت تھے ،جس کی وجہ سے تمام رعایا بہت پریشان تھی ۔
بدھ 15 اگست 2018

پرو فیسر ڈاکٹر ایف ۔ایچ فاروقی
کسی ملک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا ۔تمام رعایا بہت خوش حال تھی ۔اللہ کا دیا ملک میں سب کچھ تھا ،اس کے باوجود ملک میں چور بہت تھے ،جس کی وجہ سے تمام رعایا بہت پریشان تھی ۔
(جاری ہے)
سپاہیوں نے اس آد می کو چھوڑ دیا کہ بے چارہ مجبور ہے ۔دوسرے دن بادشاہ نے دونوں سپاہیوں کو دربار میں طلب کیا اور کہا :”جب میں نے تمھیں حکم دیا ہے کہ کسی شخص کور ات دس بجے کے بعد نہ چھوڑا جائے تو تم نے اس آدمی کو کیوں چھوڑدیا ،پکڑا کیوں نہیں ؟“دونوں سپاہی اور درباری حیران ہوئے کہ بادشاہ کو کس طرح معلوم ہو گیا کہ انھوں نے ایک شخص کو چھوڑ دیا ہے ۔
بادشاہ نے کہا کہ وہ علمِ نجوم جانتا ہے ۔اس کو تمام چوروں کا بھی علم ہے ،لیکن وہ چاہتا ہے کہ تمام چور اس بُری عادت کو ترک کر دیں اور حلال روزی کمائیں ۔بادشاہ کی اس پیش کش سے کچھ چوروں نے تو بہ کرلی اور بادشاہ نے شاہی خزانے سے ان کو معقول رقم دے دی ،تا کہ وہ اپنا کوئی کاروبار کرسکیں ،مگر اس کے باوجودچوری کا سلسلہ جاری رہا ۔دوچار روز کے بعد دو سپاہیوں نے ایک بوڑھی عورت کو پکڑا اور کہا کہ بادشا ہ کا حکم ہے کہ کوئی بھی رات دس بجے کے بعدگھر سے باہرنہ نکلے ۔پھر وہ رات کو کیوں پھر رہی ہے ۔بڑھیا نے کہا کہ اس کی بکری گم ہوگئی ہے ۔اور اس کے بچے بھوکے ہیں ،بچے بکری کا دودھ پی کر سوتے ہیں ۔میں بکری کو تلاش کر رہی ہوں سپاہیوں نے تر س کھا کر بوڑھی عورت کو چھوڑدیا ۔دوسرے دن بادشاہ نے ان دوسپاہیوں کو دربار میں بلایا اور دریافت کیا کہ انھوں نے گزشتہ رات بوڑھی عورت کو کیوں چھوڑ دیا ۔سپاہی اور تمام درباری بڑے حیران تھے کہ بادشاہ کو ان باتوں کا کس طرح علم ہو جاتا ہے ۔اب تو ہر شخص کو یقین ہو چکا تھا کہ بادشاہ علمِ نجوم جانتا ہے اور تمام ملک میں یہ بات مشہورہو گئی کہ بادشاہ علمِ نجوم جانتا ہے ۔لہٰذا سپاہی جو پہلے اپنے فرائض ذمے داری سے ادا نہ کرتے تھے ،وہ سب ہو شیار اور چوکس ہوگئے ۔آخر تمام ملک میں امن و سکون ہو گیا ۔بادشاہ نے اعلان کر دیا کہ ملک میں جو شخص بھی بے روزگارہے ،اس کو شاہی خزانے سے رقم دی جائے ،تاکہ وہ اپنا کوئی کام کرسکے ۔لوگوں نے اس پیش کش کا فائدہ اُٹھا یا اور چوروں نے چوری کر نا چھوڑدی ۔جب تمام ملک میں چوری کا خاتمہ ہوگیا اورلوگ سکون اور اطمینان سے رہنے لگے تو ایک دن وزیر نے دریافت کیا :”حضور ! جان کی امان پاؤں تو آپ سے ایک عرض کرنا چاہتا ہوں ۔“بادشاہ نے اجازت دے دی ۔وزیر نے پوچھا :” آپ نے علمِ نجوم کب اور کہاں سے سیکھا ؟“ بادشاہ مسکرایا اور وزیر سے اس بات کا حلف لیا کہ وہ یہ بات کسی کو نہیں بتلائے گا ۔وزیر نے قسم کھائی کہ وہ بادشاہ کا راز کبھی بھی ظاہر نہیں کرے گا ۔بادشاہ نے بتایا :” میں علمِ نجوم با لکل نہیں جانتا ،اصل بات یہ ہے کہ میں خود بھیس بدل کر شہر کا چکر لگاتا اور رعایا کا حال معلوم کرتا تھا ۔وہ شخص نے دوا لینے کا بہانہ کیا تھا ،وہ میں ہی تھا ۔وہ بوڑھی عورت بھی میں ہی تھا ،تا کہ سپاہیوں کو چوکس رکھ سکوں او روہ اپنی ذمے داری صحیح طور پر انجام دے سکیں ۔“وزیر بادشاہ کی عقل مندی اور نرالی ترکیب پر اَش اَش کرنے لگا ۔مزید متفرق مضامین

احمق بادشاہ
Ehmaad Badshah

احساس ذمہ داری
Ehsaas E Zima Dari

وقت کی پٹائی
Waqt Ki Pitai

محبت کی پری
Muhabbat Ki Parri

عیدالاضحی ایثارو قربانی کا درس دیتی ہے
Eid Ul Aazaaha Qurbani Or Esaar Ka Sabq Sikhati Hai

ظالم بادشاہ
Zalim BadShah

بچوں کی اٹکھیلیاں۔۔۔۔ بڑوں کے لئے مسرت
Bachoon Ki Ath-kheliyaan

ہم کیسے تمہیں بھلا سکتے ہیں
Hum Kasie Bhula Sakte Hain

پاکستان کا راستہ
Pakistan Ka Rasta

واقعہ کربلا میں بچوں کا کردار
Waqea Karbalaa Mein Bachon Ka Kirdaar

جشن آزادی کی تیاریاں
Jashan E Azadi Ki Tiyariyaan

اس رات
Is Raat
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.