Nonehal Aur Foot Path Par Taleem - Article No. 1264
نونہال اور فٹ پاتھ پر تعلیم - تحریر نمبر 1264
ننھے مُنے دوستوں کے شوق کی انتہا دیکھئے کہ جب وہ کسی بھی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا مصمم ارادہ کرلیتے ہیں تو وہ کام کر گزرتے ہیں چاہے اس کے لئے
منگل 1 جنوری 2019
مظہرحسین شیخ
ننھے مُنے دوستوں کے شوق کی انتہا دیکھئے کہ جب وہ کسی بھی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا مصمم ارادہ کرلیتے ہیں تو وہ کام کر گزرتے ہیں چاہے اس کے لئے کتنی محنت ہی کیوں نہ کرنی پڑے،اس کام میں آنے والی ہر رکاوٹ کو معمولی سمجھتے ہیں، ایسے بچوں کی اللہ تعالیٰ بھی مدد فرماتا ہے۔ پاکستان کے نونہال ذہنی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں،یہاں صلاحیت کی کمی نہیں اور ذہین اور ہونہار بچوں کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں، ارفع کریم مرحوم کے نام سے کون واقف نہیں، ملالہ یوسفزئی کو کون نہیں جانتا۔
(جاری ہے)
انہوں نے بھی ثابت کر دیا کہ …
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
خوش قسمت ہیں آج کے بچے جنہیں سہولت کی ہر چیز میسر ہے، کھانے کو اچھی غذا، پہننے کے لئے اچھے کپڑے،موبائل فون،کمپیوٹر، سکول آنے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ جو گھر کے دروازے پرلینے آتی اور عین سکول کے سامنے ڈراپ کرتی ہے۔
آج کے بچے ہر میدان میں ترقی کرنا چاہتے ہیں،تعلیم ہو یا تفریح بچے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ایسے بچوں کی کمی نہیں جو وسائل نہ ہونے کے باوجودپڑھائی سے غافل نہیں،وہ بھی اپنا تعلیمی کیرئر بنانا چاہتے ہیں یا بنانا جانتے ہیں،ہمارا اشارہ اُن بچوں کی طرف ہے،جو نہ توغیر سرکاری سکول میں داخل ہیں اور نہ ہی سرکاری سکول کے معمولی اخراجات برداشت کر سکتے ہیں،جی ہاں! یہ وہ بچے ہیں جو فٹ پاتھ پر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔تصویر میں آپ دیکھ رہے ہیں کہ ٹریفک رواں دواں ہے، دھواں چھوڑتی گاڑیاں بھی گزر رہی ہیں، لوگ اپنے کام کاج کے سلسلہ میں گھروں سے باہر نکلے ہیں کوئی ویگن پر سوار ہے کوئی موٹر سائیکل تو کوئی گاڑی کے ذریعے اپنے کاموں کو جارہے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ بچے ٹریفک کے بے ہنگم شوراور ماحولیاتی آلودگی کی پرواہ کئے بغیرپڑھائی میں مصروف ہیں،یا یہ کہہ لیجئے کہ اردگردکے ماحول سے بے خبر اپنی توجہ علم پر مرکوز کیے ہوئے ہیں ،یہی ان کا معمول ہے اور انہیں حالات میں علم حاصل کررہے ہیں۔ سخت سردی اور سخت گرمی میں موسم کی پرواہ نہیں کرتے ،یہ بچے حصول تعلیم کے لئے سرگرداں ہیں۔ یقیناً یہ بچے آگے چل کر نہ صرف اعلیٰ مقام حاصل کریں گے بلکہ ملک و قوم کا نام ضرور روشن کریں گے۔
یہ وہ بچے ہیں جو مالی وسائل کا شکار ہیں،یہی وجہ ہے کہ علم کے طالب بچے فٹ پاتھ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں،یہ وہ بچے ہیں جن کی دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ لیکن محنت شوق اور لگن سے بھرپور بچے اپنی دھن کے پکے ہیں۔ کل کو ان بچوں نے ہی ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے،اب آپ سوچیں گے کہ اتنا پیارا شہر کون سا ہے ،جہاں سڑکیں بھی ہیں اور اوور برج بھی، جس کے سائے تلے ننھے مُنے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں؟ یہ پاکستان کا مشہور شہر کراچی ہے،آفرین ہے ان ٹیچرز پرجو بچوں کو بلا معاوضہ اور بغیر کسی لالچ کے پڑھاتی ہیں،یہی حال شمالی علاقہ جات ہے،وہاں بھی ایسے متعدد سکول ہیں جن کے پاس کوئی بلڈنگ نہیں ،وہاں کے بچوں کو بھی بچوں کو پڑھنے کا بے حد شوق ہے،وہ اپنے شوق کی تکمیل کے لئے کھُلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرتے ہیں،سکول ہو یا گھر تعمیراتی کام لکڑی سے ہی ہوتے ہیں کیونکہ یہ پہاڑی علاقے ہیں ، یہاں موسم کے لحاظ سے سکول بند ہوتے ہیں لیکن تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور بچیاں ٹولیوں اورگروپ کی صورت میں تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں اور پڑھائی میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ تعلیم بچوں کے لئے بے حد ضروری ہے۔ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم پر خاص توجہ دیتی ہیں۔اس بات پر غور کریں کہ بچوں کے ابتدائی پانچ برس بڑے قیمتی ہوتے ہیں اس عمر میں بچے والدین کی بھرپور توجہ چاہتے ہیں، ان پانچ برسوں میں اچھی تربیت پاکر کندن بھی بن سکتے ہیں۔
والدین خُدا کی طرف سے اولاد کے کفیل ہوتے ہیں،قدرت انہیں جو کچھ عطا کرتی ہے اس سے ان کا بنیادی فرض یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پر ٹھوس توجہ دیں،شوق،لگن اورتوجہ اولاد کے پاس ہے جبکہ مقدر کا فیصلہ والدین کے پاس اور نہ ہی اولاد کے پاس ہے،یہ اوپر والے کی رضا ہے۔
Browse More Mutafariq Mazameen
بسکٹ کا درخت
Biscute Ki Kahani
دھوکے باز
Dhoke Bazz
بھالو کی واپسی
Bhalu Ki Wapsi
بقر عید۔۔۔۔۔ عظیم قربانی کی یاد
Baqar EID
اکیلا قیدی
Akaila Qaidi
چالباز
ChalBaz
Urdu Jokes
بولی
boli
ایک امریکی نوجوان
aik Amrici nojawan
اندھیر
andher
چار چھٹیاں؟
chaar chuttiyan
ہوائی جہاز
Hawai Jahaz
سردار جی
Sardar jee
Urdu Paheliyan
روشنی یا اندھیرا لاتا ہے
roshni ya andhera lata hy
آپ کے ساتھ وہ چلتا جائے
ap k sath wo chalta jaye
یہ نہ ہو تو کوئی پرندہ
ye na ho tu koi parinda
کچھ لمبا کچھ گول مٹول
kuch lamba kuch gol matol
دور پہاڑوں پر سے آئے
door paharo per sy ae
بن در کے ہے ایک حویلی
bin dar ke hai aik haweli