PIA Ki Tareekh - Article No. 808

PIA Ki Tareekh

پی ۔ آی ۔ اے کی تاریخ - تحریر نمبر 808

ائیر مارشل محمد اصغر خاں، ائیر مارشل محمد نور خاں، اور ائیر مارشل ظفر چوہدری

بدھ 17 جون 2015

سوال(1)۔ مارچ 1955 ء میں ایک نیم مختار کمپنی کی حیثیت سے اسے کس نے قائم کیا تھا؟
جواب۔ مرکزی حکومت نے
سوال(2)۔ پہلے سے قائم کس ہوائی کمپنی کو اس میں مدغم کر دیاگیا؟
جواب۔ اورینٹ ائیرویز
سوال(3)۔ 1961 ے مین پاکستان نے کس ملک کے ساتھ ہفتے میں ایک بار ہوائی سروس کا آغاز کیا ؟
جواب۔

امریکہ
سوال(4)۔ جنوری 1962 میں ایرلائنز نے کن طیاروں کی سروس شروع کی؟
جواب۔ 720 بی بوئنگ جیٹ سروس
سوال(5)۔ 1960 میں یہ کس براعظم کا پہلاتجارتی پرواز کا ادارہ بنا؟
جواب۔ ایشیا
سوال(6)۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے اعلیٰ حکام کے مشوروں کے مطابق کس پڑوسی ملک کے ہوائی اڈوں کو ترقی یافتہ شکل دی گئی؟
جواب۔

چین
سوال(7)۔ قومی فضائی کمپنی نے ٹرائیڈنٹ طیارے کس ملک سے خریدے تھے؟
جواب۔ برطانیہ سے
سوال(8)۔ موجودہ سر براہ پی آئی اے کے بالترتیب کون سے سربراہ ہیں؟
جواب۔ بارہویں
سوال(9)۔ مصر کے کس صدر نے اس کمپنی کو قاہرہ تک پروازیں چلانے کی اجازت دی تھی؟
جواب۔
جمال عبدالناصر
سوال(10)۔ پی آئی اے کے کس سر براہ کے عہد میں ٹرائیڈنٹ طیارے خریدے گئے تھے؟
جواب۔ نورخان
سوال(11)۔ اس قومی فضائی کمپنی کے پہلے سر براہ کا نام کیا تھا؟
جواب۔ ایم ایم اصفہانی
سوال(12)۔ پاکستان ائیر فورس کے کن تین سابق چیفس آف اسٹاف کو اس فضائی ادارے کا سربراہ بنایا جا چکا ہے؟
جواب۔
ائیر مارشل محمد اصغر خاں، ائیر مارشل محمد نور خاں، اور ائیر مارشل ظفر چوہدری
سوال(13)۔ کس سوشلسٹ ملک میں اپنی سروس شروع کرنے والی یہ پہلی فضائی کمپنی ہے؟
جواب۔ عوامی جمہوریہ چین میں
سوال(14)۔ جیٹ سروس میں پی آئی اے کو کیا منفرد اعزاز حاصل ہے؟
جواب۔ ایشیا میں اس سروس کا آغاز کیا

Browse More Mutafariq Mazameen