Pur Musarrat Zindagi Guzarnay Kay 10 Behtreen Nuskhay - Article No. 860
پُرمسرت زندگی گزارنے کے10بہترین نسُخے - تحریر نمبر 860
خوشی زندگی کے لیے انجن کاکام دیتی ہے۔خوش باش رہنے والے لوگ طویل زندگی پاتے ہیں۔
جمعہ 6 نومبر 2015
لوگوں سے روابطہ بڑھایئے․․
تعلقات خوشی کے حصول میں سب سے اہم کرداراد کرتے ہیں۔گہرے اور مضبوط سماجی تعلقات کے حامل لوگ زیادہ آسودہ صحت مند اور طویل زندگی پاتے ہیں لہٰذا اپنے تعلقات کومضبوط بنانا اور نئے رابطے استوارکرنا پُرمسرت زندگی گزارنے کے لیے بہت اہم ہے۔
دوسروں کے کام آئیے․․․
دوسروں کے کام آنے سے نہ صرف ان لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے بلکہ اس سے ہماری صحت پربھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
(جاری ہے)
اپنی صحت کاخیال رکھیے․․․
جسمانی سرگرمی سے ہمیں خوشی بھی حاصل ہوتی ہے اور یہ ہماری صحت کے لیے بھی بہترین ہے۔ یہ فوری طور پر ہمارے موڈ کوبھی کرتی ہے اور ڈپریشن کوبھی دور کرتی ہے۔اس کے لیے پیدل چلنا اور ہلکی پھلکی ورزشیں اہم کردارادا کرتی ہیں۔
آگے بڑھنے کے لیے اہداف مقررکیجیے․․․
مستقبل کے لیے اچھا احساس ہماری خوش کے لیے بھی اہم ہوتاہے۔ہمیں پرعزم رہنے کے لیے اہداف کی ضرورت ہوتی ہے اوریہ اس قدرتک چیلنجنگ ہونے چاہییں کہ ہمیں جوش بھی دلاسکیں مگر اُسی حد تک قابل حصول بھی ہوں۔
اپنے اردگردکی دنیا پر نظررکھیے․․․
چیزوں کے بارے میں زیادہ جننا اور ان کااحساس رکھنا ہماری زندگی کے تمام معاملات پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہ رویہ ہمیں ماضی میں الجھے رہنے یا مستقبل کے بارے میں پریشان ہونے سے نجات دلاتا ہے۔
مثبت سوچ اختیار کیجیے․․
مثبت جذبات مثلاََ خوشی،شکرگزاری،قتاعت،جوش اور فخر وقتی طور پر ہی اچھے نہیں لگتے بلکہ ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان جذبات کا مسلسل احساس آپ کے اندر حیرت انگیز تعمیری اثرات پیدا کرتا ہے۔لہٰذا حقیقت پسندی کے ساتھ ساتھ معاملات کومثبت نظر سے دیکھنا بھی آپ کومسروررکھتا ہے۔
نت نئی چیزیں سیکھنے کی کوشش کریں․․
سیکھنے کاعمل ہماری بہودہ اور فلاح پر کئی طرح سے مثبت اثرات مرتب کرتاہے۔اس طرح ہم نئے خیالات سے متعارف ہوتے ہیں اور مصروف عمل اور پُرتجس رہتے ہیں۔اس سے ہمیں تکمیل کا احساس بھی ملت اہے اور ہمارے اندر خوداعتمادی بھی پیداہوتی ہے۔نئی چیزوں کے لیے ہم دوستوں کی مددبھی لے سکتے ہیں مختلف کلب بھی جوائن کرسکتے ہیں، گانا بجانا سیکھ سکتے ہیں یاپھر کوئی نیا کھیل کھیلنا شروع کر سکتے ہیں۔
ثابت قدمی سے مشکلات کاحل ڈھونڈیں․․․
ہمیں زندگی میں جہاں خوشیاں اور کامیابیاں ملتی ہیں وہیں ہم مشکلات،نقصانات،ناکامیوں اور صدمات سے بھی گزرتے رہتے ہیں۔اصل انسان وہی ہوتا ہے جوخوشیوں کی طرح غم میں بھی ثابت قدم رہے کیونکہ نقصانات یامشکلات کوروکنا ہمارے بس میں نہیں ہوتا،مگراس سے نمردآزماہونا ہمارے اپنے بس میں ہوتا ہے۔
اپنی شخصیت کے ساتھ مطمئن رہیے․․․
اللہ تبارک وتعالی کی ذات کے علاوہ کائنات کی کوئی شے مکمل نہیں ،دنیا کوکوئی انسان عجیب سے پاک نہیں اس لئے ضروری یہ ہے کہ ہم اپنی شخصیت سے مطمئن رہیں کیونکہ اگر ہم اپنے پاس موجود چیزوں کوچھوڑ کراُن چیزوں کاماتم کرتے رہیں۔
زندگی کوبامقصد بنائیں․․․
وہ لوگ جوزندگی کاکوئی مقصدرکھتے ہیں،ان کی زندگی زیادہ آسودہ ہوتی ہے۔وہ ذہنی دباؤ پریشانی اور ڈپریشن کابھی کم شکار رہتے ہیں۔لیکن ہم زندگی کامقصد کیسے حاصل کریں؟مختلف لوگوں کے لیے اس کاجواب تومختلف ہوسکتا ہے مگر پُرمسرت زندگی کے لیے اس کے اثرات مثبت ہوتے ہیں۔
Browse More Mutafariq Mazameen
بلی کا دم
Billi Ki Dum
خالہ قلقلہ کی چالاکی
Khala Qilqela Ki Chalaki
پھول ساتھیوں کے نام
Phool Sathion K Naam
وہ کون تھی؟
Wo Kon Thi
محنت میں عظمت
Mehnat Main Azmat
استاد کا وار
Ustaad Ka War
Urdu Jokes
پورے سال کا ریٹ
Poore Saal Ka Rate
بچہ سکول سے
Bachaa school se
کسی نے مچھروں سے پوچھا
kisi ne macharoon se pucha
چودہ سال قید با مشقت
14 Saal Qaid Ba Mushaqat
پارٹی
Party
مبارک باد
Mubarak baad
Urdu Paheliyan
دیکھا ہم نے ایک گدھا
dekha hamne ek gadha
اک گھر میں دو رشتے دار
ek ghar me do rishtedar
دھرتی سے نکلا اک بالک
dharti se nikla ek balak
بیٹی جا پہنچے بازار
beti ja punche bazar
کبھی ہیں لال کبھی ہیں کالے
kabhi hen laal kabhi hen kaaly
بنے ہوئے ہیں ایسے دو گھر
bane huye hain aisy do ghar