Quied Azam Ke Ikhlaq - Article No. 1257
قائد اعظم کے اخلاق - تحریر نمبر 1257
بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش پاکستانی قوم جس شاندار طریقے سے مناتی ہے بے شک مثالی ہے ۔آج جبکہ نئی نسل تقریباً ہر معاملے میں ہی فلمی اور دیگر کمر شل ہیروز کی تقلید کرتی ہے ،اِسی وجہ سے
منگل 25 دسمبر 2018
مریم خالد
بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش پاکستانی قوم جس شاندار طریقے سے مناتی ہے بے شک مثالی ہے ۔آج جبکہ نئی نسل تقریباً ہر معاملے میں ہی فلمی اور دیگر کمر شل ہیروز کی تقلید کرتی ہے ،اِسی وجہ سے معاشرے میں کئی خرابیاں پیدا ہورہی ہیں ۔اِن حالات میں نئی نسل کو قائد کے اعلیٰ اخلاق سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے کیونکہ قائد کا کردار بے داغ ہے ۔
وہ ایک ماڈرن اِنسان تھے ،اُنہوں نے اپنے پیشے وکالت سے ہی اتنی دولت کمائی کہ پورے ہندوستان میں کوئی اُن کا ثانی نہ تھا ۔ اُنہوں نے اپنی زندگی میں جو اصول بنا رکھے تھے ،اُن پر ہمیشہ کار بندرہے اور اُن اصولوں کی وجہ سے ہی ترقی کی ۔آج ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر لوگ آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کیلئے ہر ناجائز حربہ بھی اپنانے کو اِسلئے تیار ہوتے ہیں کہ اُن کے خیال میں کامیابی اِسی طرح مل سکتی ہے۔
(جاری ہے)
حقیقت یہ ہے کہ قائد اعظم نے اپنی قوم کو تنظیم ،اتحاد اور یقین محکم کے اصول دئیے مگر بد قسمتی سے قوم نے اِن اصولوں کو فراموش کردیا۔
نئی نسل اگر قائد کے اخلاق کو اپنے لئے مشعل راہ بنا لے تو معاشرے سے کئی طرح کی خرابیاں ختم ہو سکتی ہیں ۔قائد کے نزدیک وقت کی اہمیت سب سے زیادہ تھی ۔وہ ہر کام وقت پر انجام دیتے تھے ۔اُن کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ لوگ قائد کو دیکھ کر اپنی گھڑی کا ٹائم ٹھیک کر لیتے تھے ،تو غلط نہ ہو گا۔اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل اُنہیں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا افتتاح کرنا تھا ،یہ اُن کی آخری سرکاری تقریب ثابت ہوئی ۔
اِس تقریب میں وہ علالت کے باوجود شریک ہوئے ۔وہ ٹھیک وقت پر تقریب میں تشریف لائے۔ اُنہوں نے دیکھا کہ شرکاء کی اگلی نشست ابھی تک خالی ہیں تو اُنہوں نے تقریب کے منتظمین کو پروگرام شروع کرنے کا کہا اور حکم دیا کہ خالی نشستیں سامنے سے ہٹادی جائے ۔حکم کی تعمیل ہوئی اور بعد میں آنے والے شرکاء کو کھڑے ہو کر تقریب کا حال دیکھنا پڑا۔اُن میں کئی دوسرے وزراء سرکاری افسر کے ساتھ اُس وقت کے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان بھی شامل تھے ۔وہ بے حد شرمندہ تھے کہ اُن کی ذراسی غلطی قائد اعظم کے برداشت نہیں کی اور ایسی سزادی جو کبھی نہ بھولی گئی۔
قائد اعظم نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو رشوت نہیں دی ۔ایک مرتبہ جبکہ قائد اعظم ہندوستان کے مسلمانوں کے قائداعظم نہیں تھے بلکہ محض ایک بیر سٹر ہی تھے ،ٹرین میں سفر کررہے تھے ۔
دورانِ سفر اُنہیں یاد آیا کہ غلطی سے اُن کا ریل کا ٹکٹ ملازم کے پاس ہی رہ گیا ہے اور وہ بلاٹکٹ سفر کررہے ہیں ۔جب وہ اپنا سفر مکمل کرکے اسٹیشن پر اُترے تو ٹکٹ ایگز امنر سے ملے اور اُس سے کہا کہ چونکہ میرا ٹکٹ ملازم کے پاس رہ گیا ہے ،اِسلئے وہ اُنہیں دوسرا ٹکٹ دے دے ۔
ٹکٹ ایگزامنر نے کہا؛آپ دو روپے مجھے دے دیں اور پلیٹ فارم سے باہر چلے جائیں ،قائد اعظم یہ سُن کر طیش میں آگئے ۔اُنہوں نے کہا تم نے مجھ سے رشوت مانگ کر قانون کی خلاف ورزی اور میری تو ہین کی ہے ۔بات اتنی بڑھی کہ لوگ اَکھٹے ہو گئے ،ٹکٹ ایگزامنر نے لاکھ جان چھڑا نا چاہی لیکن قائداعظم اُسے پکڑ کر اسٹیشن ماسٹر کے پاس لے گئے ،بالاخر اُن سے رشوت طلب کرنے والا ٹکٹ ایگز امنر قانون کے شکنجے میں آگیا۔
وکالت میں بھی قائد اعظم کے اصول تھے جن سے وہ تجاوز نہیں کرتے تھے ۔وہ جائز معاوضہ لیتے تھے ۔مثلاً ایک تاجر اُن کے پاس ایک مقدمہ لے کر آیا۔
اُ س نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ اس مقدمہ میں میری وکالت کریں۔ آپکی کیا فیس ہو گی ؟
قائد اعظم نے کہا کہ میں مقدمے کے حساب سے نہیں ،پیشی کے حساب سے فیس لیتا ہوں ۔
موکل نے سوال کیا کہ کتنی؟
قائدِاعظم نے بتایا کہ پانچ سو روپے فی پیشی ۔
موکل نے کہا میرے پاس اِس وقت صرف پانچ ہزار روپے ہیں ،آپ یہ رقم لے لیں اور میرا مقدمہ لڑیں۔
قائدِاعظم نے کہا مجھے افسوس ہے کہ میں یہ مقدمہ نہیں لے سکتا۔ممکن ہے کہ یہ مقدمہ طول پکڑلے اور یہ رقم ناکافی ثابت ہو ۔لہٰذا بہتر ہے کہ آپ کوئی اور وکیل کرلیں کیونکہ میرا اصول ہے کہ میں فی پیشی ہی فیس لیتا ہوں ۔
چنانچہ قائدِاعظم نے اپنی شرط پر مقدمہ لڑا اور اپنی فراست سے مقدمہ تین پیشیوں ہی میں جیت لیا اور فیس کے صِرف پندرہ سو روپے وصول کئے ۔تاجر نے اِس کا میابی کی خوشی میں قائد کو پانچ ہزار روپے پیش کرنا چاہے تو قائدِ اعظم نے جواب دیا،”میں نے اپنا حق لے لیا ہے ۔“
Browse More Mutafariq Mazameen
قرار داد پاکستان کیا ہے!
Qarardaad E Pakistan Kiya Hai
رسول پاکﷺ کی پیاری صورت
Hazoor-e-Pak (SAW) Ki Piyari Sooraat
آفت
Afaat
بچوں کی نظمیں
BachooN Ki Nazamin
عید مشن
EIDI Mission
سب سے بڑا حج
Sab Se Bara Hajj
Urdu Jokes
لڑکا ڈاکٹر سے
Lurka dr sai
شوقیہ گلوکار
shoqia gulukar
حسین ٹائپسٹ
Haseen Typist
آدمی
aadmi
بیٹے نے باپ سے
Bete ne baap se
پورے سال کا ریٹ
Poore Saal Ka Rate
Urdu Paheliyan
وہ رہتی ہے گھر میں اکیلی کھڑی
wo rehti hai ghar me akeli khadi
کبھی وہ ایسی چال دکھائے
kabhi wo aisi chaal dikhaye
جانے بوجھے ایک خدائی
jany bojhy ek khudai
چیز میں ہے اک بالکل بے جان
cheez me hai ek bilkul bejan
جھیل کے اوپر اک مینار
jheel ke upar ek minar
اونچے ٹیلے پر وہ گائے
oonche teely per wo gaye