Aaj Ki Achi Baat - Article No. 840

آج کی اچھی بات - تحریر نمبر 840
بہلول مجذوب ہارون الرشید کے زمانے میں ایک مجذوب صفت بزرگ تھے۔ ہارون الرشید ان کی باتوں سے ظرافت کے مزے لیا کرتے تھے۔
جمعہ 11 ستمبر 2015
(جاری ہے)
امیر المومنین کیا حال ہے؟ امیر المومنین نے کہا حال پوچھتے ہو بہلول؟ بڑا لمبا سفر درپیش ہے۔
کہاں کا سفر؟ جواب دیا۔ آخرت کا۔ بہلول نے سادگی سے پوچھا۔ واپسی کب ہوگی؟ جواب دیا: بہلول! تم بھی عجیب آدمی ہو۔ بھلا آخرت کے سفر سے بھی کوئی واپس ہوا ہے۔ بہلول نے تعجب سے کہا۔ اچھا آپ واپس نہیںآ ئیں گے۔ تو آپ نے کتنے حفاظتی دستے آگے روانہ کئے اورساتھ ساتھ کون جائے گا؟ جواب دیا۔ آخرت کے سفر میں کوئی ساتھ نہیں جایا کرتا۔ خالی ہاتھ جارہا ہوں۔ بہلول مجذوب بولا۔ اچھا اتنا لمبا سفر کوئی معین ومددگار نہیں پھر تو لیجئے، ہارون الرشید کی چھڑی بغل سے نکال کر کہا۔ یہ امانت واپس ہے۔ مجھے آپ کے سوا کوئی انسان اپنے سے زیادہ بے وقوف نہیں مل سکا۔ آپ جب کبھی چھوٹے سفر پر جاتے تھے۔ تو ہفتوں پہلے اس کی تیاریاں ہوتی تھیں۔ حفاظتی دستے آگے چلتے تھے۔ حشم وخدم کے ساتھ لشکر ہمرکاب ہوتے تھے۔ اتنے لمبے سفر میں جس میں واپسی بھی ناممکن ہے۔ آپ نے تیاری نہیں کی۔ ہارون الرشید نے یہ سنا تو روپڑے اور کہا۔ بہلول ہم تجھے دیوانہ سمجھا کرتے تھے۔ مگرآج پتہ چلا کہ تمہارے جیسا کوئی فرزانہ نہیں۔Browse More True Stories

چھوٹی دنیا بھی متاثر
Choti Duniya Bhi Mutasir

ڈاکو حسینہ
Daku Haseena

خود پے بھروسہ
Khud Pe Bhrosaa

قتل کی سزا
Qatal Ki Saza

اورنگ زیب کی دونی
Aurangzeb Ki Doni

درد دل
Dard E Dil
Urdu Jokes
پروفیسر صاحب
Prof shaib
ایک مصور
aik musawir
بیٹا ماں سے
Beta Maa Se
ایک انار دو بیمار
aik anaar so bimar
پیریڈ
Period
سکول
School
Urdu Paheliyan
ایک ناری نے آفت ڈھائی
ek naari ny aafat dhai
جھیل کے اوپر اک مینار
jheel ke upar ek minar
پانی پی پی پھول رہی ہے
pani pee pee phool rahi hai
کچھ قطرے آنکھوں میں ڈالے
kuch qatre ankhon me dale
کوئی نہ چھین سکے اک شے
koi na cheen sake ik shay
بھاگا بھاگا نیچے جائے
bhaga bhaga neeche jaye