
Bari Soch - Article No. 1000
بڑی سوچ
گرمیوں کی ایک صبح حرا بیدار ہوئی۔ فجرکی نماز ادا کی ،دعا مانگی اور پھر سو گئی۔ تین مہینے بعد اسکے میٹرک کے امتحان ہونے والے تھے۔مگر حرا نے کبھی اس پر سنجیدگی سے غور ہی نہ کرنا چاہا۔ امی سے اکثر اس بات پر ڈانٹ بھی پڑتی مگر حراکے سر پر جوں تک نہ رینگتی تھی۔
پیر 15 مئی 2017

گرمیوں کی ایک صبح حرا بیدار ہوئی۔ فجرکی نماز ادا کی ،دعا مانگی اور پھر سو گئی۔ تین مہینے بعد اسکے میٹرک کے امتحان ہونے والے تھے۔مگر حرا نے کبھی اس پر سنجیدگی سے غور ہی نہ کرنا چاہا۔ امی سے اکثر اس بات پر ڈانٹ بھی پڑتی مگر حراکے سر پر جوں تک نہ رینگتی تھی۔ بڑے بڑے خواب دیکھنا حرا کا اہم مشغلہ تھا ۔ اپنی امی کو تسلی دینے کے لیے حرا نے کہاامی جان آپ فکر نہ کریں میں امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کروں گی اور بورڈ میں ٹاپ (Top) کر کے آپ کا اور ابو کا سر فخر سے بلند کروں گی۔
ٓامی: حرا ٹاپ (Top) کرنے کے لیے پڑھنا بھی ضروری ہوتا ہے ۔ حرا کے ابو نے حرا کو بُلا کر کہا:
ابو: بیٹا اس دنیا میں انسان کی عزت تعلیم کی بدولت ہی ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
تم دل لگا کر پڑھو تاکہ مجھے تم پر فخر محسوس ہو سکے۔
حرا: ابو ! فکر نہ کریں میں آپ کا سر فخر سے بلند کروں گی۔ ابو کے اس جملے نے حرا کے دل میں گھر کر لیا اور حرا نے تن ، من ، دھن ی بازی لگا کر پڑھنا شروع کیا۔
”بیٹی مجھے تم پر فخر ہے اور اللہ تم جیسی بیٹی ہر ایک کو دے۔“ ابو کے یہ الفاظ سُن کر حرا کی آنکھوں میں آنسو آگے۔ حرا کی زندگی کا مقصد بھی یہی تھا کہ وہ اپنے والدین کے لیے باعث فخر بنے اور یہ مقصد پورا ہو گیا۔
حرا کی زبان سے بے اختیار یہ شعر نکلا:
جب ہمت جوان ہو اور جذبے جنون بن جائیں
تو منزلیں خود آگے بڑھ کر سلام کرتی ہیں
پھر حرا کی شادی بہت امیر خاندان میں ہوئی۔ اسے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بار بار جانے کا موقع ملا۔ حرا اپنے امی ابو کو ساتھ لے کر حج کرنے بھی گئی۔ حرا نے اپنی تعلیم کے ذریعے دوسروں کو بھی فیض یاب کیا۔ اس نے غریب طلبا کے لیے مفت سکول بنا رکھا تھا تاکہ وہ بھی تعلیم کے بلبوتے پر وہی مقام پاسکیں جیسا کہ حرا نے پایا۔
مزید سچی کہانیاں

حاتم طائی کا ایثار
Hatim Tai Ka Aisaar

ہاتھیوں کا گاوٴں
Hathion Ka Gaon

حقیقت
Haqeqat
ایمان دار تاجر
Iman Daar Tajir

جنات کی بستی
Jinnat Ki Basti

انوکھا بندھن
Anokha Bandhan

ماں کی خدمت
Maan Ki Khidmat
قاتل کا پتا
Qatil Ka Pata

جمعراتی
Jumeraati

اصول پسند
Usool Pasand

زندہ دلی
Zinda Dilli

تنہائی کا حل
Tanhai Ka Haal
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.