Bebudget - Article No. 2599

Bebudget

بے بجٹ - تحریر نمبر 2599

بجٹ اور بے جٹ کو غور سے دیکھا جائے تو دونوں کی خصوصیات مشترکہ لیکن کارنامے مختلف نظر آتے ہیں

بدھ 23 ستمبر 2020

سید عارف نوناری
بجٹ اور بے جٹ کو غور سے دیکھا جائے تو دونوں کی خصوصیات مشترکہ لیکن کارنامے مختلف نظر آتے ہیں گاڑی کے انجن کی مرمت ہو جاتی ہے تو وہ پھر بگڑ جاتا ہے لیکن بے جٹ کی مرمت اور اوور چاکنگ کروانا مشکل مرحلہ ہے بجٹ گرمیوں میں اس لئے پیش ہوتا ہے کیونکہ اسمبلی میں سردی ہوتی ہے اگر بجٹ عوامی بجٹ نکل آئے تو پھر اسمبلی اور ایوان کی گرمی عوام پر براہ راست پڑ جاتی ہے البتہ ڈاکٹروں کو اس گرمی سے بچنے کی تلقین کی جاتی ہے بجٹ اور بے جٹ کی خصوصیات خوبیاں اور خامیوں میں جو فرق ہمیں نظر آتا ہے وہ اسمبلی کا اور کھیت کا فرق ہے اور متوازن بجٹ وہ بجٹ ہوتا ہے جس کا بوجھ بے جٹ پر نہ پڑے البتہ جو بجٹ پیش کرتے ہیں ان میں سے اکثر بے جٹ ہوتے ہیں اور وہ ان کی مجبوریاں ہوتی ہیں کہ وہ اپنے خاندان کا خیال نہیں رکھتے بجٹ کا بوجھ عوام پر اس لئے ہوتا ہے کہ عوام اس بوجھ کو اٹھانے میں عار محسوس نہیں کرتے البتہ موچی کے پاس جو آر ہوتی ہے اس کو محسوس کرنا پڑتا ہے وزیر خزانہ کے پاس چونکہ سارا بجٹ ہوتا ہے اس کی ہمت ہوتی ہے کہ وہ سارے بجٹ کو برداشت کرتا ہے حالانکہ انفرادی بجٹ برداشت کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہوتا شائد وزیر خزانہ کے پاس قومی خزانہ ہوتا ہے اسی لئے وہ بجٹ کی کوتاہیوں کو نظر انداز کر جاتا ہے صوبوں کے بجٹ اور قومی بجٹ میں امتیاز کرنا ہو تو قومی بجٹ کو سونگھ لینا چاہئے اور صوبوں کی نقل کرنی ہوتو پھر کسی ماہرنقل شخص کی خدمات اگر رشوت دے کر بھی لی جا سکتی ہوں تو اس میں آر محسوس نہیں کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)


اسمبلی میں بجٹ ہو تو اپوزیشن کا ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے کیونکہ ان کے معدے بجٹ برداشت کرنے کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے اقتدار کے معدے میں ڈبل معدہ ہوتا ہے اور اس کی قوت سماعت اور قوت برداشت کا علاج کسی ڈاکٹر کے بجٹ سے ہو کر آتا ہے کیونکہ انہوں نے بولنا ہوتا ہے جٹ کے سامنے،گرمیوں میں بجٹ بنانے کی ہمیں سمجھ نہیں آئی کہ یہی بجٹ اگر جنوری میں تیار کیا جاتا تو کیا ہو جاتا پھر پتہ چلا کہ گرمیوں کی نسبت سردی میں بجٹ پیش کرنے کا مقصد عوامی جذبات کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔
سال میں ایک دفعہ بجٹ دینا بہت مشکل کام ہوتا ہے بجٹ کی تقسیم ہونی چاہئے کیونکہ تقسیم کرنے سے حساب کتاب آسان ہو جاتا ہے اور حساب کی مشق بھی ہو جاتی ہے بجٹ میں تمام مضامین چھوڑ کر ریاضی کا آنا جانا ضروری ہوتا ہے ماہرین معاشیات کا خیال ہے کہ حساب اتنا تیز ہونا چاہئے جتنا تیز بیوی سے بچنا چاہئے اور حساب سے کنارہ کشی کرنی چاہئے۔
بے جٹ اور بجٹ کی پرواہ کسے نہیں ہوتی اگر نہیں ہوتی تو میراثی اور اس کی گھر والی کو نہیں ہوتی کیونکہ میراثی کا بجٹ کم اور میراث زیادہ ہوتی ہے کسی نے پوچھا کہ بجٹ سے پہلے اور بجٹ کے بعد کیا کرنا چاہئے تو بتایا کہ بجٹ کے بعد اور پہلے صرف سو جانا چاہئے پاکستان میں تو سونا نہیں کیونکہ یہاں مہنگائی پر پابندی نہیں بجٹ میں توقعات بہت ہوتی ہیں لیکن عوامی تو قعات نہیں کیونکہ بجٹ ممبر بناتے ہیں عوام صرف برداشت کرتی ہے کیونکہ ان کے پاس خوبیاں ہیں صبر اور صبر من اللہ جبکہ اسمبلی کے پاس دو چیزیں،عوام اور پارلیمنٹ دونوں کا انتخاب بجٹ کے ذریعہ ہوتا ہے دونوں کا بجٹ عوام بناتے ہیں اور پھر عوام کا کیا قصور۔
قصور بجٹ کا․․․․ بجٹ سے بچاؤ کے لئے معاشی مشکلات اور سماجی مشکلات سے رابطہ ضروری ہے۔ورنہ بجٹ کے اثرات معاشرہ پر اپنی مرضی کے پڑتے ہیں۔بجٹ کے لئے کمیٹیاں بھی ضروری ہیں۔اور ضرورت پڑنے پر ماہانہ کمیٹیوں کو بھی دکھ لینا چاہیے۔بے بجٹ کی تشریح بابجٹ سے بھی ہو سکتی ہے۔کیونکہ سالانہ بجٹ سے سالانہ کارکردگی حکومت کی ہوتی ہے ۔انفرادی بجٹ پر اب بہت زور دیا جا رہا ہے ۔کیونکہ انفرادی بجٹ سے بجڑی نظام درست ہو سکتا ہے۔اور فیملی بجٹ سے فیملی کے افراد گنے جا سکتے ہیں۔البتہ ملک کے بجٹ اور انفرادی بجٹ کی شرائط و ضوابط کو ضرور دیکھ لینا چاہیے۔

Browse More Urdu Adab