Munshi Jee Ki Bakri - Article No. 2258
منشی جی کی بکری - تحریر نمبر 2258
منگل 21 اگست 2018
منشی جی جانکار تھے برسوں سے باپ کے
چلتے تھے دو قدم بھی بہت ہانپ ہانپ کے
دوچار درجے پاس تھے بس ٹیپ ٹاپ کے
انگریزی بولتے تھے مگر تول ناپ کے
بکری جو ایک پالی تھی کھاتی تھی باجرہ
نام اس کا پہلی بیوی پہ رکھاتھا ہاجرہ
ہرنی کی جیسی آنکھ تھی مستانہ چال تھی
منشی کے دودھ پینے کو وہ مالامال تھی
بکرے گلی کے اُس پہ نظریوں لگائے تھے
کہ اس کی راہ میں سبھی آنکھیں بچھائے تھے
لونڈے بھی اس کی تا ک میں رہتے تھے یوں سدا
کہ جیسے بھاگئی ہو اُنہیں بھی کوئی ادا
منشی کے گھر سے ہاجرہ غائب جو ہوگئی
سب کو لگا کہ منشی کی قسمت ہی سو گئی
صدمے سے منشی اس قدر بے حال ہوگئے
لگتا تھا جیسے مال سے کنگال ہوگئے
تصویر ہاجرہ کی مگر ان کے پاس تھی
مل جائے گی ضرور یہی اُ ن کو آس تھی
پھرتے تھے کو چے کو چے وہ تصویر کو لئے
گویا کہ اپنے ہاتھوں میں تقدیر کولئے
پوچھا کہ ہاجرہ تری بیوی کا نام ہے
فرما یہ تو آقا کا ادنی غلام ہے
پوچھا سبھی نے منشی جی ہے کیا یہ ماجرا
کہنے لگے کہ چھوڑ گئی مجھ کو ہاجرا
Browse More Urdu Adab
ماحول لاحول
Mahool Lahool
شناخت پریڈ
Shanakht Parade
مبارک ہو
Mubarak Ho
بِلا تبصرہ
Bila Tabsara
محترمہ یونیورسٹی صاحبہ
Mohtarma University Sahiba
وٹامن بی۔وی
Vitamin B.V