Nikhattu Ki Biwi - Article No. 2262
نکھٹّو کی بیوی - تحریر نمبر 2262
جمعہ 31 اگست 2018
نکھّٹو تھا بہت ہی بے سہارا
اکیلا پھرتا رہتا تھا بچارا
نہ زندہ باپ تھا نہ ماں بچاری
بہت جلدی وہ دنیا سے سدھاری
نکھٹّو کو ملی مشکل سے بیوی
فرج لائی نہ لائی کوئی ٹی وی
بکس کپڑوں کا بس ایک چارپائی
نکھٹّو کی دلہنیا ساتھ لائی
وہ خود جو آگئی تھی کیا یہ کم ہے
نکھٹّو کو کہا اب کوئی غم ہے
نظر رکھنے کو تھی اُس پر وہ آئی
نہ اب تا کے گا ہر اک کی لُگائی
چلے گی ساتھ ایسے سینہ تانے
سبھی ہوں گے محلّے میں دوانے
نکھٹّو کو بھلا اب کون جانے
بنیں چاہیں ہزاروں ہی فسانے
وہ سب کھٹمل جو گھر کے پالتو تھے
وہ لائی تھی سبھی جو فالتو تھے
نکھٹّو کوزمیں سے یوں اٹھایا
اُسے اُس چارپائی پر سلایا
جو کاٹا رات بھر سب کھٹملوں نے
کہاں کب آنکھ کھولی ولولوں نے
دلہنیا کا نکھٹّو سو نہ پایا
مزا شادی کایوں اس کو چکھایا
Browse More Urdu Adab
ماحول لاحول
Mahool Lahool
شناخت پریڈ
Shanakht Parade
مبارک ہو
Mubarak Ho
بِلا تبصرہ
Bila Tabsara
محترمہ یونیورسٹی صاحبہ
Mohtarma University Sahiba
وٹامن بی۔وی
Vitamin B.V