
Pupho
پھپھو
حسن نصیر سندھو
پیر 13 اپریل 2020
آج جس موضوع پر قلم اٹھا رہا، تن بدن کانپ رہا، امید ہے جیسے جیسے آپ پڑھیں گے آپ کے رونگھٹے بھی کھڑے ہوجائیں گے کیونکہ کل آدھی رات کو گلی میں شور سن کر میری آنکھ کھلی۔ باہر نکل کر محلے والوں سے پوچھا اتنا شور کیوں؟ انہوں نے کہا: خبردار رہنا محلے کے پانی میں زہر آگیا ہے۔ یہ سن کر واپس گھر آیا تو پھپھو نے پوچھا؛ باہر کیا ہوا ہے؟ میں نے بھی تسلی سے کہا, باہر سب ٹھیک ہے, آپ پانی پی کر سو جائیں. اگلے دن پھپھو کی طبیعت خراب ہوئی، تو ڈاکٹر نے رپورٹس دیکھ کر بتایا: آپ کی پھپھو بس دو دن کے مہمان ہیں، آئی ایم سوری۔ مجھ سے رہا نہ گیا۔ میں نے کہا ''اس میں سوری کی کیا بات ہے نکال لیں گے یہ دو دن بھی جیسے تیسے کرکے''.
آپ لوگ حیران ہو رہے ہوں گے۔ میں اتنی محبت اور شفیق ہستی کے متعلق کیسی باتیں کر رہا ہوں۔
(جاری ہے)
پر آپ یقین کریں صرف 90 فیصد لگائی بجھائی والی پھوپھیوں ں کی وجہ سے باقی پھوپھیوں بد نام ہیں۔ اور *غلطی* دنیا کی واحد ایسی چیز ہے جو پھوپھو سے نہیں ہوتی۔
ویسے بھی کوئی عورت اچھی پھپھو بن سکے یا نا پھپے کٹنی ضرور بن جاتی ہے۔ سوچ سمجھ رکھنے والے جانتے ہیں، پاکستان میں پھپھو اور بارش کے فائدے کم اور اور نقصانات زیادہ ہیں۔ آپ کو لگ رہا ہو گا، عورت مظلوم ذات تو میں یاد کرادوں، اللہ نے مرد کو طاقت اور پھوپھو کو *زبان* دے کر حساب برابر کر دیا ہے۔ ویسے بھی یہ نعمت کیا کم ہے؟ لڑکی شادی کرے یا نہ کرے گھر بیٹھے پھوپھو بن جاتی۔
پھپھو کسی کی بات تو سنتی نہیں، ہاں سنا دیتی ہیں وہ بھی کھری کھری۔ اور عین اپنے مطلب کی بات پر منہ میں پان رکھ کر، اس طرح بات کرتی ہیں کہ سنتے ہوئے دوسرے کو جو موت پڑنی، ا سے پان کے مزے سے دوبالا کرتی ہیں۔ ویسے بھی موت تو یوں ہی بد نام ہے، *تکلیف* تو پھوپھو کی باتیں دیتی ہیں۔ اوپر سے مزے کی بات سمجھدار پھپھو بحث نہیں کرتی، بس تیلی لگا کر سائیڈ پے ہو جاتی ہے۔ اور پھپھو کو جہاں اپنی دال گلتی نظر نہ آئے، وہاں آگ تیز کرکے دال ہی جلا دیتی ہیں۔ اس لیے کہا جاتا ہے تین چیزوں کو مت چھیڑو، کتے کو، ریاضی کے ٹیچر کو اور خاموش بیٹھی پھپھو کو۔ ویسے بھی پاکستانی جنازوں میں دیکھا گیا ہے، جب بھی جنازہ اٹھایا گیا، کوئی نہ کوئی چیخ کر بول دیتا ہے ابھی تو پھپھو نے آنا ہے۔ اور وہی پھپھو جو زندگی میں بات کرنا بھی پسند نہیں کرتی، مرنے کے بعد منجی ہلا ہلا کے کہتی ہیں ''وے توں بولدا کیوں نہیں''۔ ہر پھوپھو کو بچپن میں کام کرنے کا بڑا شوق ہوتا ہے, بچپن ختم شوق ختم۔ اس لئے اکثر پھپھو برقعہ اس لئے بھی پہنتی ہیں، کیونکہ انھیں کپڑے استری کرتے موت پڑتی ہے۔ ایسی پھوپھو کو شادی پہ اگر نہ بلایا جائے تو برات والے دن چھت پے کھڑے ہوکر نعرہ لگا رہی ہوتی ہیں 'دلہا نشئی اے۔'
بات کہاں سے کہاں جا نکلی، بتانا تو یہ تھا کہ تن بدن کیوں کانپ رہا ہے، تو بات دراصل یہ ہے کہ ابھی ابھی ڈاکٹر کا فون آیا ہے اور انھوں نے یہ قیامت خیز خبر دی ہے، کہ جو رپورٹ پڑھ کے انہوں نے پھوپھو کو دو دن کا بتایا تھا، وہ کسی اور کی تھی۔ یہ خبر سن کر میری پھوپھو کا رویہ میرے ساتھ اچانک بدل گیا ہے۔ اور وہ مترنم آواز میں یہ گانا گا رہی ہیں، *آگ* *ایسی* *لگائی* *مزہ* *آگیا*۔
میرا تو اللہ ہی حافظ، پر آپ سب کو مشورہ ہے، اگر آپ بھی اپنی پھوپھو سے تنگ ہیں، تو ایک گلاس گاجروں کے جوس میں املی کا پانی ڈال کر پی لیں، کم از کم اس سے کلیجے کو ٹھنڈ پڑے گی۔ کیونکہ پھپھو اس بلا کا نام ہے جو صدقے سے بھی نہیں ٹلتی۔ اور تو اور کتا پال لو، بلی پال لو، شیر پال لو، لیکن یہ غلط فہمی کبھی نہ پالنا کہ پھپھو تم سے اچھے طریقے سے بات کریں گی۔
Your Thoughts and Comments
مزید مزاحیہ کالم سے متعلق
Articles and Information
مزاحیہ اردو ادبمزاحیہ کالممزاحیہ اردو لطیفےپیری مریدی مزاحیہ کہانیاںمیاں بیویموبائل کی مزاحیہ کہانیاںمزاحیہ شاعریپسندیدہ ترین ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.