Aik Sahib - Article No. 993

ایک صاحب - تحریر نمبر 993

ایک صاحب نے ہوائی جہاز کا سفر کیا۔ راستے میں ان کا سامان کہیں ادھر ادھر ہو گیا جو خاصی پر یشانی کے بعد ملا۔ انہوں نے غصے میں آ کر فضائی کمپنی کے چےئرمین کو ایک شکایتی خط لکھا لیکن اس وقت ان کا غصہ حیرت آمیز مسرت میں تبدیل ہو گیا۔

(جاری ہے)

جب انہیں متعلقہ چےئرمین کا جوابی خط ملا جس میں اس نے متعقلہ قصور وار افراد کی گوشمالی کا وعدہ کیا تھا اور اپنی کمپنی کے جہاز پر سفر کرنے کے لئے ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا تھا کہ آئندہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہو گی۔

آخر میں ایک مرتبہ پھر معافی چاہی گئی تھی۔ خط پڑھ کر وہ صاحب بہت خوش ہوئے۔ خط دوبارہ لفافے میں ڈالتے ہوئے ان کی نظر ایک چٹ پر پڑی جو کہ لفافے کے ایک کونے میں پڑی تھی۔ اسے نکال کر پڑھا تو لکھا تھا۔ ”اس گدھے کو سامان کی گمشدگی والا خط بھجوا دو بحکم چےئرمین!“

Browse More Urdu Jokes