Aik Sahib Ne Apne Bete - Article No. 1150

ایک صاحب نے اپنے بٹیے - تحریر نمبر 1150

ایک صاحب نے اپنے بٹیے کا ٹیسٹ لینا چاہا۔ فارسی کی کتاب الٹ پلٹ کرتے ہوئے وہ بیٹے سے بولے۔ ”بتاوٴ نمید انم کے معنی کیا ہوتے ہیں؟“ ”میں نہیں جانتا۔“ لڑکے نے جواب دیا۔ باپ کو بے حد غصہ آیا اور لگے بیٹے کو پیٹنے۔ مار مار کر اس کا بھر کس نکال دیا اور بولے۔ ”چلو میں تیرے استاد سے پوچھتا ہوں۔ اتنا عرصہ تمہیں کیا پڑھاتے رہے ہیں؟“ غصے کے عالم میں وہ صاحب استاد پر برس پڑے اور بولے۔

(جاری ہے)

”مفت کی تنخواہیں بٹورتے ہو اور یہاں آ کر اپنا اور بچوں کا مفت میں وقت ضائع کرتے ہو۔ میں تمہارے خلاف رپورٹ کرتا ہوں۔“ ماسٹر نے پوچھا۔ ”آخر ہوا کیا ہے؟“ ”میں نے فارسی کی کتاب سے صرف ایک لفظ پوچھا تھا اسے وہ بھی نہیں آیا۔“ ”کیا پوچھا تھا؟“ میں نے اس سے پوچھا تھا نمید انم کے معنی کیا ہوتے ہیں۔“ ماسٹر صاحب لڑکے کی طرف متوجہ ہو کر بولے۔ ”کیوں بھئی بتاوٴ نمید انم کے معنی کیا ہوتے ہیں؟“ ”میں نہیں جانتا۔“ لڑکے نے جواب دیا۔ ”ٹھیک ہی تو کہہ رہا ہے کہ میں نہیں جانتا۔“ تب ماسٹر صاحب نے انہیں بتایا کہ نمید انم کے معنی ہی میں نہیں جانتا ہوتے ہیں۔“

Browse More Urdu Jokes